سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ، جس میں سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا، اس حوالے سے سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
جس کے بعد ائیرلائنزانتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے تھے ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
سعودی ایوی ایشن گاکا نے 20نومبرسے قوانین پر عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئےبنائےگئےقوانین 20 نومبرسے نافذ العمل ہوگیا تھا۔