Tag: پاسپورٹ کا اجرا

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا ، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کیلئے ڈیٹا انٹری نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا لنک ڈاؤن ہونے کےباعث پاسپورٹ کا اجرارک گیا، اس حوالے سے پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کیلئے ڈیٹا انٹری نہیں ہورہی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے مسئلہ سامنے آیا ہے، مسئلے کو حل کرکے آپریشن جلد بحال کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر دو ماہ پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

    لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کیے گئے تھے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئے اضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا تھا۔

  • محکمہ پاسپورٹ کی عوام کے لیے نئی ہدایت جاری

    محکمہ پاسپورٹ کی عوام کے لیے نئی ہدایت جاری

    کراچی : محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی ہیں جس کے تحت پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاسپورٹ کا وقت پر اجراء مشکل ہوگیا ہے۔

    چند شرپسند عناصر مافیا پاسپورٹ کو منفی اور غیر قانونی طور استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء 2 دفتری ایام میں کیا جائے گا۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک جبکہ جمعے کو دوپہر 12بجے تک کھلیں گے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء میں تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں اپنی شکایات درج کرائیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق عوام پاسپورٹ کی شکایت کے لیے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کے نمبر 051111344777 پر بھی شکایت کرسکتے ہیں۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں 4لاکھ سے زائد پاسپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار ہے ، پرنٹنگ مشین پرانی ہونے اور اسٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا ایک بار پھر بلاک لاگ کاشکار ہے، ذرائع پاسپورٹ آفس نے بتایا کہ 4لاکھ سے زائد پاسپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار ہے ، روزانہ 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

    ذرائع پاسپورٹ آفس کا کہنا تھا کہ پرنٹنگ مشین پرانی ہونے،اسٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 20 سے 25ہزاردرخواستیں موصول ہوتی تھیں جو بڑھ کر 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

    یاد رہے جون میں بھی ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پاسپورٹ آفس کا سسٹم بیٹھ گیا تھا ، پاسپورٹ سسٹم جام ہونے کی وجہ کام بند ہیں۔

    پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کوئی پاسپورٹ پراسس نہیں ہوسکتا، جس کے بعد صبح دس بجے سے سینکٹروں شہری مایوس ہوکر گھر جانے پر مجبور ہیں۔