Tag: پالتو کتا

  • پالتو کتے کی گردن توڑ کر کوڑے دان میں پھینکنے والا شخص گرفتار

    پالتو کتے کی گردن توڑ کر کوڑے دان میں پھینکنے والا شخص گرفتار

    پالتو کتے کی گردن توڑ کر اسے کوڑے دان میں پھینکنے والے شخص کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    فلوریڈا میں ایک سنگ دل شخص نے اپنے 16 سالہ پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے کتے کو کالے تھیلے میں بھر کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔

    مذکورہ شخص کی یہ حرکت وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    55 سالہ اینتھونی بالمین نے پالتو کتے کی گردن توڑنے کے بعد اسے کوڑے کے ڈرم میں مردہ سمجھ کر پھینک دیا۔

    ساتھ ہی موجود فیملی ڈالر اسٹور کے ملازمین نے جب دیکھا کہ کوڑے دان میں موجود کالی تھیلی میں حرکت ہورہی ہے تو انھو نے مقامی اینیمل کریولیٹی ٹاسک فورس کو اس کی اطلاع دی۔

    ٹاسک فورس کے افسران نے آکر جب تھیلا کھولا تو اس میں کتے کو موجود پایا، تفتیش کرنے کے بعد اور کیمرے کی مدد سے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

    امریکی حکام کی جانب سے بالمین پر جانوروں سے بدسلوکی کی مختلف دفعات عائد کی گئیں ہیں۔ جانوروں کے اسپتال کا کہنا تھا کہ اگر کتے کو بازیاب نہ کروایا جاتا تو وہ جلد ہی مرجاتا۔

  • پالتو کتے کو بچانے کے لیے مالک آگ میں کود گیا، ویڈیو وائرل

    پالتو کتے کو بچانے کے لیے مالک آگ میں کود گیا، ویڈیو وائرل

    پالتو کتے کو بچانے کے لیے مالک نے جان کی بازی لگا دی، آگ کے شعلوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جلتے مکان میں گھس گیا، کچھ ہی لمحوں بعد وہ کتے کو ساتھ لانے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پالتو جانوروں اور ان کے مالک کے درمیان بعض دفعہ ایسی محبت ہوتی ہے کہ لوگ دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں، بعض دفعہ تو جانور کی محبت میں لوگ آگ میں بھی کودنے سے گریز نہیں کرتے، ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

    ہم نے ایسی کئی کہانیاں سنی ہے جس میں پالتو جانور کسی فرد کی جان بچانے کا سبب بنا یا انھوں نے کسی طرح اپنے مالک کی مدد کی، تاہم یہاں جس واقعے کی بات ہورہی ہے اس میں فرط محبت سے سرشار ہو کر کتے کو بچانے کے لیے ایک شخص اندھا دھند جلتے مکان میں گھس گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مکان آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور فائربریگیڈ کے اہکار آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں، اسی دوران ایک شخص وہاں آتا ہے اور اہکاروں کی جانب سے روکنے کے باجود سیدھا مکان کے اندر گھس جاتا ہے۔

    اس شخص نے ایک لمحے کے لیے بھی بعد کا نہیں سوچا اور جلتے ہوئے گھر میں بلا خوف و خطر چلا گیا تاکہ اپنے کتے کو بحفاظت واپس لاسکے، جب وہ باہر آنے لگے تو مالک نے جلتے مکان سے پلے کتے کو باہر آنے دیا، اس کے بعد وہ خود باہر آیا۔

    سوشل میڈیا صارفین اس شخص کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہ رہے ہیں جب کہ بعض صارفین نے کہا کہ وہ بھی یہاں ہوتے تو اپنے پالتو جانور کی محبت میں ایسا ہی کرتے۔

  • مالک کی زوم کال کے درمیان پالتو کتے کی شرارتیں، ویڈیو وائرل

    مالک کی زوم کال کے درمیان پالتو کتے کی شرارتیں، ویڈیو وائرل

    ورک فرام ہوم اور گھر سے ہونے والی زوم کالز کے دوران اکثر دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جن میں گھر والے، بچے یا پالتو جانور ملوث ہوتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک شرارتی کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنے مالک کی زوم کال کے دوران اسے مسلسل تنگ کر رہا ہے اور نچلا نہیں بیٹھ رہا۔

    یہ کورگی (کتے کی ایک نسل) جس کا نام ڈیش ہے اپنے مالک کو کہیں مصروف دیکھتا ہے تو اس کی توجہ چاہتا ہے جس کے لیے وہ اسے تنگ کرتا رہتا ہے۔

    اکثر جب اس کا مالک گھر سے کام کرنے کے دوران زوم پر ہونے والی کسی میٹنگ میں مصروف ہوتا ہے تو یہ اپنے کھلونے اٹھا اٹھا کر مالک کی طرف پھینکتا ہے۔

