Tag: پانچ افراد جاں بحق

  • کابل : سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق، دس زخمی

    کابل : سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق، دس زخمی

    کابل : افغانستان میں بس میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ مسافر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے، بس میں سرکاری ملازم سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی نواحی علاقے میں بس کے اندر بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے میں دس افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، افغانی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ بس سرکاری ملازمین کو لے کر جارہی تھی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اتوار دو جون کو کابل میں کیے گئے ایک حملے کی ذمہ داری افغانستان میں سرگرم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔

    مزید پڑھیں : افغانستان ، خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی

    واضح رہے کہ رواں برس جنوری سے افغانستان میں کیے جانے والے مختلف حملوں میں اب تک53 افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی: وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کےزیرانتظام خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔دھماکہ امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ہوا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں میں امن کمیٹی کے 4 ممبران اور لیویز اہلکار شامل ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب رواں ہوگئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    خیال رہےکہ خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔


    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک


    یاد رہےکہ رواں سال مارچ میں خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور : کےعلاقے شاد باغ میں ٹریفک کے المناک سانحے میں پورا خاندان موت کی آغوش میں جاسویا۔ حادثے میں ماں باپ سمیت تین معصوم بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور اپنے 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

    حادثہ عامر روڈ پرپیش آیا، رکشے میں سوار فرمان، ریحان اور توصیف ٹریکٹر سے تصادم کے نتیجے میں موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ رکشہ ڈرائیور باپ اور ماں اسپتال میں چل بسے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مرنے والے بچوں کی عمریں 4 سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

    واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی ہے۔

  • حویلیاں: 4گاڑیوں میں تصادم ‘5افراد جاں بحق

    حویلیاں: 4گاڑیوں میں تصادم ‘5افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہر حویلیاں کےقریب 6گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آج صبح حویلیاں موڑ کے قریب چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق اور18زخمی ہوگئے۔

    ریسیکو ذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    پولیس کےمطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم حادثے کےبعد ٹریفک جام شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت جبکہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں برس 7جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    راولاکوٹ: : آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتےہی ریسکیواہلکاروں اورعام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔

    پولیس کےمطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیاجہاں برف باری کے بعد راستے سے برف تو ہٹادی گئی تھی تاہم پھسلن موجودتھی جو حادثے کا سبب بن گئی۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    آزاد کشمیر کی حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں:میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    واضح رہے کہ جولائی2014 کو آزاد کشمیرمیں میر پور سے سماہنی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 16افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    پشاور : خیبرایجنسی کےعلاقےنیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےپانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں افسوس ناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا،گھرکےمکین نیند میں تھے کہ اچانک خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

     

  • ملتان ٹرین حادثہ،انکوائری ٹیم نے بیانات قلمبند کرلیے

    ملتان ٹرین حادثہ،انکوائری ٹیم نے بیانات قلمبند کرلیے

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے اورانکوائری رپورٹ کل پیش کی جائے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ٹرین حادثے کی انکوائری ٹیم میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی اور فیلڈ جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد نے تمام ذمہ دار افراد کے بیانات قلم بند کر لیے اور انکوائری رپورٹ کل پیش کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اس ریلوے حادثے کی تمام ذمہ داری آٹو بلاک سگنل سسٹم پر ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،جس میں اس سسٹم کے تحت سگنل کی تبدیلی غیر متوقع قرار دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسڑاور ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی روانہ کی،جس کی وجہ سے حادثہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ،ٹرین کا ڈرائیور بھی انڈر ریسٹ تھا،جو حادثہ کی وجہ بنا۔

    مزید پڑھیں: ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ حادثہ ملتان کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ،جس میں 5 افراد جاں بحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • سوات میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے5افرادجاں بحق

    سوات میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے5افرادجاں بحق

    سوات : صوبہ خیبر پختونخواہ میں سوات کے علاقے مدین میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے سے کئی گھر تباہ ہو گئے جن کے ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

    مدین کے علاقے پلم کا پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا،مدین میں ایک مکان کے ملبے سے ماں بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث متعدد افراد کے ملبے تلےدبے رہنے کا خدشہ ہے.

  • لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہلی اندورن دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں،جبکہ 8 افراد زخمی ہیں.

    حادثے میں زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا،6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں.

    ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ گھرکی چھت پرشادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت چھت گری جب شادی کی تقریب سے لوگ گھر واپس جارہےتھے.

  • کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

    کراچی : شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئےہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسٹاف رپورٹر(سلمان لودھی) کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سچل تھانے کی حدود میں واقعہ شراب کی دوکان پر پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجے میں دوکان میں کام کرنے والے ملازم ، سیکورٹی گارڈ سمیت  تین شدید زخمی ہوئے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوئے گئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انور کے مطابق دکان کے مالک کو گزشتہ کچھ دنوں قبل 25لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی، تینوں افراد کا پوسٹ مارٹم جاری ہے ، تاہم ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے غریب آباد میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا  ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جبکہ ناظم آباد دو نمبر کے علاقے میں رکشے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق ہوگیا ہے۔

    گلشن اقبال اردو سائنس کالج کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلی سندھ سہیل انور سیال نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور شہر میں جاری بد امنی سے نمٹنے کے لیے پولیس کا گشت بڑھانے پر زور دیا ہے۔