Tag: پانچ افراد ہلاک

  • فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    شمالی فرانس میں ایک مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد 22سالہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈنکرک کے ساحلی علاقے کے قریب لون پلاج میں چار افراد جن میں دو سیکیورٹی گارڈز اور مہاجر کیمپ میں رہنے والے دو افراد شامل ہیں، گولیوں کا نشانہ بنے جب کہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

    ڈنکرک کے میئر پیٹریس ورگریٹ نے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے محرکات تاحال نامعلوم ہیں، انہوں نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے علاقے میں کئی لوگوں کو سرد مہری سے قتل کر دیا۔

    حملہ آور کی کار سے کئی آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں اور وہ اس سے پہلے پولیس کے ریکارڈ میں نہیں تھا، پراسیکیوٹر کے بیان میں کہا گیا، قتل کی یہ واردات دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کی گئی۔

  • امریکا میں نوجوان کی فائرنگ، والدین سمیت پانچ افراد ہلاک

    امریکا میں نوجوان کی فائرنگ، والدین سمیت پانچ افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی ریاست لوزیانا میں ایک نوجوان نے دو مختلف واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جب حملہ آور نے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد کو قتل کیا۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 21 سالہ ڈاکوٹا نامی نوجوان نے فائرنگ کے پہلے واقعے میں اپنے تین پڑوسیوں کو قتل کیا بعد ازاں اپنے والدین کو بے دریغ گولیاں چلاکر ہلاک کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

    ریاستی حکام کا مؤقف ہے کہ حملہ آور کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، نوجوان انتہائی خطرناک اور جدید اسلحے سے لیس ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح ریاستی دارالحکومت کے جنوبی علاقے سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق فون کال موصول ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افرادد شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جن کی شناخت 51 سالہ الیزبتھ اور کیٹ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں حملہ آور کے والدین ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کے بیٹے نے انہیں فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگیا، متاثرین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ نوجوان نے والدین پر حملہ کرنے سے پہلے اپنے تین پڑوسی 43 سالہ بیلی ایرنسٹ، 20 سالہ سمر ایرنسٹ، اور 17 سالہ ٹنر ایرنسٹ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سمر اور ٹنر ایرنسٹ مقتول بیلی کے بچے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈاکوٹا اور 20 سالہ سمر ایرنسٹ کے درمیان تعلقات تھے۔

  • ایبٹ آباد : کمرے میں گیس بھرنے سے پانچ افراد ہلاک

    ایبٹ آباد : کمرے میں گیس بھرنے سے پانچ افراد ہلاک

    ایبٹ آباد : قلندر آباد کے قریب کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق، لقمہ اجل بننے والوں میں میاں بیوی اورتین بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد میں اتوار کے روز افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں گیس بھرجانے کے باعث پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت رات کو پیٹر چلاکر سوئے تھے لیکن گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہیٹر بند ہوگیا، لیکن اس وقت تک اہل خانہ گہری نیند سو چکے تھے اور جب گیس آئی تو ہیٹر چلنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔

    ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح گھر والوں کے نہ جاگنے پر اہل محلہ نے گھر میں دیکھا تومعلوم ہوا کہ کمرے میں موجود پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 کان کن جاں بحق

    یاد رہے کہ 2 جنوری کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چار مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان دھماکے کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

  • امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک

    امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک

    ٹیکسس : امریکی ریاست ٹیکسس میں سمندری طوفان ہاروی کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہرہیوسٹن میں سمندری طوفان ہاروی کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں پھنسے اب تک 1000 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق اب تک 9 افراد ہلاک ہونے کی خبرآئی ہے لیکن صرف ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ سمندری طوفان کی وجہ سے ہیوسٹن اور دیگرعلاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    گورنزٹیکسس گریگ ایبٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہیوسٹن اور کارپس سٹی میں اب تک 20 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیکسس کا دورہ کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ طوفان 500 سالوں میں سب سے شدید طوفان ہے اور اس سے نمٹنے کے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکسس میں سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں 1800 امریکی فوجیوں کی خدمات لی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سویڈن میں ٹرک حملہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    سویڈن میں ٹرک حملہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    اسٹاک ہوم: سویڈین کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک ٹرک حملے کے دوران 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق ٹرک حملہ ایک شاپنگ سینٹر پر ہوا جہاں ڈرائیور نے ٹرک شاپنگ سینٹر کے اندر ہجوم پر گھسادیا۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ساتھ ہی لوگوں کو وہاں سے نکالا جارہا ہے۔

    pic.twitter.com/UYaPuPefrU

    پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کے حملے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم پولیس کسی کو بھی اس ضمن میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کررہی۔

    stockholm

    سویڈن کے سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ حملے میں ہونے والی ہلاکتیں تین ہیں۔

