Tag: پال جونز

  • پاک امریکا تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، شہریارآفریدی کی پال جونزسے گفتگو

    پاک امریکا تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، شہریارآفریدی کی پال جونزسے گفتگو

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دنیا میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ناظم الامور پال جونز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں،افغانستان میں پاکستان، امریکا کے مفادات ایک ہیں، پاکستان دنیا میں امن کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھے گا۔

    شہریار آٖفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہے، ہمارے بیانیے میں پاکستان کی ثقافت کی ترویج شامل ہے، ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانیز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ملاقات میں وزیر مملکت نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی، و مالی قربانیوں کا بھی ذکر کیا، اس موقع پر امریکی ناظم الامور پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی ناظم الامورپال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

  • پال جونز نے امریکی سفارت خانے میں  بطور قائم مقام سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پال جونز نے امریکی سفارت خانے میں بطور قائم مقام سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : پال جونز نے امریکی سفارتخانے میں ناظم الامورکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، پال جونز کا کہنا ہے کہ خوشی ہےمیں ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سفیر پال جونز نے آج امریکی سفارتخانہ میں بطور قائم مقام سفیر اپنی ذمہ داری سنبھال لیں، سفیر جونز پاکستان میں متعین امریکی مشن کی جانب سے پاکستانی اور امریکی عوام کے مابین تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لئے جاری کوششوں کی قیادت کریں گے اور پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کریں گے۔

    اس مشترکہ کوشش کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اورپاکستان میں امریکی مشن کی رہنمائی کے لئے سفیر پال جونز پیشہ ورانہ تجربہ اور سفارتی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔

    سفیر جونز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان واپس آ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور وہ خود کو ملک کے گرم جوش اور مہمان نواز لوگوں، خوبصورت نظاروں اور لذیذ کھانوں سے دوبارہ آشنا کرنے کے منتظر ہیں۔

    سفیر پال جونز امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر فارن سروس کے کیریئر ممبر ہیں۔ انہوں نے پولینڈ میں 2015 سے 2018 تک بطور سفیر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

    قبل ازیں انہوں نے بطور پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے یورپ اور یورو ایشیائی امور (2013 سے 2015 ) ، ملائیشیا میں بطور امریکی سفیر (2010 سے2013 تک ) ، بیک وقت نائب امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان اور نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب ایشیائی امور (2009 سے2010 ) کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    وہ منیلا ، فلپائنمیں امریکی سفارتخانہ، ادارہ برائے یورپی سلامتی وتعاون ( اوسی ای ) میں امریکی مشن اور اسکوپجی، مقدونیہ میں امریکی سفارتخانہ میں نائب سفیرکے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔

    پال جونز کے اعزازات میں صدارتی ایوارڈ برائے اعلیٰ خدمات، رابرٹ سی فریشیوئر میموریل ایوارڈ برائے قیامِ امن اور متعدد سپیرئرآنر ایوارڈ زشامل ہیں، وہ ہسپانوی، روسی اور تھوڑی بہت پولش زبان بولتے ہیں۔

    انہوں نے کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن اور یونیورسٹی آف ورجینیا اور نیول وار کالج سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    وہ ایوارڈ یافتہ اور فری لانس مصنفہ   کیتھرین جونز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اُن کے دو بچے ایلکسنڈرا اور ہیل ہیں۔