Tag: پانچ افراد گرفتار

  • ’فرینڈز‘ اسٹار میتھیو پیری کی موت کے الزام میں 2 ڈاکٹر سمیت پانچ افراد گرفتار

    ’فرینڈز‘ اسٹار میتھیو پیری کی موت کے الزام میں 2 ڈاکٹر سمیت پانچ افراد گرفتار

    معروف سیریز “فرینڈز” کے اداکار میتھیو پیری کو نشہ آور دوا ” کیٹامین “ کی بڑی مقدار فراہم کرنے کے الزام میں دو ڈاکتر سمیت افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ماضی کے مشہور امریکی ٹی وی شو فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری کی پراسرار موت کی تفتیش میں ڈاکٹر سمیت پانچ افرد پر فرد جرم عائد کردی گئی، پانچوں افراد امریکی اداکار کی موت کا سبب بننے والی طاقتور نشے آور دوا ’کیٹامائن‘ کی سپلائی کے مرتکب تھے۔

    رائٹرز کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس میں ’کیٹامائن کوئن‘ کے نام سے شہرت رکھنے والی خاتون اور دو ڈاکٹروں سمیت پانچوں ملزمان ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو امریکی اداکار میتھیو پیری سمیت دیگر کئی امریکیوں کو نشہ آور ادویات سپلائی کرتے رہے۔

    امریکی ڈرگ انفورسمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ پانچوں ملزمان میں سے ہر ایک نے غلط طریقے سے کیٹامائن تجویز کرنے، فروخت کرنے یا انجیکٹ کرنے میں کردار ادا کیا تھا جو اداکار کی موت کا سبب بنا۔

    نوے کی دہائی کے مقبول امریکی ٹی وی شو’فرینڈز’کے اداکار میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

  • حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر خاتون کو سڑک پر ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا، خاتون چیختی چلاتی رہی،لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نےخاتون کی مدد نہیں کی۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر ایک خاتون کو محض گاڑی کے شیشے توڑنے کے الزام میں سڑک ہپر لگے کھمبے سے باندھ دیا گیا۔

    کمزورخاتون کھمبے سے بندھی خود کوآزاد کرنے کی کوشش کرتی رہی اور آس پاس کھڑے لوگ قہقہے لگاتے اور تماشا دیکھتے رہے یہ شرمناک واقعہ حیدرآباد کےنارا جیل کےعلاقے میں ٹنڈو محمدخان بس اسٹاپ پر پیش آیا۔

    خاتون مدد کی دہائیاں دیتی رہی مگر اہل علاقہ اس کا مذاق اڑاتے رہے ۔عورت دھوپ میں کئی گھنٹے بندھی رہی آس پاس کھڑے لوگ اس سے نام پوچھتے سوال کرتے رہے اور ہنستے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر اس کی رسی نہ کھولی۔


    مزید پڑھیں : امریکی پائلٹ کا خاتون مسافر پر تشدد، انتظامیہ کا ایکشن


    خاتون کاجرم یہ تھا کہ اس نےبس رکوانےکی کوشش کی، بس نہ رکی تو غصے میں پتھر دے مارا، بس سے لوگ اترے اور اسے باندھ کر چلے دیئے پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ عورت کو باندھنے والے شخص کی تلاش میں چھاپے مار ےجا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ جس خاتون کوکھمبےسےباندھاگیااس کاتاحال پتہ نہیں لگ سکا ہے، بس ڈرائیورکوبھی تلاش کیاجارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون کو ٹنڈو محمد خان کی جانب روانہ ہوتے دیکھاگیا ہے، واقعےکی مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

  • درخواست ضمانت مسترد: ہنگامہ آرائی میں ملوّث 5افراد گرفتار

    درخواست ضمانت مسترد: ہنگامہ آرائی میں ملوّث 5افراد گرفتار

    لاہور: ہنگامہ آرائی کرنے والے دوگروپوں کے پانچ افراد کو لاہورہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتارافراد میں سے کچھ قتل کے ملزم کوچھڑانے کی کوشش کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی عدالت میں اقدام قتل کے ملزم اعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم کے ساتھیوں نے اسے پولیس کے قبضے سے چُھڑانے کی کوشش کی۔

    ساتھیوں کی جانب سے چھڑانے کی کوشش اور ہنگامہ آرائی کی گئی ۔اس پر مدعی گروپ نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو فرار کرانے سے روکا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کیے۔

    ہنگامہ آرائی کرنے پر ہائیکورٹ سکیورٹی نے پانچ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا ۔