Tag: پاسپورٹ کے حصول

  • پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی

    لاہور : پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں ، وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا ، جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔

    محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا اور مشینوں کی تنصیب کیلئے آنےوالی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ اور اجرا تیز ہوگا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان، اقامے اور ویزے ختم ہونے لگے

    پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان، اقامے اور ویزے ختم ہونے لگے

    اسلام آباد : پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہوگیا، ارجنٹ فیس کے باوجودادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان ہیں ، پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کاحصول ناممکن ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ارجنٹ فیس کے باوجود ادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں ، پاسپورٹ میں تاخیر سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اقامے و ویزے ختم ہونے لگے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹس کا بیک لاگ 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گیا ہے ، نارمل،ارجنٹ پاسپورٹ کے ساتھ ایگزیکٹیو پاسپورٹ بھی تاخیر سے ملنے لگے ہیں۔

    پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا تھا کہ درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی، پچھلے 3 ماہ سے پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد7لاکھ ماہانہ ہوئی۔

    حکام نے کہا کہ پاسپورٹ کےبیک لاگ کو 3 لاکھ سے کم کرنےکیلئے کوشش کی جارہی ہے۔