Tag: پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جو کسی پاکستانی شہری کی قومیت اور شناخت کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں سفر کرنے اور مختلف ممالک میں داخل ہونے کے لیے ضروری ہے۔ پاسپورٹ پاکستان کے شہریوں کو کئی دیگر حقوق اور مراعات بھی فراہم کرتا ہے، جیسے کہ بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصلیٹوں سے مدد حاصل کرنا۔

پاسپورٹ

  • حکومت کا اہم فیصلہ :  پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    حکومت کا اہم فیصلہ : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت کا نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا، نئے پاسپورٹس اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا اور کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹس کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔

    رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔

    خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے، یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں، پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری آگئی، وزارت داخلہ کی جانب سے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا، نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کیلئے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، اس بلڈنگ میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔

     ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔

    پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔ وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، بڑا اعلان ہوگیا

    شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، بڑا اعلان ہوگیا

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے افتتاح پر اعلان کیا کہ ہم نے لوگوں کی آسانی کےلئے پاسپورٹس آفس سےمعاہدہ کیاہے، پاسپورٹ کی فیس لوگ نہیں حکومت دے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ون ڈاکیومنٹ رجیم پرعملدرآمدکرنےکیلئےڈیجیٹل پاسپورٹ ہوگا، چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔

    میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ہم ڈیجٹائزیشن کی مدد سے گڈ گورننس کی طرف جا رہے ہیں، جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہوگا ان کو اسلحہ لائسنس ملے گا ، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کو پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کےساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، کوئٹہ بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، 4 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی،ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا۔

  • پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر وجہ بتاتے ہوئے شہریوں کو اچھی خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پر آغا رفیع اللہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ پاسپورٹس کی ڈیمانڈ یومیہ 44 ہزارہو گئی ہے اور پاسپورٹس کی سپلائی 25 سے 26 ہزار ہے۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس تیارکرنے والی مشینری2004 کی ہے، سافٹ وئیراپ ڈیٹ ہورہاہے، ستمبرتک یومیہ 60 ہزار پاسپورٹس تیار ہوں گے، 6یا7سال قبل یہ کام ہوجاتاتوآج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔

    آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پہلےکہا گیا کہ کاغذنہیں ہےاب کہا جا رہا ہے سیاہی نہیں، معاملہ کمیٹی کوبھیجاجائےتاکہ وہاں مسئلے کا حل نکالا جائے۔

    جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جی بالکل پاسپورٹس کے اجرامیں غیر معمولی تاخیر آرہی ہے، 20اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینوں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔

  • پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وضاحت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

    پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاسپورٹ پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

    پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا بیک لاک صرف ایک لاکھ 65 ہزار باقی ہے، چھ عدد نئے ڈیسک ٹاپ مشینیں خرید لی گئی ہیں اس کے علاوہ دو عدد ای پاسپورٹ بلک پرنٹنگ مشین بھی خرید لی ہیں۔

    پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے، عوام بے بیناد خبروں پر کان نہ دھریں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے، یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

    وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں  کے لئے اہم  خبر

    پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل پیدا ہو گئی، پاسپورٹ آفس نے درخواست کی سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کی جائے ورنہ پرنٹنگ کے بحران کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس نے ایف بی آر کو سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخرکرنے کی درخواست دے دی۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ پاسپورٹس کی چھپائی کی سیاہی 28 جولائی کواسلام آباد پہنچ رہی ہے، آفس کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کا انتظام نہیں کرسکتا، اس لیے سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخر کی جائے۔

    دستاویز میں کہنا ہے کہ پرنٹنگ کی سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کی جائے، سیاہی کی قلت کی وجہ سے پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

    دستاویز کے مطابق پرنٹنگ کیلئے سیاہی کا اسٹاک ختم ہو رہا ہے، سیاہی کی بروقت کلیئرنس سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے بحران سے بچایا جاسکتاہے۔

    دستاویز میں  آفس نے پندرہ دنوں میں کسٹمز کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں (arynews.tv)

  • بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ، حکومت نے پاسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت ہوا، اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں بیرون ملک پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی ، جس میں نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا اوورسیزکےپاسپورٹ کا 60 دن میں اجرا ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: حکومت کے فیصلے سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔.

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کردیے گئے ، حکومت نے پاسپورٹ  بنوانے میں پیش آنے مشکلات کو ختم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

    حکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں ڈی جی پاسپورٹس اینڈامیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کوارسال کردی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ ،2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹس میں تاخیرکی وجوہات کاغذکی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار تھی۔

  • پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد کا نام درج ہوگا یا شوہر کا؟ اہم خبر

    پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد کا نام درج ہوگا یا شوہر کا؟ اہم خبر

    اسلام آباد: پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد کا نام درج ہوگا یا شوہر کا؟ اس معاملے کے حل کے لیے کمیٹی بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس معاملے پر محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرلیا ہے،

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے حوالے سے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔

    اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کے ساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، گورنمنٹ ڈاکومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔

    انھوں نے بتایا کہ پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا۔

  • جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کا واقعہ

    جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کا واقعہ

    کراچی: جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی خواتین اور بچوں کو پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون کو 5 بچوں سمیت آف لوڈ کیا، بچوں کی عمریں 10 سے 18 سال کے درمیان ہیں، یہ مسافر افغان پاسپورٹس پر برطانیہ جا رہے تھے۔

    مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ مشتبہ پائے گئے تھے، مسافر غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان داخل ہوئے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مسافروں کا پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ سے مذکورہ افغان پاسپورٹ حاصل کیے۔ افغان قونصلیٹ کی جانب سے بھی مسافروں کے پاسپورٹس کو جعلی قرار دیا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