Tag: پانچویں اور آٹھویں جماعت

  • پانچویں اور آٹھویں جماعت  کے طلبا ہوشیار ہوجائیں!

    پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبا ہوشیار ہوجائیں!

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں 130 نکات پر مشتمل وسیع ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت، سیفٹی، سرمایہ کاری، فلڈ ریلیف اور گورننس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    کابینہ نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا تاکہ تعلیمی معیار کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

    حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانا، طلبہ کی تعلیمی سطح کا تجزیہ کرنا اور تعلیم کے میدان میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

    سرکاری و نجی جامعات میں خزانچی، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی یکساں تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024 اور پنجاب ریسٹرکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن رولز 2024 کی منظوری دی گئی اور وزیراعلیٰ نے مزدوروں کی سیفٹی کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت کی۔