Tag: پانچ افراد قتل

  • بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    لسبیلہ : صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کے دو واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کوقتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حب پولیس اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ حب ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے فائرنگ کر کے تین افراد کوجاں بحق کردیا۔

    فائرنگ میں میں میاں بیوی کے علاوہ ان کا دو سال کا ایک بیٹا جان کی بازی ہار گیا تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں ان کی ایک سالہ بیٹی بچ گئی۔

    پولیس حکام نےبتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی یا گھر پر حملہ کرنے والوں نے اس پر گولی نہیں چلائی۔

    پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے مرد اور خاتون کا تعلق ضلع قلات سے تھا اور انہوں نے چند سال قبل سند کی شادی کی تھی۔اوراپنا علاقہ چھوڑ کر حب میں رہائش اخیتار کی تھی۔

    دوسرا واقعہ لسبیلہ تحصیل کی حدود میں پیش آیا۔اس علاقے میں ایک گھر میں ایک مرد اور خاتون کو قتل کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر مارا گیا۔

    واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے سبی سے تھا اور دونوں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

  • کینجھرجھیل قتل کیس:پانچ افراد کی ہلاکتوں کامعمہ حل نہ ہوسکا

    کینجھرجھیل قتل کیس:پانچ افراد کی ہلاکتوں کامعمہ حل نہ ہوسکا

    کینجھرجھیل میں نوری جام تماچی کے مزار پر پانچ ہلاکتوں کامعمہ حل نہ ہوسکا، جائےوقوع سے پستول برآمدہواجبکہ دو مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔چارلاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی منتقل کردی گئیں۔

    کینجھرجھیل میں نوری جام تماچی کے مزار پر پراسرار ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچوں افراد کوسرپر گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔

    ۔ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم بروکا کا کہنا تھا کہ مقتولین کشتی بک کرا کے مزار پر پہنچے تھے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد مقتولین میں سےچاروں افرادکی لاشوں کوسول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کے بعدکراچی منتقل کیا گیاہے۔ جاں بحق محمد علی ریاض، عدنان یوسف اور سہیل کی لاشیں ایدھی سردخانےجبکہ ریٹائرڈ میجر جہانگیر اخترکی میت کو پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا۔

    میتوں کی آمد پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،غم سےنڈھال لواحقین اورعزیز و اقارب ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے رہے۔ورثاء کے مطابق علی ریاض کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، تمام افرادایک ساتھ ہی کینجھر جھیل گئے تھے۔

    پانچویں مقتول ریٹائرڈ کیپٹن بلال کی میت بھی جلد کراچی منتقل کی جائے گی،پھر ان کی اور ریٹائرڈ میجرجہانگیرکی میت کوآبائی علاقے روانہ کیا جائےگا۔