Tag: پانامہ لیکس

  • پانامہ لیکس : سپریم کورٹ بار نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا

    پانامہ لیکس : سپریم کورٹ بار نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا

    لاہور : سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

    سپریم کورٹ بارنے اٹھارہ اپریل کو قوم کے سامنے لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا، پانامالیکس کے معاملہ پر وکلاء برداری کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومتی اور تحریک انصاف کے وفود نے سپریم کورٹ بارکے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

    حکومتی وفد کے سربراہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کاکہنا تھا کہ انکوائری کمیشن آزاد اور ریٹائرجج کی سربراہی میں ہوگا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    حکومتی اور اپوزیشن کے وفود نے سپریم کورٹ بار سے تعاون مانگا لیکن سپریم کورٹ بار نے فوری حمایت کرنے کی بجائے اٹھارہ اپریل کو فیصلے کے اعلان کا کہا ہے۔

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یرسٹر علی ظفر نے پانامہ لیکس پرلائحہ عمل طے کرنے کے لیے 18اپریل کو اجلاس طلب کرلیاہے۔

     

  • پانامہ لیکس : کمیشن کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

    پانامہ لیکس : کمیشن کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ ن لیگ کی ہیں اس لئے ان کی سربراہی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پراعتراض ہے۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا تو رضا ربانی کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے

    ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پر سرمد جلال عثمانی کانام مسترد کردیا۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی قابل احترام شخصیت ہیں لیکن وہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے قبول نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایسے جج کو ہم نہیں مانتے جس کی اہلیہ ن لیگ میں ہو۔ خورشید شاہ نےکہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئےصرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تسلیم کریں گے۔

    عمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے اپوزیشن لیڈر نےتجویزدی کہ عدالتی کمیشن نہیں بنتا تورضاربانی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے۔

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے وزیراعظم نوازشریف نے کمیشن بنانے کااعلان کیا تھا۔

     

  • پانامہ لیکس پر انصاف نہ ملا تو دھرنا ہوگا، عمران خان

    پانامہ لیکس پر انصاف نہ ملا تو دھرنا ہوگا، عمران خان

    لندن: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر انصاف نہ ملا تو دھرنا ہوگا ۔

    عمران خان لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُترے تو لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلیے جمع تھی،علیم خان اور جہانگیر ےترین بھی کپتان کے ہمراہ تھے۔

    عمران خان کا کہنا تھا پانامہ لیکس کے معاملے پر پوری دُنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں آزاد کمیشن تحقیقات کرے تو دھرنا نہیں دیں گے۔

    عمران خان لندن میں پاناما لیکس کے انکشافات سے متعلق فرانزک انویسٹیگیٹر سے ملاقات کریں گے۔

  • اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں،پانامہ لیکس کیلئے نہیں، نوازشریف

    اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں،پانامہ لیکس کیلئے نہیں، نوازشریف

    لندن : وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں پانامہ لیکس کے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے لندن آیا ہوں، اگر ایسا ہوتا تومیں پانامہ جاتا، میں اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا مجھ پرکیاالزامات ہیں، پاناما لیکس کے حوالے سے میں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو ،ہم پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہے ہیں ،اور پاکستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے چئرمین عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک صاحب ہروقت موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، حکومت تیزی سے ملکی ترقی کے لیے اپنا کام کر رہی ہے لیکن وہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،شاید انہیں ملک کی ترقی عزیز نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے آج تعلق کی یادنہیں آرہی ،نہ ہی ایسی مجبوری ہے کہ ان سے تعلق کی ضرورت پڑے لیکن وہ آصف علی زرداری صاحب سے اچھا تعلق رکھنا چاہتے ہیں، ان سے پرانا تعلق ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک دن بھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی۔ کیو نکہ پاکستان ان حرکتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ دھرنے میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ اگر وہ موقع کی تلاش میں ہیں تو انہیں ایسا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان میچور سیاست کرنے والوں کو بھی جلدی سمجھ آ جائے گی۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارتی ایجنٹ پکڑا گیا ہے، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔ ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت کا معاملہ ختم ہونا چاہئیے ۔پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں۔ وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

     

     

    PM Sharif warns against taking undue advantage… by arynews

  • پانامہ لیکس قومی مسئلہ ہے، کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پرویزالٰہی

    پانامہ لیکس قومی مسئلہ ہے، کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پرویزالٰہی

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس وزیراعظم نوازشریف کے گرد گھوم رہے ہیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے کرپشن کیخلاف سب کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ایم این اے کی قیادت میں اسحاق خان خاکوانی اور عبدالعلیم خان پر مشتمل وفد سے ملاقات میں اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    بات چیت میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور محمد بشارت راجہ بھی شریک تھے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف فیملی ارب پتی بن چکی ہے انہیں حساب دینا ہو گا.

