Tag: پاسپورٹ کنٹرول لسٹ

  • زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

    زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث ان کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ، رہنما پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ طارق عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا ہے، رپورٹ عدالت میں پیش ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی پر بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ان پر نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بھی کوئی قدغن نہیں، عدالت سے استدعا ہے یہ درخواست نمٹا دے۔

    یاد رہے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عثمان طارق کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی ، ان کے بیٹے راسخ الہٰی اور بہو زاہرا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے ارکان کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

    جس میں سابق وزیراعلی پنجاب کے علاوہ ان کے بیٹے راسخ الہی اور بہو زاہرا نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب، ان کے بیٹے اور بہو کا پاسپورٹ لسٹ سے خارج کیا جائے۔

    سابق وزیراعلی پنجاب اور ان کے خاندان کے ارکان نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت سے رجوع کیا اور درخواستوں میں یہ استدعا کی کہ ان کے نام لسٹ سے خارج کئے جائیں۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

     یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دسمبر کو سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

    فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔

    واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا نام ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کے اندر سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں عدالت نے ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا دوران سماعت بتایا گیا کرمنل کیسز کے تفتیشی افسر کی سفارش پر نام پی سی ایل میں ڈالا گیا، تفتیشی افسر سے اس بابت ریکارڈ طلب کیا تو پیش نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلی فیصلے میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا گیا اسلام آباد میں اورکتنےملزمان کا نام پی سی ایل پرہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کے سوال پر کوئی جواب دینے میں ناکام رہے، بیس جولائی کا فیصل مقبول شیخ کی درخواست پر جاری فیصلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ فیصل مقبول شیخ کیس کے فیصلے کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا،یہ فیصلہ حتمی شکل اختیارکرچکاہے، سرکاری وکیل نے بتایا شیریں مزاری نے گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق ضمانت لی، ڈاکٹر شیریں مزاری کوسات میں سے پانچ مقدمات میں ضمانت ملی، دو میں ڈسچارج کردیا گیا۔

    فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں، پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے پہلے آگاہ نہیں کیاگیا، پی سی ایل میں نام ڈالنے سے قبل شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، اس اقدام سے فریقین کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اورغیر قانونی قرار دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتےمیں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرارکو رپورٹ پیش کریں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست م21 نومبر کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل ہے، پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کہا کہ کئی لوگوں پرکریمنل کیسز ہیں صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا۔

    پولیس وکیل طاہر کاظمنے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں ،جن کے پاس کھانا پینانہیں ہوتاانھوں نے تو بیرون ملک نہیں جاناہوتا ، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سےکوئی ڈر نہیں ہوتاجن کی ٹریول ہسٹری نہ ہویاکھانےپینےکی کمی ہو۔

    عدالت نے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہےیہ تو کوئی بات نہ ہوئی، بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