Tag: پالک

  • یہ مفید ٹپس اپنائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

    یہ مفید ٹپس اپنائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

    انسان اپنی روزمرہ زندگی میں کئی مسائل سے گھرا ہوا ہوتا ہے ایسے میں صحت کے کوئی نہ کوئی مسئلے الگ ہوجاتے ہیں جیسے کہ کبھی پیٹ میں درد تو کبھی بلڈ پریشر ہائی، کبھی موشن لگ جاتے ہیں تو کبھی جسم درد شروع ہوجاتا ہے، اب انسان کن کن چیزوں کیلیئے فکرمند ہو۔

    اسلیئے آج ہم آپ کو کچھ ایسے مفید ٹپس بتائیں گے جو روزمرہ کے صحت کے مسائل میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور آپ کو مہنگی دواؤں کے خرچے سے بھی بچا سکتے ہیں۔

    روازنہ 2 پالک کے پتے چبانا:

    پالک گھروں میں پکائی جانے والی ایک عام سبزی ہے جس کے بیش بہا طبی فوائد ہیں۔ اس سے بنے لذت بھرے کھانے آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    جو خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے چہرے پر لمبے عرصے تک جھریاں نہ آئیں، تو وہ روزانہ 2 پالک کے پتے چبا کر کھا لیا کریں اس سے عرصے بعد چہرے پر جھریاں آئیں گی۔

    کیلے پر زیرہ لگا کر کھائیں:

    اگر آپ کو اچانک لوز موشن لگ جائیں تو ایسی صورت میں آپ کیلے پر زیرہ لگا کر کھائیں، موشن ٹھیک ہوجائیں گے۔

    آلو بخارہ:

    جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی ہوجائے انہیں چاہیئے کہ آلو بخارا کھا لیں، اس سے بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے۔

    روزانہ کچا فالسہ کھانا:

    اگر آپ پر موٹاپا آنے لگے تو روزانہ مٹھی بھر کچے فالسے کھا لیں، اس سے جسم کی چربی پگھلنے لگے گی۔

    جیب میں الائچی رکھنا:

    گھر سے نکلتے وقت جیب میں الائچی رکھ لینے سے سانس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

    شہد میں نمک ملائیں:

    اگر آپ کو کھانسی رہتی ہے تو آپ شہد میں نمک ملا کر چاٹ لیں، جلد کھانسی سے آرام ملے گا۔

    کالی مرچیں چبانا:

    جن کے پٹھوں میں درد رہتا ہے انہیں چاہیئے کہ روزانہ کالی مرچیں چبا لیں اس سے پٹھوں کا درد کم ہوجاتا ہے۔

  • پالک بھوک میں کمی اور وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    پالک بھوک میں کمی اور وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    پالک بھوک میں کمی لاتا ہےاوراسطرح وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    نئی تحقیق کے مطابق پالک میں آئرن، وٹامن اے، سی، کے، میگنشیم اور فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ پالک وزن گھٹانے میں بھی بہت مددگار ہے۔

    وقت بے وقت غیر صحت مندانہ کھانوں مثلا ًچپس، میٹھے مشروبات اور میٹھا کھانے کی طلب میں کمی لاتا ہے اور یوں بے وقت کی بھوک سے نجات حاصل ہو جاتی ہے، اس طرح بڑھتے وزن میں خاطرخواہ کمی آجاتی ہے۔