Tag: پاناما پیپرز

  • جے آئی ٹی پر اعتراض: حسین نواز 29 مئی کو طلب

    جے آئی ٹی پر اعتراض: حسین نواز 29 مئی کو طلب

    اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے حسین نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

    حسین نواز کے اعتراضات پر ابتدائی سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا۔

    اعتراضات کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ جسٹس اعجاز افضل نے اعتراضات کھلی عدالت میں سننے کا حکم جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حسین نواز نے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض اٹھا دیا

    یاد رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے ای میل کے ذریعے جے آئی ٹی کے 2 ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    حسین نواز نے اپنی درخواست میں اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ جےآئی ٹی کے ایک رکن پاکستان تحریک انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں جبکہ دوسرے رکن کے سابق صدر مشرف سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حسین نواز نے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض اٹھا دیا

    حسین نواز نے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض اٹھا دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازاوراُن کے ساتھی طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان پراعتراض اُٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو درخواست ارسال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز اور پاناما کیس میں منی ٹریل کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے والے طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حسین نواز اور طارق شفیع نے ایک درخواست کے ذریعے رجسٹرارسپریم کورٹ کواعتراض سے تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے جس میں دو اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ’’پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی کے اراکین میں کون کون شامل ہیں؟‘‘

    درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی کے ایک رکن پرویزمشرف کے قریبی ساتھی ہیں جب کہ دوسرے رکن تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھتے ہیں اس لیے دونوں اراکین پرعدم اعتماد ہے۔

    حسین نواز اور طارق شفیع نے اپنی درخواست میں اپنے موقف کی تائید میں کہا ہے کہ جےآئی ٹی کے ایک رکن پاکستان تحریک انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں جب کہ دوسرے رکن کے سابق صدر مشرف سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

    حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے رجسٹرارکوارسال کی گئی درخواست میں بہ طور ثبوت ایک رکن کے سوشل میڈیا کے اسکرین شاٹس جب کہ دوسرے رکن کی سابق صدر مشرف کے تصاویر بھی منسلک کی گئی ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ دونوں ارکان پرواضح کیا جائے کہ تفتیش میں خلاف قانون اور ضابطہ اخلاق کے منافی کوئی اقدام نہ کریں اور تحقیقات کے دوران سیاسی وابستگی سے بالاتر رہا جائے جب کہ یہ درخواست پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے سامنے مزید غورکے لیے بھی رکھی جائے۔

  • تحریک انصاف نے پاناما کے فیصلہ کا اردو زبان میں ترجمہ جاری کردیا

    تحریک انصاف نے پاناما کے فیصلہ کا اردو زبان میں ترجمہ جاری کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے عوامی سطح پر پاناما کیس کے فیصلے کو اجاگر کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ جاری کردیا، پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ قوم کو بتائیں گے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم سے متعلق کیا رائے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے پاناما فیصلے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو اردو ترجمے کی ہدایت کی تھی  جو جاری کردیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا سیل سے جاری کردہ  پاناما فیصلے کی اردو کاپی 275 صفحات پر مشتمل ہے، جن میں سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے فریقین کے دلائل بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی نے ترجمے کی کاپیاں وزیراعظم ہاؤس، چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اردو کاپیوں کی تقسیم مرحلہ وار کی جائےگی، پہلے مرحلے  اردو ترجمے کی کاپیاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اداروں کی دی جائیں گے جبکہ سیاسی ماہرین، قلم کاروں کو بھی ترجمے کی کاپیاں خصوصی طور پر ارسال کی جائیں گی۔

    پڑھیں: ’’ پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی قائدین کو کاپیاں خصوصی طور پر ارسال کی جائیں گی جبکہ تحریک انصاف کی جانب پاناما فیصلے کے ترجمے کی کاپیاں یونین کانسلز کی سطح پر بھی تقسیم کی جائیں گی۔

    ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قوم کو بتائیں گے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم سے متعلق کیا رائے گی اور پاناما کا عدالتی فیصلہ پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

    تحریک انصاف پاناما فیصلہ تحریر کرنے والے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جلدپاکستان کو کرپشن اور لوٹ مار کے نظام سے پاک دیکھے گی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ پاناما کیس کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا جو 547 صفحات پر مبنی تھا، پاناما مقدمے کی سماعت کرنے والے ججز میں سے تین ججز نے نوازشریف کے خلاف منفی ریمارکس بھی دیے تھے۔

  • پاناما کی بات کرو تو ن لیگ کے وزرا پتھر ڈھونڈتے ہیں، چانڈیو

    پاناما کی بات کرو تو ن لیگ کے وزرا پتھر ڈھونڈتے ہیں، چانڈیو

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے، جس اس موضوع پر بات کرو تو ن لیگ کے وزراء پتھر ڈھونڈتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ سرکار کی طرف سے بینرز لگانا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، اب کسی کو بینرز لگانے والے نظر نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی تیاری حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی اگر ملک میں افرتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو نقصان ہوگا۔