    یہ کھلونے کبھی مالک کے سر پر لگتے ہیں، کبھی اس کے برابر سے اڑ کر دور گرتے ہیں، کبھی سیدھا اسکرین پر جا کر لگتے ہیں۔

    زوم کال کے دوسری طرف موجود شخص بھی یہ ساری کارروائی دیکھ رہا ہوتا ہے اور جب اسے پتہ چلتا ہے یہ حرکتیں کتا کر رہا ہے تو اس کے چہرے پر بھی بے ساختہ مسکراہٹ دوڑ جاتی ہے۔

    ڈیش کے مالک نے اس کا انسٹاگرام پیج بھی بنالیا ہے جہاں وہ اس کی شرارتوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا رہتا ہے، ان ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس موصول ہوتے ہیں جبکہ لگ بھگ 2 لاکھ افراد نے اس اکاؤنٹ کو فالو کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

    مالک کا کہنا ہے کہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے دوران کتے کی ان حرکتوں پر اسے غصہ نہیں آتا بلکہ اس طرح اسے اپنی بورنگ میٹنگز کے دوران چند لمحے مسکرانے کو مل جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

  • بھارت: پالتو کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل

    بھارت: پالتو کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں 3 نوجوانوں کی ایک کتے کو آہنی زنجیر سے پھانسی دینے کی پریشان کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں میں غم و غصے اور بے چینی کی لہر دوڑا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد ایک سیاہ کتے کے گرد کھڑے ہیں اور کتا گلے میں آہنی زنجیر کے ساتھ فضا میں معلق ہے۔

    ایک نوجوان زنجیر کو پکڑ کے کھینچتا ہے اور دیوار کے ساتھ ٹانگ لگا کر زنجیر کو زور لگاتا ہے۔

    زنجیر زور سے کھینچنے کے بعد فضا میں معلق کتا بے حس و حرکت ہوجاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 3 ماہ قبل کی ہے اور اب اس کے وائرل ہونے کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والے کتے کے مالک کو سوال و جواب کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے سبب اس سے قبل ممبئی میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر یومیہ 5 ہزار روپے جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    نوئیڈا میں بھی راہ گیروں پر حملہ کرنے والے پالتو بلی یا کتے کے مالکان پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور متاثرہ شخص کے علاج معالجے کی ذمہ داری عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص اپنے پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا اور ریچھ سے لڑ کر کتے کو بچا لیا۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔

    مالک نے فوراً اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ سے باقاعدہ ہاتھا پائی کی جس کی وجہ سے ریچھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔

    اس کے پیچھے ہٹتے ہی مالک نے صوفہ کھینچ کر دروازے کے سامنے کردیا تاکہ ریچھ اندر نہ داخل ہوسکے۔

    مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔

    امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔ ریچھ سے ہاتھا پائی میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

  • پالتو کتے کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو رہا کردیا

    پالتو کتے کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو رہا کردیا

    کتے کی وفاداری اور اپنے مالک سے محبت مشہور ہے اور اس کی حالیہ مثال یہ واقعہ ہے جو ڈومینکن ری پبلک میں پیش آیا۔

    کیربیئن ملک ڈومینکن ری پبلک میں کرفیو کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم جلد ہی اس شخص کے ایک معصوم سے ’دوست‘ نے پولیس پر اس قدر دباؤ ڈالا کہ پولیس نے مجبوراً اس شخص کو چھوڑ دیا۔

    یہ دوست کوئی اور نہیں بلکہ اس شخص کا پالتو کتا تھا۔

    پولیس کے مطابق کتا پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا اور پولیس کی کارروائی میں خلل ڈالنے لگا، وہ بار بار اپنے مالک کی شرٹ کھینچ رہا تھا جسے پولیس نے ہتھکڑیوں میں جکڑ رکھا تھا۔

    پولیس والوں کو اس کتے پر ترس آگیا جو اپنے مالک کے لیے نہایت بے قرار اور پریشان تھا اور انہوں نے اس شخص کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایک پولیس افسر نے مذاقاً کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پولیس کسی ملزم کو ایک کتے کے حوالے کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈومینکن ری پبلک میں کرونا وائرس کے باعث ملگ گیر کرفیو نافذ ہے، ملک بھر میں سوموار سے جمعہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے، ویک اینڈ پر یہ کرفیو شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہتا ہے۔

    ڈومینکن ری پبلک میں اب تک کرونا وائرس کے 1 لاکھ 24 ہزار 843 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 537 ہے۔ ملک میں کوویڈ 19 سے اب تک 2 ہزار 225 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لانے والا پالتو کتا

    لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لانے والا پالتو کتا

    واشنگٹن: امریکا میں ایسا پالتو کتا منظر عام پر آیا جو از خود باہر جاکر سپر مارکیٹ سے سودا سلف لاتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ’’کلوراڈا‘‘ کے علاقے مینیٹوس میں ایسے کتے کہانی اور صلاحیتوں کے جوہر سامنے آئیں جو ناصرف اپنے مالک بلکہ پڑوسی کی بھی مدد کرتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پڑوس میں معمر خاتون طبیعت ناساز رہنے کے باعث چہل قدمی سے قاصر ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنا بھی مناسب نہیں سمجھتیں ایسے میں مذکورہ کتے کا سہارا لیا جارہا ہے۔

    بہادر کتا گھر کا راستہ بھول جانے والی 4 سالہ بچی کی حفاظت کرتا رہا

    ’’کیرن ‘‘ نامی خاتون اپنے کتے کو پڑوسی کی مدد کے لیے ہمیشہ بھیجتی ہے۔ ضروری اشیاء کی فہرست بنا کر دی جائے تو مذکورہ کتا پرچی منہ میں دبائے سپرمارکیٹ سے اشیاء خرید لاتا ہے۔

    کتے کی اس صلاحیت کو سوشل میڈیا پر بھی بہت سراہا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے کتے کی مدد سے ہم لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خدمات لے سکتے ہیں۔ کئی افراد نے اسے کتے کی وفاداری قرار دی۔

    کیرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کتے کو اس انداز میں ٹریننگ دی کہ وہ ناصرف سودا سلف لاتا ہے بلکہ دیگر کام بھی بخوبی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے ہرجگہ محبت ملتی ہے۔

  • مہوش حیات کو گہرا صدمہ

    مہوش حیات کو گہرا صدمہ

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد بے حد غمگین ہوگئیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنے پالتو کتے بلونی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    مہوش نے لکھا کہ میرے پیارے بلونی، تمہیں گزرے ہوئے 3 دن ہوگئے ہیں، اور میرا دل اور دماغ ابھی بھی اس پر یقین نہیں کر پارہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    My dear Balooni .. It’s been 3 days that you’ve been gone .. and my heart and mind still doesn’t want to believe It. I’ve been through a lot but these last few days have been the worst of my life. A decade of having you next to me through all my highs, lows and breakdowns .. your one gaze would make me feel everything’s going to be alright. You taught me so much about unconditional love and life itself. Never thought I’d lose you .. thought you’d always be there at the gate waiting for me with those big piercing brown eyes .. My best friend .. you loved me so much that you spared me the pain of saying good bye and letting you go .. I wish you’d waited for me a day more .. I wish I could have got to hug you for one last time .. I wish .. 💔 Nothing will ever replace the void that you have left in my life. All I am left with is tears .. memories .. and a lifetime to miss you… 🥀 RIP Bruno 06.03.2020

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

    انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ سہا لیکن تمہارے جانے کے بعد یہ دن بدترین ہیں۔ ایک دہائی سے تم میرے پاس، دن رات، ہر اونچ نیچ میں ساتھ رہے۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ تمہاری ایک پیار بھری نظر سے یوں لگتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیا، تم نے مجھے محبت اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں سمجھتی تھی کہ تم ہمیشہ میرے ساتھ رہو گے اور روزانہ دروازے پر میرا انتظار کرتے رہو گے۔ کاش کہ تم ایک دن اور ٹھہر جاتے، کاش کہ میں ایک آخری بار تمہیں گلے لگا سکتی۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان کے پالتو کتے کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا کیونکہ وہ ان کی زندگی میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔

  • اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے ذہین کتا خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے ذہین کتا خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    واشنگٹن: کتوں کی وفاداری کے دنیا بھر میں بڑے چرچے ہیں لیکن ہم ایک ایسے کتے کی حیران کن صلاحیت سے پردہ اٹھانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایسا ذہین کتا بھی رہتا ہے جو اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ مذکوہ پالتو کتا اپنے مالک سے بچھڑ گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا پولیس کاؤنٹر پر اپنی اگلی دونوں ٹانگیں رکھ کر کھڑا ہے، جس سے ہوبہو ایسا گمان ہورہا ہے کہ وہ اب اپنے گم ہوجانے اور خود کو مالک تک پہنچانے کے لیے رپورٹ درج کرائے گا۔

    عمومی طور پر انسان یہ جانتے ہیں کہ وہ اگر کسی پیچیدہ مسائل میں پڑ جائیں تو پولیس اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں لیکن ایسا کسی کتے کی جانب سے کیا جانا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

    انسان کے بعد کتا سب سے زیادہ ذہین مخلوق، تحقیق

    مارٹن نامی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کتے کی اس انوکھی حرکت نے ہم سب کے دل جیت لیے، کتے کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ٹینس بال کھیلا لیکن ہماری لاعملی کے باعث وہ موقع دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    خوش قسمتی سے راہ چلتے مسافر نے کتے کو دیکھ کر پہچان لیا اور اسے اپنے مالک تک پہنچایا۔