Tag: پانامہ لیکس

  • سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو بھیجنےکےلئےخط لکھ لیا

    سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو بھیجنےکےلئےخط لکھ لیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظٖم کے عہدے کے تقدس کےلئےالزامات کا دورہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نےوزیراعظم نواز شریف کےنام پانچ صفحےکاخط لکھ لیا۔ خورشید شاہ نے ٹی او آرز حکومت کو بھجوانے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

    خورشید شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد کمیشن کا قیام نہایت ضروری ہے۔ وزیر اعظم کےعہدے کےتقدس اورساخت کیلئے لازمی ہے کہ ان کے خاندان پرلگنے والے الزامات بھی دور کئے جائیں۔

    انہوں کہا کہ اگرملک کے وزیراعظم کے بیٹے ہی ٹیکس نہ دیں تو وہ کس منہ دوسروں کو ٹیکس دینے کا کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات اپوزیشن کے ٹی او آرز سے ہی ہو سکتی ہیں۔

    وزیراعظم اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الزامات غلط ہیں تو انہیں تحقیقات سے بھاگنا نہیں چاہیئے، خط کے متن کے مطابق بیرون ملک اثاثوں کا پاکستان میں کسی بھی اتھارٹی کوعلم نہیں ہے۔

    پاناما لیکس کے بعد ملک میں انتہائی نازک صورت حال پیداہوگئی ہے،اس لئے ضروری ہے کہ حکومتی امورشفاف طریقے سے چلائے جائیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کو لکھا گیا خط پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔جس کے ساتھ اپوزیشن کے مرتب کردہ ٹی اوآرزکی کاپی بھی بھیجی جائے گی، خورشید شاہ کل وزیراعظم کو خط لکھ کر اپوزیشن کے ٹی او آرز سے باقاعدہ طور پر آگاہ کریں گے۔

     

  • لاہورمیں جلسے کی تیاریاں مکمل، تحریک انصاف کے رہنماوٗں کی میڈیا سے گفتگو

    لاہورمیں جلسے کی تیاریاں مکمل، تحریک انصاف کے رہنماوٗں کی میڈیا سے گفتگو

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماوں نےجلسے کےحتمی  انتظامات کا جائزہ لینے  دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے عوام کا خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ لاہور کے زندہ دل  عوام  بڑی تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رہنماوں  جہانگیرترین ، علیم خان اور علی زیدی  نےجلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے زمان پارک  مال روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ باہر ملک میں میرا مکان اورایک کمپنی بیٹے کی نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ جس کے بارے میں قوم کو آگاہ کردیا ہے ۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو مہلت دی ہے جس میں 4 دن باقی ہیں۔ اگر وزیراعظم نے الزامات کا جواب نہیں دیا تو اپنا اگلا لائحہ عمل جلد سامنے لائیں گے۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ 20 سال سے میرے اوپر تنقید نہیں کی گئی کوئی الزام لگانے سے  پہلے میرے ٹیکس  گوشوارے دیکھ لیں 5 سال کے دوران 27 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

    رہنماء تحریک انصاف علیم خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم حکومت کے خلاف اپنی ذاتی لڑائیوں کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں ۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں ہر امیدوار نے ووٹ بینک کے لئے کام کیا اور یہی عمل ہر جگہ انتخابات میں کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمران پہلے خود جواب دیتے ہیں، ہمارے اوپر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے بھتیجوں سے ان کی پراپرٹی کے حوالے سے معلومات لیں اور عوام کو آگاہ کریں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدرعلی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں ساری چیزیں متعارف کروائی ہیں ۔ ہماری چیزوں کو ساری سیاسی جماعتیں اپناتی ہیں ،پہلے موسیقی صرف تحریک انصاف کے جلسوں کی پہچان تھی مگر اب جماعت اسلامی کے جلسوں میں بھی موسیقی بجنے لگی ہے۔ پاکستانی تاریخ میں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کروائے، پہلے الیکشن میں ہونے والی خامیوں کو کنٹرول کر لیا ہے کراچی  میں کافی حد تک امن ہوچکا ہے۔

    واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ وزارتِ  داخلہ  پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کے چئیرمین پر قاتلانہ حملے کا مراسلہ بھی جاری کیا  گیا ہے۔

  • پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    کراچی : پانامہ لیکس کی جانب سے اگلے ماہ 9 مئی کو ایک اوررپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس بار جاری ہونے والی رپورٹ میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جی نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جاری ہونے والی لسٹ میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کی آف شورکمپنیز کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔ اعلان کے مطابق رپورٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات میں ماضی کے تمام ریکارڈ پیچھے رہ جائیں گے، جن پاکستانیوں کے نئے آنے والی رپورٹ میں نام ہے ان کی آف شورکمپنیزاورجائیدادیں سوئزر لینڈ ،آئر لینڈ ،سنگا پور اورہانگ کانگ جیسے ممالک میں موجود ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آف شور کمپنیز میں نامزد ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور لاہور کے پوش علاقوں سے ہے ۔

    پانامہ لیکس کی تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے اعلیعہدوں پر تعینات افراد نے استعفی دئیے ہیں،جس میں آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی شامل ہیں اور کئی ممالک میں اس رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پانامہ لیکس پپپررزمیں  جہاں دنیا بھر کے لوگ نامزد ہیں وہی پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور ان کی صاحبزادی مریم صفدرکا نام بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کے نام شائع ہونے پراپوزیشن اورعوام کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 5 اپریل 2016 کو ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایک کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔

  • اپوزیشن نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا

    اپوزیشن نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام وزیراعظم  نواز شریف پرلگا احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا موقف یکساں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا۔ چیف جسٹس کے نام خط میں حکومت نے وسیع تراحتساب کے لئے لکھا ہے۔

    اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الزام وزیراعظم اوران کے بچوں پرلگا۔ احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعظم کی تحقیقات ہوں اور پھر کسی اور کی تحقیقات ہو، حکومتی خط بے سود ہے معاملہ عالمی سطح کا ہے اس لئے انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1947سے احتساب شروع ہوا تومکمل ہونے میں 100سال لگیں گے ،حکومت نے ہماری مشاورت کے بغیر ٹی اوآرز بھیجے ۔

    اس معاملے پرشاہ محمود قریشی کا بھی یہی موقف ہے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا مؤقف یکساں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں پیپلزپارٹی ہمارےساتھ ہے، انہوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ سندھ میں تحریک انصاف کرپشن کے خلاف تحریک چلائے گی، لیکن پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پانامہ ہنگامہ پردومئی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جائےگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

     

  • ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان وزیر اعظم کا احتساب پہلے کرنے کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا، ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔

    پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام داو پر لگا ہوا ہے، پانامہ لیکس پر فرانزک آڑٹ کے لیے اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر یہ کام کرے،ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی مشاورت کے حق میں ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بلا امتیاز تحقیق ہونی چاہیے، وزیر اعظم نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ مانا ہے۔ اب ٹی آو آر پر بات رکی ہے، اس بحران میں حکومت سولو فلائٹ لے رہی ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کےایک سو ستر کے قریب کارکن لاپتہ ہیں اور60 سے زائد کارکن ماورائے عدالت مار دیے گئے ہیں۔ انہوں نے الطاف حسین کی تقاریر پر میڈیا پر پابندی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    اس موقع پر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں اندرون سندھ اور کراچی میں حالات سے آگاہی ہوئی، الطاف حسین کی تقریر پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے،پاناما لیکس پر ہماری سوچ ایک ہی ہے، پاناما لیکس پر کسی پاکستانی نے نہیں بلکہ باہر سے انکشافات کیے گئے، فرانزک آڈٹ کے لیے کسی بین القوامی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے احتساب کے لیے اپنے ہی وزراء کے ساتھ مل کر ٹی او آر بنا دیے جو قبول نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پاناما لیکس کے لیے ایک الگ قانون بنانا چاہتے ہیں جس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تحقیق ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، وزیر اعظم کے بیٹے نے لندن پراپرٹی کا خود اعتراف کیا،خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس پرتحقیقات میں دیر نہیں ہو گی۔ اس معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

  • عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    اسلام آباد: عمران خان نے پانامہ لیکس پرکمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے، پہلے وزیراعظم پھر دوسروں کااحتساب ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا جواب دینے بیٹھے۔ کپتان نے حکومت کے بنائے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کاعندیہ دے دیا ۔

    عمران خان کا کہنا ہے تھا پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو پھر دوسروں کی باری آئے گی عمران خان نے کہا کل جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے۔

