Tag: پاناما لیکس

  • ایسا لگ رہاہےکہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی ہے، عمران خان کاٹوئٹ

    ایسا لگ رہاہےکہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنےوالی ہے، عمران خان کاٹوئٹ

    اسلام آباد: نادرا نے این اے ایک سو دس سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ موصول ہونے پر عمران خان نے رپورٹ کو حیران کن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو دس سے متعلق نادرا رپورٹ موصول ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رپورٹ کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے۔

    عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے این اے ایک سو دس میں ایک لاکھ سے زائدووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی، پینتیس ہزارسے زائد ووٹوں کا ریکارڈ غائب ہے ۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ این اے ایک سو دس کی رپورٹ این اے ایک سو چون اور ایک سو بائیس جیسی ہے ۔

    عمران خان کا کہنا ہے اس حلقے میں ہارنے اورجیتنے والے امیدواروں کے ووٹوں میں بیس ہزار کا فرق ہے۔

  • عمران خان نے ویڈیولنک پراجلاس کی صدارت کوسنگین خطرہ قراردے دیا

    عمران خان نے ویڈیولنک پراجلاس کی صدارت کوسنگین خطرہ قراردے دیا

    اسلام آباد: عمران خان نے ویڈیولنک پراجلاس کی صدارت کوسنگین خطرہ قراردے دیا انہوں نے کہا وزیراعظم کی علالت کےباعث قومی مفادات پر سمجھوتے کئے جارہے ہیں۔

    ایک بیان میں چئیرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کے ویڈیولنک پراجلاس کو تشویشناک قراردیتےہوئےکہا جاسوس اداروں کیلئے پاکستان کی اقتصادی منصوبہ بندی تک رسائی آسان ہوگئی،ملکی مفادات کی معلومات کوخفیہ رکھاجاتاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا جمہوری ملک میں حکومتی امور اس طرح نہیں چلائےجاتے، قومی مفادات پر سمجھوتے کئے جارہے ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    لندن: مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مفاہمتی پالیسی اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملاقات لندن میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر ناشتے کے وقت کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے نام پر پیدا ہونے والی صورتحال حال پر مشاورت کر کے مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماء ملاقات اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جمعیت علماءاسلام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کرپشن کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے کی سازش کو ہر صورت ناکام بنا دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    اس ملاقات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہوا ہے اگر آصف علی زرداری صاحب اور میاں نوازشریف کی ملاقات ہوئی تو اس سے پیپلزپارٹی کی ساخت بہت بری حد تک متاثر ہوگی۔

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بھی طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

  • تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پانچ نشتوں کے کاغذات کی نقول طلب کرلیں

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پانچ نشتوں کے کاغذات کی نقول طلب کرلیں

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے پانچ افراد کے کاغذات نامزدگی کے نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء محمد مدنی نے دستاویزات حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست جمع کروادی ہے۔

    درخواست میں حلقہ این اے 120 میاں محمد نواز شریف ، پی پی 159، حمزہ شہباز این اے 119 اور کیپٹن صفدر کے حلقے این اے 21 کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کی نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماء نے الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کی سینٹ میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات کی نقول فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    محمد مدنی نے مزید بتایا کہ کاغذات کے حصول کے بعد اس کی باقاعدہ تحقیقات کی جائے گی اور آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ کے تحت الیکشن کمیشن سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ نشستوں پر لیگی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں بیان کی گئی تفصیلات حقائق سے برعکس ہیں۔

    واضح رہے پانامہ لیکس میں شریف فیملی کی آف شور کمپنیز کے انکشاف کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان پر استعفیٰ کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

  • پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی اور دیگر خاندان والوں کا پانامہ لیکس میں نام آنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی اصل فہرست میں مونس الہی کا نام موجود ہی نہیں۔

    نواز شریف، ان کی حکومت اور میڈیا سیل بغیر تصدیق کئے خبریں لگوا کر ہمیں بدنام کر رہا ہے۔ ساری رات نواز شریف کی حکومت اور ان کے میڈیا سیل نے مخالفین کے نام لکھوائے تاکہ کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی ان ہی لوگوں نے ایسی خبریں لگوائی تھیں، جن کی اس وقت بھی تردید کی تھی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے مذاکرات ہو رہے ہیں اور آج دن تک ہمیں کسی جماعت پر کوئی شک نہیں۔

    قرضے معاف کروانے کے حوالے سے سوال پر پرویز الہی نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف زرداری کے آگے پیچھے انڈے کوفتے لیکر پھرتے رہے۔

    مسلم لیگ قاف کے رہنماء نے کہا کہ آصف علی زرداری کو گریبان سے پکڑ کر شہر میں گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے انہیں اپنے گھر بلا کر خوشامد یں کرتے رہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے بیٹے کا نام پانامہ لیکس میں لانے کیلئے جتنی محنت کر رہے ہیں، اتنی محنت اپنی اولاد کا نام نکلوانے کیلئے کر لیں تو شاید کچھ کامیابی مل جائے۔

     

  • پاناما لیکس کی دوسری قسط : جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی شامل

    پاناما لیکس کی دوسری قسط : جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی شامل

