Tag: پاسکو

  • کسانوں کے لیے اچھی خبر، وزیر اعظم کا گندم کی خریداری کے حوالے سے بڑا حکم

    کسانوں کے لیے اچھی خبر، وزیر اعظم کا گندم کی خریداری کے حوالے سے بڑا حکم

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کر دیا ہے، پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

    گندم خریداری میں تاخیر کے فیصلے کی خبریں، حقیقیت سامنے آگئی

    گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو وزارت خزانہ نے گندم خریداری میں تاخیر کے فیصلے کے خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے انھیں گمراہ کن قرار دے دیا تھا۔

  • غفلت کے باعث ہزاروں میٹرک ٹن سرکاری گندم خراب ہوگئی

    غفلت کے باعث ہزاروں میٹرک ٹن سرکاری گندم خراب ہوگئی

    پاسکو میں اسٹور کی گئی ہزاروں ٹن سرکاری گندم خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ادارے نے 36 ہزار میٹرک ٹن سے زائد خراب گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) میں رکھی گئی ہزاروں میٹرک ٹن گندم خراب ہوگئی۔ حکام نے پاسکو کی 36 ہزار 213 میٹرک ٹن خراب گندم کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گندم فروخت کرنے کے حوالے سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ خراب گندم کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

    پاسکو کی جانب سے خراب گندم کی فروخت کے لیے لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں جنھیں 10 اکتوبر تک طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی، واضح رہے کہ خراب گندم پاسکو کے خیرپور زون کے مختلف علاقوں میں پڑی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا پاسکو سے مزید گندم خرید نے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا پاسکو سے مزید گندم خرید نے کا فیصلہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے مسئلے پر اجلاس ہوا جس میں پاسکوسے مزید گندم خرید نے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے ہرمہینے ایک لاکھ 30 ہزارٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

    صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کی 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ کہ 3 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم موجود ہے ،ملز کو دے کر ان سے قیمت لی، سندھ حکومت 90 ارب قرض میں سے 20 ارب بینکوں کو لوٹا چکی ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاسکو کووزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے گندم کی ادائیگی کردی ، پاسکو سے 4 لاکھ ٹن گندم لے رہے ہیں۔

    مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ آج 75 ہزار بیگ کراچی میں فراہم کیے جا چکے ہیں، گندم کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے 3 دن لگیں گے۔