Tag: پاسپورٹ کے اجرا

  • پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر وجہ بتاتے ہوئے شہریوں کو اچھی خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پر آغا رفیع اللہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ پاسپورٹس کی ڈیمانڈ یومیہ 44 ہزارہو گئی ہے اور پاسپورٹس کی سپلائی 25 سے 26 ہزار ہے۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس تیارکرنے والی مشینری2004 کی ہے، سافٹ وئیراپ ڈیٹ ہورہاہے، ستمبرتک یومیہ 60 ہزار پاسپورٹس تیار ہوں گے، 6یا7سال قبل یہ کام ہوجاتاتوآج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔

    آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پہلےکہا گیا کہ کاغذنہیں ہےاب کہا جا رہا ہے سیاہی نہیں، معاملہ کمیٹی کوبھیجاجائےتاکہ وہاں مسئلے کا حل نکالا جائے۔

    جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جی بالکل پاسپورٹس کے اجرامیں غیر معمولی تاخیر آرہی ہے، 20اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینوں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

    بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراپر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184 تھری کے تحت سپریم کورٹ میں دائرکی گئی، جس میں وفاقی حکومت ،ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

    درخواست میں حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکا جائے۔

  • پاسپورٹ کے  اجرا سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی

    پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی

    کراچی: فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے ، پاسپورٹس کل سےمقررہ مدت میں ہی فراہم کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ ڈیلیوری کے معاملے پر زیر التوا تمام پاسپورٹس آئندہ چند روز میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے ، پاسپورٹس کل سےمقررہ مدت میں ہی فراہم کئے جائیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ کا بیک لاگ بھی دو سے تین روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے وزیر داخلہ کے حکم پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈپاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کر لیے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • نیا  پاسپورٹ  بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    نیا پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہوسکا ، جس کے باعث نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا ، چھپائی کیلئےلیمی نیشن پیپرز پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کوموصول نہ ہوئے۔

    حکام نے بتایا کہ لیمی نیشن پیپرز جمعہ کی شام پاسپورٹ اینڈامیگریشن حکام کوموصول ہوں گے ، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اوراتوار کو بھی جاری رہے گا، ارجنٹ ،نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کر لی جائے گی۔

    یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ لیمنیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمنیشن پیپر کلیئر کرانے میں لگ سکتا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