    عمران خان وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک دھرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیر اعظم اور دوسروں کی کرپشن کے باعث تباہ ہورہا ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن پرمزید بحث کی ضرورت نہیں ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن پرمزید بحث کی ضرورت نہیں ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے اسلئے اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ کر احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اُن کی اہلیہ کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور ممکنہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وزیر اعظم اسے قبول کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے،بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیوروکے علاوہ تمام سیکیریٹ فنڈز ختم کردیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں ،ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے۔ مستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ٹانگیں نہ کھینچی جائیں۔

    آئی ڈی پیز کی بحالی پر تیس ارب روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جب ترقی کی طرف گامزن ہونے لگتی ہے، اس کیخلاف سازشیں ہونے لگتی ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا ایک سو بیس دن کے دھرنوں نے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس ہو تو ثابت کیا جائے۔

     

  • پانامہ لیکس : موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ، دستاویزات ضبط

    پانامہ لیکس : موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ، دستاویزات ضبط

    پاناما : سیکڑوں آف شورکمپنیاں رجسٹرکرنے والی فرم موسیک فونسیکا کے خلاف کارروائی تیزکردی گئی ۔فرم کے اسٹورپرچھاپہ مارکرتلف شدہ دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تہلکہ مچانے اور آف شورکمپنیوں کا ریکارڈ رکھنے والی فرم موسیک فونسیکا کے خلاف کارروائی تیزکردی گئی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پاناما میں سیکڑوں آف شورکمپنیاں رجسٹرکرنے والی فرم موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ مارکرتلف کی گئی سیکڑوں دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات تلف کرنے کا مقصدثبوت مٹانا تھا۔ دوسری جانب موسیک فونسیکا کے ترجمان نے کہا ہےکہ دستاویزات ڈیجیٹل ہیں جن کی کاپی حکام کوفراہم کردی گئی تھیں۔

    موسیک فونسیکا کے دفترپرگذشتہ ہفتے بھی چھاپہ مارکردستاویزات اورکمپیوٹرقبضے میں لے لئےگئے تھے۔

    یاد رہے کہ پنامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔ جس نے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیئے جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم کے والد کانام بھی پانامہ لیکس میں آیاہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنیوں میں تیس ہزار پاﺅنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کااعتراف بھی کیا ہے۔

    اس کے علاوہ آئس لینڈ کے وزیراعظم نے بھی الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

     

  • پانامہ لیکس : حکومت نے تحقیقات کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا

    پانامہ لیکس : حکومت نے تحقیقات کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے پاناما لیکس کی عدالتی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا
    سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ترجیحی طور پر اس عدالتی کمیشن کی سربراہی کریں۔

    وزارت قانون کے قائم مقام سیکرٹری کی طرف سے لکھے گئے خط کے ساتھ ضابطہ کار بھی لگایا کیا گیا ہے جس کے مطابق عدالتی کمیشن موجودہ اور سابق عوامی عہدہ رکھنے والوں کی بھی تحقیقات کرے گا۔

    ضابطہ کار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے کمیشن کی معاونت کے پابند ہوں گے۔ کمیشن حلف نامے پر دستاویزات وصول کرے گا اور دستاویزات پیش کرنے والے شخص پر جرح کے لیے کمیشن بھی بنا سکتا ہے۔

    ا س ضابطہ کا ر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتی کمیشن اپنے مقرر کردہ وقت پر کارروائی شروع کرسکتا ہے اور کمیشن اس بارے میں سفارشات بھی دے سکتا ہے۔

    ضابطہ کار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے بارے میں عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کمیشن اپنی سربمہر رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

     

  • وزیر اعظم آج رات ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم آج رات ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم آج رات کو ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں قوم کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں ںواز شریف نے آج رات ساڑھے آٹھ بجے قوم سے خطاب کرنے کا فییصلہ کیا ہے، جس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔

    وزیراعظم کی جانب سے خطاب کا فیصلہ ایسے موقع پرکیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن میں ملوث فوجی افسروں کو جبری ریٹائر کردیا۔

    ملک بھر میں کرپشن اور پاناما لیکس پر بڑھتی ہوئی بحث نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ایسے میں ان کی جانب سے خطاب کا فیصلہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    ۔وزیراعظم یاد رہے کہ وزیر اعظم کا گزشتہ پندرہ بیس روز میں قوم سے تیسرا خطاب ہے۔ ملک کی مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قوم سے خطاب کو قوت کا ضیاع قرار اور وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملات نے حکومت پر دباﺅبڑھا دیا ہے۔