    کچھ لوگوں نے ٹوٹئر پر پوسٹ کیا ہے کہ انہیں اپنے آفس میں ہی رکنے کا کہا گیا ہے، وہ ابھی تک پولیس کے احکامات کے منتظر ہیں کہ دفتر سے باہر نکلیں یا نہیں۔

     stockholm-bottom

    سویڈیش وزیراعظم نے کہا ہے کہ حملہ دہشت گردی ہوسکتا ہے۔

    خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے

    برطانوی ویب سائٹ دی ٹیلی گراف نے پانچ افراد کی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

  • سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ : چین کے مسلم اکثریتی صوبےسنکیانگ میں چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سنکیانگ کےعلاقے پشان میں مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو قتل کیا،پولیس کی کارروائی کے دوران تینوں حملہ آور فائرنگ میں مارے گئے۔

    سنکیانگ حکومت کےمطابق حملے کے چند منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    چین کے حکام نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر شمال مغربی علاقےسنکیانگ پر بارڈر کنٹرول مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے

    یاد رہے کہ چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور خطے کی 45 فیصد آبادی ایغور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ سنکیانگ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ چار وسطی ایشیائی ممالک سے بھی ملتی ہیں۔

  • افغانستان میں رکن پارلیمنٹ کےگھرپرحملہ،5افراد ہلاک

    افغانستان میں رکن پارلیمنٹ کےگھرپرحملہ،5افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں حملہ آوروں نے رکن پارلیمنٹ میر ولی کے گھر پر حملہ کیاجس میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کے ایک رکن میر ولی کے گھر پر حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق میر ولی اس حملے میں بچ گئے ہیں تاہم حملے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والے دونوں بچے میر ولی کے خاندان سے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر اس وقت سکیورٹی فورسز موجود ہیں اور حملہ آوروں نےلوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کندھار سے رکنِ پارلیمان عبید اللہ برکزئی کے 25 سالہ بیٹے سمیت دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ میر ولی جنوبی صوبے ہلمند سے منتخب رکن ہیں۔ افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2014 میں اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد سے ہلمند صوبے کا بڑا علاقہ طالبان کےکنٹرول میں ہے۔

  • بلغاریہ میں مال بردارٹرین پٹڑی سےاتر گئی،5افراد ہلاک

    بلغاریہ میں مال بردارٹرین پٹڑی سےاتر گئی،5افراد ہلاک

    صوفیہ : بلغاریہ کے شمال مشرقی علاقے میں مال بردارٹرین کےحادثے میں پانچ افرادہلاک اورپچیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلغاریہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ آتش گیرمادہ لے جانے والی ٹرین ملک کے شمال مشرقی علاقے کے گاؤں ھیترینو میں پٹری سےاترگئی اورقریب واقع بجلی کی تاروں سے ٹکراگئی جس کےباعث آتش گیرمادے نے آگ پکڑلی۔

    bb

    مال بردار ٹرین میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کولپیٹ میں لےلیا۔آگ لگنے سےبیس عمارتیں تباہ اورمتعددگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

    b2

    اسپتال کے ذرائع کا کہناہےکہ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے-

    b3

    بلغاریہ کے وزیراعظم بویکو بوریسوف نے جائے حادثہ کا دورہ کیااوران کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جو حالت ہے اس کے پیش نظر یقینی طور پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے-

    b4

    خیال رہے کہ فائربریگیڈ کی ایک سو پچاس گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف تھیں اورلاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے-

    مزید پڑھیں:کیمرون میں ٹرین حادثہ،70افرادہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں افریقی ملک کیمرون میں ٹرین حادثے کےنتیجےمیں70 افراد ہلاک جبکہ 575افراد زخمی ہوگئے تھے-

  • برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والاحملہ آورگرفتار

    برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والاحملہ آورگرفتار

    واشنگٹن: مریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مشبتہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن پولیس کے ترجمان مارک فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر واشنگٹن میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

    ایف آئی کے مطابق ملزم کا بظاہر دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہےتاہم ابھی تک حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں:واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ،5افراد ہلاک

    یاد رہے کہ کہ گزشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران حکام نے اسے ہسپانوی نڑاد قرار دیا تھا۔

  • کراچی:بارش کے باعث مختلف حادثات میں 11 افرادجاں بحق

    کراچی:بارش کے باعث مختلف حادثات میں 11 افرادجاں بحق

    کراچی: شہرقائد میں بارش کےبعدکرنٹ لگنےاور مختلف واقعات میں 11 افرادجان کی بازی ہار گئے،جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں بارش کے بعد حیسن آباد کے علاقے میں بجلی کا تار گرگیا،جس سے ٹکرا کر راہگیر جان کی بازی ہارگیا،جبکہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

    دوسری جانب شہر قائد کےعلاقے گورنگی اور گلستان جوہر میں بھی بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے دو افراد اور نیوکراچی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    ادھر گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے.

    *کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے 4 افراد ہلاک،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی بارشوں میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.