    نوازشریف کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی، ن لیگی وزراء اپنے بیانات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اختلافات پس پشت ڈال کر سب کو قومی ایجنڈا پر متفق ہونا ہو گا، ہم سب قومی مسئلہ پر اکٹھے ہو رہے ہیں.

    پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا کردار مشکوک ہے اس معاملہ کے حل میں تمام جماعتوں کو حصہ ڈالنا ہو گا اور مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کی جانب سے نوازشریف کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے اور انہیں ہر صورت استعفیٰ دینا ہو گا کیونکہ مسئلہ کا اور کوئی حل نہیں ہے۔

    انہوں نے چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نہایت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہم تمام سیاسی دوستوں اور جماعتوں سے روابط بڑھا رہے ہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانامہ لیکس ہیں .

    پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی متفق ہیں کہ ان پر ہر قسم کی تحقیقات ہونی چاہئیں اس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا.

    اپوزیشن مل کر اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی الیکشن کمیشن کو دئیے گئے گوشواروں میں لندن کے اپارٹمنٹس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

     

  • پانامہ لیکس: حسین نواز وزیراعظم کا اہم پیغام لےکردبئی روانہ

    پانامہ لیکس: حسین نواز وزیراعظم کا اہم پیغام لےکردبئی روانہ

    لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے، حسین نواز اپنے والد نواز شریف کا اہم پیغام لیکر سعودی عرب اور لندن میں اہم ملاقاتیں کرینگے ۔

    رائیونڈ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر شریف خاندان نے خصوصی مشاورت کی ہے، جس میں نواز لیگ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔

    حسین نواز نے جانے سے قبل اپنے والد نواز شریف سے دو گھنٹے اکیلے میں طویل ملاقات بھی کی ہے،نواز شریف نے حسین نواز کو اہم ذمہ داریاں بھی دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پامانہ لیکس کے حوالے سے شریف فیملی میں بھی کچھ اختلافات کی بھی خبریں ہیں، جس پر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کو عقل مندی اور دانشمندی سے حل کیا جائے تاکہ اس سے پہلے کہ معاملہ ہی نمٹ جائے۔

     

    Hussain Nawaz leaves for Dubai by arynews

  • عمران خان نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا، انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    عمران خان نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا، انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہم نے پانامہ لیکس کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات کو ملتوی کرنے اور رائیونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رائیونڈ مارچ کی تیاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں، یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    عمران خان نے کہا کہ آج پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بلانے کا مقصد انٹرا پارٹی انتخابات اور پاناما لیکس کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا، ہم نے تحریک چلانی ہے جس کا اختتام رائے ونڈ پر ہوگا۔

    عمران خان نے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، مزدوروں اور کسانوں کو تحریک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔

    کرپشن کیخلاف فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے۔ اگر عوام باہر نہ نکلے تو حکمران اسی طرح ملک کو لوٹتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ 24اپریل کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں ایک بڑا شو کرنے جا رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ جلسے کے بعد پاناما لیکس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں۔

     

  • عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کسی صورت نہیں ملے گی، چوہدری نثار

    عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کسی صورت نہیں ملے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے عمران خان کو پانامہ لیکس پر ایف آئی اے سے تحقیقات کرانےکی پیش کش کردی۔کہتے ہیں عمران خان جس افسر سے چاہیں تحقیقات کرانےکوتیار ہیں، پی ٹی وی پرخطاب کی اجازت بالکل نہیں ملے گی۔

    میڈیا سے گفتگو میں ایک موقع پر چوہدری نثار جارحانہ لب و لہجے میں آئے اور ایک سابق وفاقی وزیرداخلہ کا ذکر مطالبے کیساتھ کر دیا۔

    وزیر داخلہ نے عمران خان کو پناما لیکس کی تحقیقات ایف آئی سے کرانے کی پیش کش کرڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ایف آئی اے کے جس افسر سے چاہیں تحقیقات کرانےکوتیار ہیں۔

