Tag: پالیسی تبدیلی

  • بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی  پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچوں کے بنوانے کی پاسپورٹ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناخت اور رجسٹریشن کے نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جو براہِ راست پاکستانی خاندانوں کو متاثر کریں گی۔

    نادرا بچوں کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنے کی نئی پالیسی لے آئی ، جس کے تحت اب بچوں کے پاسپورٹ کے لیے پرانا بی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ والدین کو اپنے بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) حاصل کرنا ہوگا۔

    نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی علیحدہ اور تصدیق شدہ شناخت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ ان کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور اعتماد میں اضافہ ہو۔

    خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کو قانونی حیثیت حاصل

    نادرا نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کو قانونی حیثیت دے دی ہے، اب ایف آر سی کو وراثت، عدالتی مقدمات، اور دیگر قانونی معاملات میں بطور سرکاری دستاویز استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل ایف آر سی صرف ریکارڈ رکھنے یا عمومی شناخت کے طور پر استعمال ہوتا تھا، لیکن اب اس کی حیثیت ایک آفیشل لیگل ڈاکیومنٹ کی ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں نادرا نے ایف آر سی کے فارمیٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ مختلف خاندانی ڈھانچوں کی درست نمائندگی ہو سکے، جیسے مشترکہ خاندان، کئی شادیاں، یا والدین اور بچوں پر مشتمل مختلف یونٹس۔

    عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جمع شدہ ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کریں، کیونکہ ایف آر سی اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر جاری کی جائے گی۔ کسی بھی غلط اندراج کو نادرا دفاتر یا موبائل ایپ کے ذریعے درست کرایا جا سکتا ہے۔

    یہ اقدام پاکستان میں شہری شناخت اور خاندانی ریکارڈ کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں؟