    پڑھیں: ’’ پاناماکیس: ‘قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضرلہو ہمارا‘ کے بینرز آویزاں ‘‘

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے مگر بے چین وزراء وقت کے ساتھ ساتھ اپنے حواس کھوتے جارہے ہیں، اگر کوئی پاناما فیصلے سے متعلق بات کرے تو وزراء پتھر ڈھونڈتے ہیں، بے چین وزرا اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور عدالتی فیصلے کا انتظار کریں۔

  • پاناما فیصلے سے بچنے کے لیے تصادم کا ماحول بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف

    پاناما فیصلے سے بچنے کے لیے تصادم کا ماحول بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ن لیگ کی جانب سے دھمکی آمیز اشتہاری مہم شروع کردی گئی، پاناما فیصلے سے فرار کا راستہ نکالنے کی خاطر حکمراں جماعت تصادم کا ماحول بنا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پاناما فیصلے کے ممکنہ فیصلے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  اجلاس میں ن لیگ کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مسلم لیگ ن پاناما فیصلے سے فرار کی راہ اختیار کرنے کی خاطر تصادم کا ماحول بنا رہی ہے، ماضی میں بھی نوازلیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اب وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر نواز لیگ کے حملے کی منصوبہ بندی پنجاب ہاؤس میں کی گئی اور اب پنجاب میں وہی صورتحال بناجارہی ہے کیونکہ حکمراں جماعت سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ججوں کو ہراساں کرچکی ہے۔

  • پاناما پیپرز کو منظر عام پر آئے ایک سال مکمل

    پاناما پیپرز کو منظر عام پر آئے ایک سال مکمل

    پاناما دستاویزات میں جائیدادوں اور اثاثوں کی فہرستوں کو منظر عام پر آئے ایک سال مکمل ہوگیا۔ پاناما کے انکشافات نے کئی حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ پاکستان میں پاناما کیس کا فیصلہ تاحال محفوظ ہے جس کے منظر عام پر آنے کا سب کو انتظار ہے۔

    پاناما دستاویز کے تہلکہ خیز انکشافات کو منظر عام پر آئے ایک سال مکمل ہوگیا۔ بحر اوقیانوس کے کنارے واقع ملک پاناما کی فرم موساک فونیسکا کے ڈیڑھ لاکھ خفیہ دستاویزات نے دنیا کی کئی حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

    بعض ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم، اور وزرا کو گھر جانا پڑا۔

    یورپی ملک آئس لینڈ کے وزیر اعظم سگمندر گنلگسن کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ اور ان کی اہلیہ آف شور کمپنی وینٹرس کے مالک تھے۔ انکشاف ہوتے ہی آئس لینڈ میں طوفان کھڑا ہوگیا اور بے پناہ عوامی دباؤ کے باعث وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑا۔

    مزید پڑھیں: پاناما لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی

    دستاویزات میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام بھی آگیا جس کے بعد برطانیہ میں ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں۔ برطانوی وزیر اعظم کو عدالتوں میں پیش ہو کر صفائیاں دینی پڑیں۔

    وزیر اعظم پاکستان بھی شامل

    پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خاندان کا نام پاناما پیپرز میں آیا تو ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ وفاقی وزرا اپنی ذمہ داریاں بالائے طاق رکھ کر حکمران خاندان کے دفاع میں بیانات دینے لگے جبکہ اپوزیشن نے بھی معاملے پر بھرپور جواب دیا۔

    وزیر اعظم نے قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی میں اپنی جائیدادوں کی وضاحت پیش کی تاہم معاملہ عدالت میں جا پہنچا۔

    کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا، تاہم سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد بینچ ختم ہوگیا۔ نئے سال سے نئے بینچ نے نئے سرے سے سماعت شروع کی۔

    پاناما کیس کا فیصلہ عدالت میں محفوظ ہے اور تاحال اسے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

  • پاناما کیس میں نوازشریف پھنس چکے ہیں، اعتزاز احسن

    پاناما کیس میں نوازشریف پھنس چکے ہیں، اعتزاز احسن

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم پاناما کیس میں پھنس چکے ہیں عدالت کم از کم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات ہی طلب کرتی تو کیس کا فیصلہ ایک ہی روز میں ہوجاتا۔

    پی پی کے مقتول رہنما بابر بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاسی جماعت کے کارکنان کو ہراساں کرنا اور انہیں قتل کرنا لیگیوں کا پرانا طریقہ واردات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جنگ لڑی مگر کچھ لوگوں کو ملک میں جمہوریت پھلتی پھولتی اچھی نہیں لگتی، حکومت کا کام ہے کہ وہ بابر بٹ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف پاناما کیس میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں، عدالت نے اگر شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں تو کیس کا ایک ہی روز میں ہوجائے گا۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادے کا خط صرف مفروضہ تھا، جب تک شہزادے کو عدالت پیش کرنے کا حکم نہیں دے گی اُس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنماء بابر بٹ کو گزشتہ ہفتے لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کیا تو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