    چوہدری نثارنے صاف صاف یہ کہہ دیا کہ عمران خان کوسرکاری ٹی وی سے خطاب کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔

    چوہدری نثارنے پی ٹی آئی کو ڈی چوک اورایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے بھی دو ٹوک انکار کر دیا، چوہدری نثار کے بقول پورا پاکستان پڑا ہے، اسلام آباد میں آئے روز جلسے جلوس کا مذاق برداشت نہیں۔

  • اپوزیشن کا پانامہ لیکس پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    اپوزیشن کا پانامہ لیکس پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران خاندان کے لوگ ٹیکس بچانے کیلئے ملک سے باہر کاروبار کررہے ہیں، بتایا جائے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ میڈیا یا پی ٹی آئی نے نہیں اٹھایا، انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں دوسروں پرالزامات لگا کر توپوں کا رخ خود اپنی جانب موڑا اور ہمیں جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر پیدا ہونے والے اہم سوالات پرجواب جوڈیشل کمیشن بنانا نہیں، بلکہ ایوان کو بتایا جائے کہ برے وقت میں ہی سہی پیسہ باہر بھجوایا تو کیسے؟ کیا پیسے منی لانڈرنگ سے باہر گئے یا کسی اور طریقے سے، معاملے کا غیر ملکی کمپنیوں سے آڈٹ کرانے سمیت اس پر ایک عالمی تحقیقات کمیشن مقرر کیا جائے۔

    قومی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس کی نگرانی میں کمیشن نہ بنا تو حکومت کے گرد گھیرا تنگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت حالات و معاملات کو پرکھنے کی کوشش کرے،ورنہ حکمران برے حالات میں پھنس جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب اگر پی ٹی آئی ایوان سے گئی تو کبھی واپس نہیں آئے گی۔نواز شریف کا کاندان باہر سرمایہ کاری کرے گا تو اور کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں کرے گا۔

    شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کو کسی نے زبردستی جلا وطن نہیں کیا تھا بلکہ وہ کود اپنی خواہش پر جلا وطن ہوئے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جلا وطن نہیں ہونا چاہتے تھے۔شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی اپنی مرضی کی جلا وطنی اور شہباز شریف کے انکار کی گواہی خود دیں گے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نےپاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پاکستان کی بدنامی کا با عث بنی ہے، وزیراعظم اورانکی فیملی کاپاناما لیکس میں ذکر آنا انتہائی سنگین ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں پاناما لیکس پر بات ہو اور بات ضرور ہوگی ۔

  • پانامہ لیکس پر حکمران ناراض ، جبکہ قوم اے آر وائی نیوز کے شانہ بشانہ

    پانامہ لیکس پر حکمران ناراض ، جبکہ قوم اے آر وائی نیوز کے شانہ بشانہ

    کراچی: پانامہ لیکس پرسوال اٹھانا حکمرانوں کو برا لگ گیا مسلم لیگ ن نے تو اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ کردیا لیکن قوم نے اے آر وائی نیوز کا ہاتھ تھام لیا۔

    پانامہ لیکس پرسوال اٹھانا کے باعث حکمران مسلم لیگ ن نے اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ کردیا، ن لیگ کی جانب سے اے آروائی نیوز کے پروگرامز میں آنے سے انکار کردیا گیا۔

    حکمران جماعت کےوزیروں مشیروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اے آروائی نیوز کو انٹرویو بھی نہیں دیں گے بظاہریہ فیصلہ اے آروائی نیوز کی جانب سے پانامہ لیکس سے متعلق معاملات پرسوال کرنےپرکیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلےمیں ن لیگی رہنما دانیال عزیز کئی سوالوں کےجواب دینے کے بجائے برھم ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ سوال اٹھانا میڈیا کا حق ہے اورجواب دینا حکمرانوں کا فرض ہے،آف شور کمپنیز پر اے آروائی نیوز نے بھی وہی سوال اٹھائے جو دنیا بھرمیں اٹھ رہے ہیں۔

    حکمرانوں کے ناراضگی اور مسلم لیگ کے بائیکاٹ کے بعد قوم نے اے آر وائی نیوز کا ہاتھ تھام لیا اور اے آر وائی نیوز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام نے اے آر وائی نیوز کے حق میں ٹوئٹس کرنا شروع کردیا اور سماجی ویب سائٹ پر #PakistanStandsWithARY ٹرینڈ کرنے لگا ۔