Tag: پاناما کیس

  • نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    ساہیوال : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے، کرپٹ نواز شریف ڈیوس میں تقریر کرنے کا حق دار نہیں تھا اسی لیے کسی نہیں وہاں گھاس نہیں ڈالی تو واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا۔

    وہ ساہیوال میں تحریک انصاف کے جسلہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوڈیووس میں برف اورپہاڑ دیکھنےکابہت شوق ہے اسی لیے گئے تھے ورنہ وہاں کسی بڑے لیڈر نے نوازشریف کوگھاس نہیں ڈالی جب کہ راحیل شریف کے خطاب کو سب نے توجہ سے سنا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں اُٹھانے والے ہزیمت پر نواز شریف نے واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا اور انکی کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھول گئے کہ پوری قوم اس شریف کے ساتھ ہے جس کا نام راحیل ہے

    شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی مفت کا مال نہیں‌ جو مجھ سے چھین لی جائے گی یہ ہمارے خاندان کی وراثت ہے اور کوئی مائی کا لال مجھ سے نہیں چھین سکتا نواز شریف میری لاش سے گذر کر ہی لال حویلی چھین سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگاناچاہتے ہیں جب کہ کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگنےسے معذور بچے پیداہونگے لیکن کمیشن کے پجاریوں کو اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ جب نوازشریف کے لیےاسپتال یا تعلیمی ادارے تباہ ہونا مسئلہ نہیں تو یہ کون سی بڑی بات ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نوازشریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا نوازشریف پکڑے جائیں توالثانی گروپ مدد کو پہنچتا ہے سمجھ نہیں آتا کہ ہر بار نوازشریف کو بچانےکے لیےالثانی گروپ ہی کیوں آتاہے؟ اتنے خط تو شہزادہ سلیم نے انار کلی کو نہیں لکھے جتنے قطری شہزادے نے شریف خاندان کو لکھے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مودی ہماراپانی، اور ٹرمپ ہمارے ویزے بند کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمراں سو رہے ہیں اور مودی کو تحائف بھیجے جا رہے ہیں اور کاروباری سنگت نبھائی جا رہی ہے۔

  • تحریک انصاف آج ساہیوال میں میدان سجائے گی

    تحریک انصاف آج ساہیوال میں میدان سجائے گی

    ساہیوال : تحریک انصاف ساہیوال میں اتوار کو ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کر رہی ہے جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے اور پاناما کیس کے حوالے سےا ہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامے پر تحریک انصاف آج ساہیوال میں عوامی عدالت لگا ئے گی جس کے لیے ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر ہیں، جلسہ گاہ کو برقی قمقموں اور پارٹی جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے جب کہ قائدین کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس کے عقب میں خوبصورت بینرز سے مزین اسکرین آویزاں کی جائے گی۔


    ساہیوال میں کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش دیدنی ہے اور عوام کی کثیر تعداد جلسہ گاہ کی تیاریاں دیکھنے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں جب کہ پورے علاقے کو تحریک انصاف کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے اور اہم شاہراہوں پر استقبالی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    اس جلسے کی تیاریوں میں سب سے اہم بات ڈی جے ولی سنز کی جانب سے تیار کردہ پارٹی کے نئے نغمے کا اجراء ہے جس میں پاناما کیس کو موضوع بنایا گیا ہے، کلاسیکل اور جدید موسیقی سے امتزاج سے مزین اس نغمے کو مشہور قوام بشیر میانداد کے بھائی فیض میاں داد کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ ڈی جے ولی سنز کی جانب سے کل جلسہ عام میں بیس ہزار پارٹی جھنڈے تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جب کہ ساہیوال کے عوام اپنے کپتان کے اہم خطاب کو سننے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

  • وفاقی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پاناما کیس عدالت میں انصاف، ثبوت اور دلائل کے ساتھ لڑ رہے ہیں دوسری جانب کیس عدالت سے باہر وفاقی وزراء دھونس ، دھمکی اور بد زبانی سے لڑ رہے ہیں جن کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے لیکن یہ سجاد علی شاہ کی عدالت نہیں کہ کوئی حملہ کر سکے جب کہ آج پوری قوم چار رکنی بینچ کے پیچھے کھڑی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آج حکومتی وکلاء مخدوم علی خان اور شاہد حامد نے دو پٹاریاں کھلی ہیں لیکن دونوں میں سے کچھ برآمد نہیں ہوا سوائے اس کے کہ دستخط جعلی ہیں اور یہی تو شیخ رشید کا کیس ہے کہ شریف خاندان دستاویزات پر جعلی دستخط کرتا ہے اسی طرح قطری شہزادے کا خط بھی جعلی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عدالت کا جوبھی فیصلہ ہو ہمارے لیے قابلِ قبول ہوگا اور مجھے پوری امید ہے کہ کرپشن کا تابوت اس عدلیہ سے نکلے گا۔

  • وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے یہی رویے آمروں کو شب خون مارنے کا موقع دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریروں میں لمبی لمبی وضاحتین پیش کیں جب کہ سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی گئی بات سیاسی بیان تھا اور دوسری جانب بیان یہ دیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے جھوٹ نہیں بولا جب کہ وزیراعظم استثنیٰ بھی مانگ رہے ہیں یہ کیسا مذاق ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے لیکن ہم اپنے رویوں سے اس کی حیثیت کو خود کم کرتے ہیں کیوں کہ جس پارلیمنٹ کاوزیر اعظم غلط بیانی کرے گا وہاں سےعوام کوکیاملےگا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں کی گئی جھوٹ بیانی پر پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح نہیں ہوا تو کیا ہوا ہے اور ایسا نہیں ہے تو وزیراعظم میرے خلاف تحریک استحقاق لے کر آئیں، ہم پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں قوم کو گمراہ کرکے ہمارے پاس کون سا راستہ رہ گیا ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی بی بی سی اور کبھی جرمن ہمارے حکمرانوں کی کارستانیاں بیان کر رہے ہیں دوسری جانب انہیں بچانے کے لیے قطری شہزادے کا خط آ جاتا ہے جب کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک سرمایہ کاری کی،شواہد دینے کی بات خود کی تھی ،پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی سے کام کیوں لیا۔

  • منی ٹریل ثابت کردی، پاناما کیس ختم ، مریم نواز

    منی ٹریل ثابت کردی، پاناما کیس ختم ، مریم نواز

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں منی ٹریل سے متعلق دستاویزات جمع کرادی ہیں جس کے بعد پاناما کیس کو ختم سمجھا جائے۔

    یہ بات مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریر کی، ان کا کہنا تھا کہ منی ٹریل بتا دینے کے بعد اب پاناما کیس ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز کا یہ پیغام پاناما کیس کی سماعت کے دوران مے فیئر فلیٹس کی خریداری کے لیے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے منی ٹریل سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کے بعد آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن فلیٹس کی خریداری کے لیے ہونے والی منی ٹریل کے ثبوت حسین نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

    جس کے تحت دبئی فیکٹری کی فروخت، عزیزیہ اسٹیل مل کی خرید وفروخت، حدیبیہ پیپرز ملز کی آڈیٹر رپورٹس، التوفیق ٹرسٹ کا قرضہ، نیسکول اور نیلسن کمپنیوں اور ٹرسٹی سروسز کارپوریشن کی خدمات سے متعلق دستاویزات جمع کرادی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس کے‌ حوالے سے تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین کا کہنا تھا کہ پاناما کیس دراصل فلیٹس کی خریداری اور آف شورز کمپنیوں کے قیام میں استعمال ہونے والی رقوم کی منتقلی کا ہے اگر منی ٹریل ثابت کردی جائے تو کیس ختم ہوجائے گا۔

  • شریف خاندان آئی سی آئی جے اور بی بی سی کے خلاف کیس کریں، عمران خان

    شریف خاندان آئی سی آئی جے اور بی بی سی کے خلاف کیس کریں، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا کیس مریم نواز نہیں بلکہ اس بنیادی نکتے پر ہے کہ لندن فلیٹس میں پیسہ نواز شریف کا ہے جس کی منی ٹریل بتانی اور ذرائع آمدنی دکھانی ہو گی۔

    وہ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر وی آئی پی پیز کو 400 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جنہوں نے 2013 کے الیکشن کے لیے ن لیگ کو فنڈنگ کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پاناما پیپرز میں شریف خاندان کا نام نہیں آتا تویہ لوگ کبھی قبول ہی نہ کرتے کہ لندن کی جائیداد ان کی ملکیت میں ہیں،دنیا میں جس جس کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں کسی نے بھی اس سے انکار نہیں کیا اس لیے شریف فیملی بھی تحریک انصاف پر تلملانے کے بجائے آئی سی آئی جے اور بی بی سی کے خلاف کیس کرے۔

