Tag: پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جو کسی پاکستانی شہری کی قومیت اور شناخت کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں سفر کرنے اور مختلف ممالک میں داخل ہونے کے لیے ضروری ہے۔ پاسپورٹ پاکستان کے شہریوں کو کئی دیگر حقوق اور مراعات بھی فراہم کرتا ہے، جیسے کہ بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصلیٹوں سے مدد حاصل کرنا۔

پاسپورٹ

  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔

    محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔

    افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔

    دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا، شہریوں نے کہا کہ اچھی سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کیلئے بائیومیٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل بھی سُنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم  ہوگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

    لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔

    جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔

    ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔

    پاسپورٹ دفتر گارڈن لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی نے عوام سے اپیل کی شہری ایجنٹس کیخلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

    خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوہرٹاؤن میں پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ سینٹر بننے کا فائدہ ہوگا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرااورپاسپورٹ سینٹرمل کر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں اور 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانے جارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سوشل میڈیا کی ڈیمانڈ پر چلتی کچھ حقیقت میں ہوتی ہیں، شملہ پہاڑی پرنادراآفس کامعائنہ کریں تووہاں رش ختم ہوچکا ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایمیگریشن کاؤنٹرپرہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑرہی ہے، ایمیگریشن کاؤنٹرزپرسختی سےلوگوں کو تھوڑی پریشانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ممالک سےیورپ چلے جاتے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، حکومت کی کوشش سےکچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور جعلی دستاویز بناکر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

    پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،امریکا میں بہت سے سینیٹرز اور کانگریس مینز سےملاقات ہوئی، حقیقت میں کچھ چیزیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور کچھ آنا شروع ہوں گی۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے فاسٹ ٹریک کیٹیگری سہولت کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہمی کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم اقدام سامنے آیا، فاسٹ ٹریک کیٹیگری سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اب شہری 47شہروں سےفاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹس بنواسکیں گے۔

    اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر ،کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور میں سہولت میسر ہوگی جبکہ مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے بعد لاہور کے بھی 3 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیئے ہیں، شہری کاؤنٹرز سے پورا ہفتہ 24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز حاصل کرسکیں گے

    ڈی جی امیگریشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ سروسزکی فراہمی کادائرہ کارملک بھرمیں بڑھایا جائے گا۔

  • پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    اسلام آباد: شہریوں کی آسانی کیلیے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں

    مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کیلیے کیا گیا، ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

    اس سے قبل پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کروانے والوں کیلیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    کراچی میں نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی، اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    شہر میں متبادل پاسپورٹ سینٹرز کا قیام مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کیلیے کیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہے۔

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست : پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست : پاکستان کا کونسا نمبر؟

    رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ فہرست سامنے آگئی۔

    دنیا بھر میں پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے سال 2025 کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 112 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون کیلئے جاری کی گئی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے، اور یہ پاسپورٹ رکھنے والے افراد ایک سو پچانوے ملکوں میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

    دوسرے نمبر پر ایک سو ترانوے ملکوں میں ویزا فری سفر کے ساتھ جاپان کا نام ہے جبکہ جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فن لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جن پر ایک سو بانوے ملکوں میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اس کے علاوہ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسمبرگ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے کے ملکوں میں شامل ہے۔

    پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا پانچواں ملک ہے، اور مجموعی طور پر 103 نمبر پر ہے، گرین پاسپورٹ پر تینتیس ملکوں میں ویزا فری داخلہ ہوسکتا ہے۔

    پاکستان کے مقابلے کمزور پاسپورٹ والے دوسرے ممالک میںعراق، شام، نیپال، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں پاکستان کے بعد عراق، شام، نیپال، بنگلادیش اور افغانستان ہیں، جبکہ انڈیکس میں بھارت 85 ویں، چین 60 ویں، ایران 96 ویں اور سعودی عرب 58 ویں نمبر پر ہے۔

  • خوشخبری:   پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    خوشخبری: پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : نیا سال شروع ہوتے ہی پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے خوشخبری آگئی ، جس میں بڑی مشکل آسان ہوگئی اور پر شہری مستفید ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے نادرا میگا سینٹرز میں 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا۔

    محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے کراچی میں نادرا کے دو میگا سینٹر میں پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    ضلع وسطی اور غربی میں نادرا میگا سینٹرمیں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، نارتھ ناظم آباد اور سیمنس چورنگی سائٹ میں درخواست گزاروں کیلئے3،3 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کردیئے ہیں۔

    نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز سے شہری 24/7 مستفید ہوسکیں گے، دونوں سینٹرز میں پاسپورٹ کی تجدید، نئے پاسپورٹ کے اجرا اور دیگرسہولیات سےاستفادہ حاصل کرسکیں گے اور 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ طور پر 400 درخواست گزار مستفید ہوں گے۔

    ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹس نے بتایا کہ 24/7پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کارملک بھرمیں بڑھایا جارہا ہے، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ بھی حل کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی، اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    شہر میں متبادل پاسپورٹ سینٹرز کا قیام مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پاسپورٹس کا بیگ لاگ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹنگ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحت، ملازمت، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے قبل پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں جس کے لیے شہریوں کو مطلوبہ دستاویزات اور فیس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

    شہری جس کے پاس درست پاکستانی پاسپورٹ ہے جب وہ کسی بیرون ملک ہوتا ہے تو اس ملک میں پاکستان کے سفارتی اور قونصلر نمائندے کے تحفظ کا حقدار ہے۔

    پاکستان میں شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے قریبی آفس جاسکتے ہیں، محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے اجرا کے لیے تین کیٹیگریز نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پیش کیا جاتا ہے۔

    دسمبر 2024 پاسپورٹ فیس اپ ڈیٹ

    36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے فیس 4500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ پروسیسنگ فیس 7500 روپے ہوگی۔

    10 سالہ میعاد اور 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے 6700 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ ارجنگ کے لیے فیس 11200 روپے مقرر ہے۔

    72 صفحات اور 5 سال کی میعاد کے لیے نارمل فیس 8200 روپے ہوگی اور ارجنٹ کے لیے 13500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

    10 سال کی میعاد اور 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لییے نئی فیس نارمل کے لیے 12400 روپے اور ارجنٹ کے لیے 20200 روپے مقرر کی گئی ہے۔