Tag: پالیسیاں

  • ’’جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی، سہولتکاری کیلئے نہیں‘‘

    ’’جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی، سہولتکاری کیلئے نہیں‘‘

    راولپنڈی: مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی اور سہولتکاری کیلئے نہیں ہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی مسودہ سامنے آیا، ہم نے اسے پڑھا اور جانچا ہے، اگر بل کو من وعن تسلیم کیا جاتا تو ملک کیلئے تباہی کا سبب بنتا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے بل کے معاملے پر اپنی رائے قائم کی، ہماری رائے کو پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی پی تسلیم کریں تو منع نہیں کرسکتے۔

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کرتی ہیں، حکومت کے لوگ بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

    رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں ہیں اس لیے مجبور ہیں، آئینی ترمیم پر ہمارے ڈٹ جانے کے باعث یہ معاملہ ٹل گیا۔

  • امید ہے قائداعظم کے وژن کے مطابق پالیسیاں بنائی جائیں گی ‘ وسیم اختر

    امید ہے قائداعظم کے وژن کے مطابق پالیسیاں بنائی جائیں گی ‘ وسیم اختر

    کراچی : میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے بابائے قوم محمد علی جناح کی برسی کے دن مزار قائد پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار قائد پرحاضری کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ سے متعلق13مئی کو مطالبہ کیا جوڈیشل انکوائری کی جائے، ہم پرجھوٹےمقدمے بنائے گئے اس کے باوجود پیش ہوتے ہیں۔

    میئرکراچی نے کہا کہ ڈیم بنانے سے متعلق وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے، امید ہے پانی کے مسائل کے حل کے لیے ڈیم بنائے جائیں گے، چھوٹے اوربڑے ڈیم بننے سے پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی وفاقی منصوبے کراچی میں وقت پرنہ شروع ہوتے ہیں نہ مکمل ہوتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے کراچی کو کم ازکم 9 ارب چاہئیں۔

    میئرکراچی نے کہا کہ پہلے بھی کراچی کے لیے اسکیمیں وفاق وصوبائی حکومت کو دیں، امید ہے اس حکومت میں جواسکیمیں دوں گا اس پرعمل ہوگا۔

    قائداعظم کے آٹھ ایسے فرمودات‘ جن پرآج بھی عمل کی ضرورت ہے

    واضح رہے کہ آج بانی ٔ پاکستان محمد علی جناح کی 70 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

  • ایرانی حکومت کا مؤقف ہٹلر کی پالیسیوں کے مشابہ ہے، امریکی سینیٹر

    ایرانی حکومت کا مؤقف ہٹلر کی پالیسیوں کے مشابہ ہے، امریکی سینیٹر

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر لینڈی گراہم نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یورپی قیادت سنگین جرائم کی مرتکب ایرانی حکومت کی رضا حاصل کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہی ہے جو پورے کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سرکردہ رکن سینیٹر لینڈی گراہم نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے تعلقات برقرار رکھنے پر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعلق رکھے ہوئے ہیں وہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ظالم ملک ایران کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی رکن لینڈی گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ’سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والی ایرانی حکومت کے ساتھ یورپی قیادت کا رویہ پورے یورپ کے باعث ننگ و عار ہے‘۔

    امریکی سینیٹر کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ایران کا موجودہ نظام ظلم و جبر پر مبنی ہے جسے ایرانی عوام کی گردنوں پر مسلط کیا گیا ہے لیکن ایرانیوں کی جانب مذکورہ نظام کی کبھی حمایت نہیں کی گئی‘۔

    سینیٹر لینڈی گراہم کا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران کی موجودہ حکومت کا مؤقف دوسری عالمی جنگ اور جرمن آمر ہٹلر کی پالیسیوں اور رویوں سے شباہت پیش کرتا ہے‘۔

    امریکی سینیٹر نے ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی خوشنودی کے حصول کے کوشاں یورپی قیادت کو ایران قوم کی موجودہ نظام سے نکلنے اور بہتر نظام گزارنے کے لیے بلند ہونے والے چیخ و پکار سنائی نہیں دے دیتی؟

    لینڈی گراہم نے کہا کہ مظلوم ایرانی عوام کی صدائیں کانگریس میں بھی ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ سنائی دیتی ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر نے یورپی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے آیت اللہ نظام کے خلاف تیار کی گئی حکمت عملی میں صدر ٹرمپ کا ساتھ دیں اور متحد ہوکر مظلوم ایرانیوں کو جبر نظام سے چھٹکارا دلوائیں۔

    یاد رہے کہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا کہا تھا اور 7 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے تھے، جس کے بعد ایران پر اقتصادی شعبے میں اسی روز رات 12 بجے سے پابندیوں کا اطلاق ہوگیا تھا تاہم یورپی ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کو سرے مسترد کردیا گیا تھا۔

  • پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

    پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

    واشنگٹن : امریکی سینٹ کام کےسربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناہےکہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں،جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل امریکہ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں بیان دیتےہوئے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،جس کی وجہ بھارت کی پالیسی ہےجودونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج فاٹا میں انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہے،اورپاکستان کےلیےمشرقی سرحدپرسیکورٹی اولین ترجیح رہےگی۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے سرحدی علاقوں میں استحکام کےلیےپاکستان اورافغانستان کی افواج میں تعاون کوامیدافزاقرار دیا۔انہوں نےکہا کہ افغانستان میں مزیدفوجی دستےبھیجنےکی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں:پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کی ضرورت ہے،امریکی کمانڈر

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جون نکلسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان سے تعلقات پرتفصیلی نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فوجوں کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے مزید ’چند ہزار‘ فوجیوں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہےکہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگی آپریشن سنہ 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ٹرمپ کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہونگی،عمران خان

    ٹرمپ کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہونگی،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہناہےکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیاں ہمارے خطے کےامن کےلیے بھی خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پرپابندیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہوں گی۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ امریکی صدر کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکاکےلیےنقصان دہ ہوں گی،انہوں نےکہاٹرمپ کی پالیسیاں ہمارے خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

    مزید پڑھیں؛امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

    خیال رہےکہ امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پر لگائی جانے والی پابندی کو امریکہ میں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ پالیسیوں سے دہشتگردوں کوفائدہ ہوگا ‘چوہدری نثار

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھاکہ ٹرمپ کے اقدامات سے دہشت گردوں کےسوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