    انہوںنے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ لندن فلیٹس میں نوازشریف کا پیسہ ہے اور 1993 سے لندن فلیٹس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی جب کہ اس حوالے سے قطری شہزادے کے خط نے بھی ثابت کردیا ہے کہ معاملے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے حکومت خود اپنے جال میں پھنس گئی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن میں ن لیگ کا وکیل تین ہفتے سے غیر حاضر ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر فوری فیصلہ سنائے کیوں کہ میرا دامن صاف ہے اسی لیے مجھے کسی کا خوف نہیں۔

    عمران خان نے پاناما کیس کے حوالے سے آج کی سماعت کے بارے میں بتایا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے ہیں اور منی ٹریل کی دستاویزات بھی دکھا دیے ہیں ، عدالت پر پورا اعتماد ہے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

  • ہر صورت نوازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان

    ہر صورت نوازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان

    قصور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معمولی بیماری پر چیک اپ کے لیے لندن جانے والے حکمرانوں نے ملک میں ایک بھی ڈھنگ کا اسپتال تعمیر نہیں کیا اسی لیے قصور کی ایک ماں اسپتال کے ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑ گئی لیکن علاج تو درکنار بستر تک نہیں مل سکا۔

    وہ قصور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نےقوم کا12ارب اشتہاروں پرخرچ کیا اور اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی تصویروں کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا، ان لوگوں نے 6 بار پنجاب میں حکومت کی ہے لیکن اب بھی نہ جانےکتنی زہرہ بی بی بستر نہ ملنے پرانتقال کرجاتی ہیں اور بچےدیکھتےرہ جاتے ہیں کہ ان کی مائیں ان کےسامنےدم توڑجاتی ہیں۔

    pti1

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدارمیں صرف پیسے بنانےکے لیےآتے ہیں اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ شہبازشریف نے اپنے چہیتوں کو 5 شوگر ملیں لگانے کی اجازت دے دی ہے اور یہ شوگرملیں وہاں لگانےکی اجازت دی گئی ہیں جہاں شوگر ملیں لگ ہی نہیں سکتیں، میں پوچھتا ہوں حکمرانوں کا پیٹ کب بھرےگا۔

    pti3

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسی طرح کی کرپشن کر کے یہ لوگ پیسہ بناتے ہیں اور باہر اپنے بچوں کے پاس بھجواتے رہتے ہیں جو عوام کے پیسوں پر بیرون ملک کاروبار کرتے ہیں اور عیاشی کی زندگی بسر کرتے ہیں جب کہ یہاں عوام کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم اب ایسا نہیں چلے گا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا جہاں عوام کا پیسا عوام کے مفاد میں استعمال ہوگا۔

    انہوں نے پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں پاناما کیس میں پکڑے گئے تو اپنے بچوں کو آگے کردیا جب کہ اپنی قومی اسمبلی کی تقریر میں بلند بانگ دعوے اور اپنی معصومیت کے ڈارمے کرنے والے اب عدالت میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں جس سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا اور جھوٹ بولنے والا نااہل ہو جاتا ہے۔

    pti2

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ حکمرانوں کی سپریم کورٹ میں تلاشی لی جار ہی ہے، اس سے قبل اس بات کا تصور بھی محال تھا اور اب بات یہی ختم نہیں ہو گی بلکہ قطری شہزادے کا خط غلط ثابت ہونے پر وزیراعظم کو یقینی استعفیٰ دینا ہوگا وہ بچ نہیں پائیں گے عوام میرے ساتھ نکلے اور اب فتح بھی میرے ساتھ منائیں گے۔

    انہوں نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نےکرپشن پرقابو پاکرترقی کی جس کے لیے چین نے3سال میں 11لاکھ لوگوں کوکرپشن کے الزام میں پکڑا اور 200 وزیروں کا احتساب کیا، جس کے ثمرات ہمیں نظر آ رہے ہیں اور چین دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت اور ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست میں امیر و غریب اور طاقت ور و کمزور کے لیے یکساں قانون نہیں ہوگا تو وہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی تو نیب میں ایسے دلیر آدمی کو بٹھائیں گے جو طاقت ور ترین لوگوں کا بھی انصاف کے ساتھ احتساب کر سکے۔

    انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج کل فضل الرحمان اور اسفندیار نہ نظر آرہے ہیں اور نہ ہی ان دونوں کی کہیں سے آواز سنائی نہیں آرہی شاید چوہے ڈوبتی کشی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں ملک و قوم کو قائداعظم جیسارہنما چاہیے امریکی صدر سے پرچیوں پر لکھی بات کرنیوالا نہیں چاہیے۔

  • چوہدری نثار ناکام وزیرداخلہ ہیں، مراد علی شاہ

    چوہدری نثار ناکام وزیرداخلہ ہیں، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ناکام وزیرداخلہ ہیں وہ نہ تو وزیراعظم کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی اپنی جماعت سے مخلص نظر آتے ہیں۔

    وزیراعلٰی سندھ آج سیہون میں ہونے والے مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار اپنی ہی حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بار پھرمضبوط اور منظم ہورہی ہے کیوں کہ پیلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) پریشان ہے۔

    پاناما کیس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس ابھی عدالت میں ہے اوراس کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہونا ہے اس لیے کچھ بھی رائے دینا مناسب نہیں، عدالتوں پر پورااعتماد ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہترہوئی ہے، دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اوراسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے پولیس کو مزید متحرک کردیا ہے جلد ہی اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

    ملک بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں اور مردم شماری کے پورے عمل کو محفوظ اور شفاف بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

    سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 225 ارب روپے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں پرخرچ کیے جارہے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور لوگوں کو ریلیف میئسر آسکے گا۔

  • مریم کہتی ہے اگر عمران کو گالیاں نہ دیں تو وزیر نہیں بناؤں گی: عمران خان

    مریم کہتی ہے اگر عمران کو گالیاں نہ دیں تو وزیر نہیں بناؤں گی: عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم موٹو گینگ سے پوچھتی ہے کیا عمران خان کو گالیاں دیں۔ اگر عمران کو گالیاں نہ دیں تو وزیر نہیں بناؤں گی۔ ن لیگ کا تاثر ہے کہ عمران خان کو برا کہیں تو شائد کیس میں نرمی ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا تاثر ہے کہ عمران خان کو برا کہیں تو شائد کیس میں نرمی ہوجائے۔ یہ کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ’میں تو کرپٹ ہوں مگر آپ بھی کرپٹ ہیں۔ مجھ پر حملہ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، منی ٹریل دینا پڑے گی‘۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ کہا کہ بیرون ملک ہماری کوئی جائیداد نہیں۔ آپ نے جائیداد تسلیم کی تو بار ثبوت بھی اب آپ کے اوپر ہے۔ نواز شریف کا وکیل ایک بھی دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا میں کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا۔ اب یہ لوگ مختلف آرٹیکل کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ خود نواز شریف تحریری تقریر سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ خلاف آیا تو لوگ سٹرکوں پر آجائیں گے۔ اسی جماعت نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہاں سے پیسہ چوری کر کے دبئی میں ساڑھے 7 ارب روپے کی جائیداد لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم موٹو گینگ سے پوچھتی ہے کہ کیا عمران خان کو گالیاں دیں۔ اگر عمران کو گالیاں نہ دیں تو وزیر نہیں بناؤں گی۔

  • آج تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن دیکھا ہے: عمران خان

    آج تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن دیکھا ہے: عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں جائے گا۔

    آج پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن دیکھا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پورے خاندان کے احتساب کے لیے تیار ہوں، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے مطابق جائیداد کی اصل مالک مریم نواز ہے لیکن قطری شہزادے کے خط میں مریم نواز کا نام موجود نہیں۔ آئی سی آئی جے کی دستاویزات کے بعد قطری خط ختم ہوجاتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بے قصور ہیں تو آئی سی آئی جے کے خلاف عدالت میں جائیں۔ یہ تو تسلیم ہی نہ کرتے کہ ان کے فلیٹس موجود ہیں لیکن پاناما پیپرز کی وجہ سے انہیں تسلیم کرنا پڑا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ساری قوم منی ٹریل کا انتظار کر رہی ہے جو ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ ابھی تو قطری خط کی وضاحت بھی باقی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاناما کے حوالے سے تمام ثبوت جمع کروا دیے ہیں۔ ہمارے بیانات کی بی بی سی کی رپورٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