    کراچی: پاناما لیکس کی دوسری قسط منظر عام پر آگئی ۔جس میں مزید دوسو انسٹھ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، پاناما لیکس میں اب تک چار سو زائد پاکستانیوں کے نام آچکے ہیں۔

    پاناما لیکس کا ہنگامہ جاری ہے اب پہلی قسط کے طوفان تھما نہ تھا کہ پاناما پیپرز نے دوسرا دھماکا کردیا، دوسری قسط میں کئی پردہ نشینوں کےچہروں سےنقاب اتر گیا،جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی پاناما پیپرز کی زینت بن گیا، میرشکیل الرحمان کی کمپنی کانام میرین پراپرٹیزلمیٹڈ ہے۔

    پاناما پیپرز کی دوسری قسط کے مطابق دوہزار پندرہ کے ڈیٹا میں بھی مریم صفدر نیلسن انٹرپرائزز کی مالک ہیں، پاناما پیپرز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدرنے کاغزات میں اپنی کمپنی کا ایڈریس سعودی عرب ظاہرکیا ہے، پاناما پیپرز کے مطابق نواز ٹرسٹ اکیس جولائی انیس سو پچانوے میں قائم ہوا، اس وقت میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے ۔

    پاناما کے ایک اورہنگامے میں تاجروں ،سیاستدانوں ،سابق سرکاری افسران اور بیورو کرٹیس کے نام شامل ہیں، جن میں یوسف عبداللہ، شاہد عبداللہ، شایان عبداللہ،سلمیٰ یوسف کے نام بھی موجود ہیں۔

    پاناما لیکس کی دوسری قسط میں کراچی کے چھیاسٹھ ، لاہور کے اکتالیس ،اسلام آباد کے چھبیس ،پشاور کے چاراور راولپنڈی کے تین افراد کے نام شامل ہیں۔

  • پاناما لیکس : جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان

    پاناما لیکس : جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامہ پر ملک بھرمیں ہنگامہ برپا ہے۔ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی کمر کس لی۔ کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔

    ایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی لہٰذا بلوچستان اور سندھ کی جیلوں میں بھی رنگ و روغن کر لیا جائے۔

    جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ٹرین مارچ جماعت اسلامی کی ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ مہم کا حصہ ہے، مارچ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

    مارچ کے دوران تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔جس میں عوام کو متحرک کیا جائے گا۔ ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔

     

  • اسلام آباد : پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوں کی آج ایک اور بیٹھک ہوگی،اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت کو راہ فرار نہیں لینے دیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں کمیشن کے ٹی او آرز اور حکومتی ردعمل پرحکمت عملی طے کی جائے گی۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہناہے کہ احتساب سے راہ فرار وزیراعظم نواز شریف کی اپنی مرضی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر سولوفلائٹ نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں وزیراعظم ہونےکےناطےنوازشریف کااحتساب پہلےہوناچاہئے۔

    یادرہے گذشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاناما کے معاملے پر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

  • پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی اتحادیوں سے مشاورت

    پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی اتحادیوں سے مشاورت

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت کے اتحادی شریک ہوئے اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیئے اپوزیشن کے ٹی او ارز سے متعلق اعتماد میں لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے شرکت کی، اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او ارز سے متعلق اعتماد میں لیا گیا.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں الگ الگ اپوزیشن کی مختلف جماعتوں سے ان ٹی او ارز پر رابطے کریں گی، اجلاس میں تحقیقات کے لیئے متفقہ ٹی او ارز کی تشکیل پر بھی اتفاق کیاگیا اجلاس میں اپوزیشن ٹی او ارز کو مسترد کیا گیا اور ان ٹی او ارز کو کرپشن کی تحقیقات میں رو کاوٹ قرار دیا گیا.

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ انہوں نے خاندان سمیت کود کو احتساب کے لیئے پیش کر دیا ہے اپوزیشن اب شفاف تحقیقات سے راہ فرار چاہتی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہر سطع پر کرپشن کی تحقیقات ہو نی چاہیئے جس کے لیئے چیف جسٹس کو خط تحریر کر دیاگیا ہے.

  • ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کرپشن کی نہیں، راجہ پرویزاشرف

    ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کرپشن کی نہیں، راجہ پرویزاشرف

    لاہور:سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کی حمایت نہیں کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حالیہ عوامی مہم کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے رویے میں تبدیلی اچھی نہیں ہے.

    راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے عمران خان کے دھرنے کے دوران حکومت کی سپورٹ کی لیکن وہ بدعنوانی کی حمایت نہیں کریں گے.

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے الزامات کو پاکستان میں نہیں اُٹھایا گیا بلکہ بیرون ملک سے ان الزامات کو اُٹھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات پارلیمنٹ کی جانب سے یا عدالت کی جانب سے کی جائے.

    پیپلزپارٹی کے رہنما سے رینٹل پاور پروجیکٹ کے الزامات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نےکہا کہ وہ پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ چکے تھے.

    انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یوسف رضا گیلانی کو استعفی کا مشورہ دیتے تھے اب خود اس پر عمل کریں،انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو پاناما لیکس کے الزامات سے بری کروائیں.