Tag: پاناما اسکینڈل

  • پاناما اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

    پاناما اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، پانامہ اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

    سراج الحق کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’حکومت کے 100 دن کے اعلان کے حامی ہیں، ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں، 100 دن کا مطلب یہ نہیں کہ مہنگائی میں اضافہ کیا جائے۔

    [bs-quote quote=”سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے: امیر جماعت اسلامی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل کرے، سودی نظام کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون کو تیار ہیں، کوئی پاکستانی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر خوش نہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے۔

    امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا تبدیلی کا نعرہ اب تک ایک نعرہ ہے، بجلی، گیس اور دیگر اشیا کی قیمتیں بے انتہا بڑھا دی گئی ہیں، عوام کہتے ہیں نئی حکومت آئی ہے مہنگائی ساتھ لائی ہے۔


     ’کراچی والے پان کھاتے ہیں پاناما نہیں‘


    سراج الحق نے کہا کہ ناموسِ رسالت قوانین میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، نئی حکومت ملک میں مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کا کہتی ہے، نئے پاکستان میں لوگ لاپتا ہوئے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں بد ترین کرپشن ہے، کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا، کراچی میں امن و امان، پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین ہے، سندھ حکومت سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی۔

  • برطانوی قوانین میں تبدیلی، شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا تنگ ہوگیا

    برطانوی قوانین میں تبدیلی، شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا تنگ ہوگیا

    لندن: برطانوی قوانین میں تبدیلی کے بعد شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے جسے پہلے ہی احتساب عدالت میں پیشیوں کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، نئے قانون کے رو سے برطانوی اوورسیز علاقوں میں رجسٹرڈ لاکھوں کمپنیوں کو ان کی ملکیت کے ساتھ رجسٹر کرانا لازم ہوگیا ہے۔

    برطانوی قوانین میں تبدیلی کے بعد تمام آف شور کمپنیاں رکھنے والے غیر ملکیوں پر لازم ہوگیا ہے کہ وہ تفصیلات فراہم کریں، خیال رہے کہ برطانیہ کے اوورسیز علاقوں میں پاناما، برٹش ورجن آئی لینڈ، کیمن آئی لینڈ بھی شامل ہیں۔

    اس تبدیلی کے بعد شریف خاندان سے منسوب نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے بارے میں حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ ان کا اصل مالک کون ہے۔ اصل ملکیت سامنے آنے پر امکان ہے کہ شریف خاندان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

    پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

    واضح رہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے، جب کہ پاناما میں آف شور کمپنیوں کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہے اور مجموعی طور پر آف شور کمپنیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے سلسلے میں غیر ملکی کمپنیوں کے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کیے جانے کے لیے کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے عالمی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناماسےنہیں بچاسکتے،عمران خان

    ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناماسےنہیں بچاسکتے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناما اسکینڈل سے نہیں بچاسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو اچھی خبر ہے۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھاکہ اگرڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آگیاتب بھی نوازشریف پاناما سے نہیں بچ سکتے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    نواز شریف نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاتھا کہ میں آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں اور اہلیانِ پاکستان آپ کے استقبال کے لیے آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے کہا تھاکہ آپ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں،آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور آپ کی کارکردگی ہرشعبے میں نظر آتی ہے۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعدوزیراعظم پاکستان سے یہ ان کا پہلا رابطہ تھاجس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر خوشگوار انداز میں تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