Tag: پانچویں لاش شناخت

  • کراچی: عرشی مال سے ملنے والی پانچویں لاش کی 3 روز بعد بھی شناخت نہ ہوسکی

    کراچی: عرشی مال سے ملنے والی پانچویں لاش کی 3 روز بعد بھی شناخت نہ ہوسکی

    کراچی: عرشی مال سے ملنے والی پانچویں لاش کی 3 روز بعد بھی شناخت نہ ہوسکی، چھیپا فاونڈیشن ورثاء کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عرشی مال سے ملنے والی پانچویں لاش کی شناخت نہ ہوسکی اور 3 روز بعد بھی ورثا کا پتہ نہ چل سکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی مال سانحے میں میزنائن فلور سے 3لاشیں ملی تھیں، جس میں اے دو لاشوں کو ورثاء کی جانب سے شناخت کرلیا گیا تھا۔

    جاں بحق افراد میں غلام رضا اور نعمان بیگ شامل تھے جبکہ اسامہ اور ریاض بھی سانحے میں جھلس کر جان سے گئے ، تیسری لاش 100 فیصد جھلسی ہوئی تھی۔

    ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا ہے کہ لاش کے دانت سے ڈی این اے کروالیا ہے، ڈی این اے سیمپل محفوظ کرلیا ہے،لاش کو چھیپا سردخانے میں رکھوایا ہے، ڈی این اے میچ ہوتے ہی لاش ورثاکے حوالے کی جائے گی۔

    یاد رہے کراچی عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چوہتر اپارٹمنٹس اور سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

    عرشی شاپنگ سینٹر کی ایک دکان میں آگ لگی دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائربریگیڈ پندرہ سےبیس منٹ تاخیرسے پہنچنے پر آگ نے مزید شدت اختیار کی، تاہم آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