    پڑھیں: ’’ پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، حکومت کی مخالفت ‘‘

  • بلاول کی باتوں کو بچکانہ سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے، مریم اورنگزیب

    بلاول کی باتوں کو بچکانہ سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیر اخلاقی بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا ہے، ان کی باتوں لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دے رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ،اس لیے انہیں یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم نواز شریف کا نہیں بلکہ بھٹو خاندان کا نام آیاہے،


    اسی سے متعلق : آصف زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے،میرے خاندان کا نام پاناما پیپرز میں نہیں، بلاول بھٹو


    انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئی جلسہ نہ کرسکی تھی آج وہ اگر کھلے عام جلسے کر رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ نواز شریف کی حکومت کو جاتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں : بلاول کو شاید پتہ نہیں کہ پاناما پیپرز میں ان کی والدہ کا نام بھی آیا ہے، چوہدری نثار


    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کہ ’ پاناما پیپرز میں بے نظیر بھٹو کا نام بھی آیا ہے‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ کا نام یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پاناما اسکینڈل میں نہیں آیا ہے۔

  • متنازع خبر پر عمران خان اور اعتزاز احسن الزامات لگا رہے ہیں، پرویز رشید

    متنازع خبر پر عمران خان اور اعتزاز احسن الزامات لگا رہے ہیں، پرویز رشید

    کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ متنازع خبر پر عمران خان اور اعتزاز احسن الزامات لگا رہے ہیں۔ الزام لگانے والوں کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کراچی پہنچے جہاں انہوں نے امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ قانون کا ہاتھ امجد صابری کے قاتل تک ضرور پہنچے گا۔

    متنازعہ خبر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اعتزاز احسن الزامات لگا رہے ہیں۔ الزام لگانے والوں کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیئے۔ جس اجلاس کی خبر لیک ہوئی اس میں عمران خان اور اعتزاز احسن کی جماعت کے وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔

    نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں، اعتزاز احسن *

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اعتزاز احسن کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ پاکستان میں 1951 کے بعد سے اکتوبر کا مہینہ محلاتی سازشوں کا رہا ہے اور عمران خان ان سازشوں کا حصہ رہے ہیں۔

    عمران خان کے دھرنے کے بارے میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو پاناما پیپرز کے معاملے پر اس کے فیصلے کا انتظار کریں۔ عدالتی کارروائی کے بعد عمران خان کے دھرنے کا جواز نہیں بنتا۔ سپریم کورٹ نے سب فریقوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور وزیر اعظم نے بھی نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے دھرنے کو کیسے ناکام بنایا جائے؟ ن لیگ تیاریوں میں لگ گئی *

    انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز پر فیصلہ اگر ہمارے خلاف آیا تو اس فیصلے پر عمل کرنے میں ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی نہیں لگائیں گے اور عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو ہم عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے متنبہ کیا کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کو قانونی طریقے سے روکا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہماری زندگی میں خلل نہ پڑنے دیا جائے۔ سڑکوں پر ہونے والے فیصلے پاکستان کے خلاف ہیں۔

  • حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی،قمرزمان کائرہ

    حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی،قمرزمان کائرہ

    ملتان : پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہناہےکہ حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات تسلیم کرلے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاناما کیس کی سماعت ملک میں احتساب کی ابتدا ہےاس سے قبل مخالفین کا احتساب ہوا کرتاتھا۔

    قمرزمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے جلسوں اور پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن واضح کرنےکی کوشش کی،وضاحتیں وزیراعظم کےلیے مزید مشکلات کھڑی کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں احتساب کا آغاز پاناما پیپرز سے شروع کیا جائے۔پاناماپیپرز میں آنےوالی تفصیلات پر دنیا بھر میں کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

    قمرزمان کائرہ کاکہناتھا کہ ہم عدالت کو بااختیار کرنے کی بات کررہےہیں۔ہمہر گز یہ نہیں کہہ رہے کہ پاناما پر تحقیقات کےاختیارات ہمیں دیےجائیں۔

    مزید پڑھیں:احتجاج آئینی حق،ادارےبندکرنا غیرقانونی،خورشید شاہ

    انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔قمرالزمان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی ساری اپوزیشن کو اکھٹے لے کر چل رہی ہے۔پیپلزپارٹی شہروں کو بند کرنےکی پالیسی پر نہیں ہے۔

    واضح رہےکہ حکومت کے پاس ابھی وقت ہے بلاول بھٹو کے چار مطالبات کو تسلیم کر لے اگرمطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو27 دسمبر کو پیپلزپارٹی لانگ مارچ کا اعلان کرےگی۔