Tag: پانچ افراد ہلاک

  • دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق : روس کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں باغیوں نے اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں اس کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا،ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے.

    روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حلب میں امداد پہنچانے کے بعد واپس آ رہا تھا،ابھی تک یہ واضح بھی نہیں ہو سکا کہ باغیوں کے کس گروپ نے ہیلی کاپٹر کو گرایا ہے.

    روس شامی صدر بشارالاسد کے قریبی اتحادی ہے اور یہ حکومتی فورسز کو باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کر رہا ہے.

    اس سے پہلے رواں برس مئی میں سیٹیلائیٹ تصاویر سے پتا چلا تھا کہ شام میں سٹریٹیجک اعتبار سے اہم اور روسی فورسز کے زیر استعمال اڈے کو ’دولتِ اسلامیہ‘ کی جانب سے حملے کے بعد شدید نقصان پہنچا.

    *دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    اس واقعے سے پہلے گزشتہ ماہ شام کے شہرتدمرکے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد نتظیم داعش نے قبول کی تھی.

  • لاہور:مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق

    لاہور:مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،چھتیں گرنے سے 5افراد جاں بحق

    لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث بند روڈ،ملتان چونگی اور وحدت روڈ پر مکانات کی چھتیں گرنے سے تین بچے،ایک مزدور اور خاتون جاں بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جن کی عمریں 10سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں جبکہ وحدت روڈ پر خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک خاتون اور ملتان چونگی کے علاقے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا.

    اس سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھاتاہم گزشتہ رات سے ہونے والی بارش نے گرمی کا زور خاصی حد تک کم کر دیااوربارش کا سلسلہ بند ہونے کے بعد بھی باد ل چھائے ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں ہوگی.

  • بلغراد: کیفے میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    بلغراد: کیفے میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    بلغراد: سربیا کے ایک کیفے میں حملہ آور نے پانچ لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے،واقعے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق شمالی مشرقی سربیا کے کیفے میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا،جبکہ واقعے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے.

    سربین پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی بیوی اور ایک اور عورت کو قتل کیا اور پھر کیفے میں موجود دوسرے لوگوں پر فائرنگ کر
    دی،زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں.

    1

    وزیر داخلہ کے مطابق یہ واقعہ زرینیانین شہر کے قریب پیش آیا،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے.

    2

    سربیا کے وزیر داخلہ نیبویسا ستیفانووچ نے کہا کہ سربیا میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی ہے اور اگر کسی کے پاس اس قسم کا اسلحہ ہے تو وہ اسے حکومت کے پاس جمع کروا دیں.

    3

    یاد رہے کہ سربیا میں 1990 کی دہائی کی چھڑنے والی جنگِ بلقان کے بعد اسلحے کی تعداد زیادہ ہو گئی تھی.

  • مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری: نیشنل ہائی وےپرٹرک بےقابوہوکر کارپراُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حادثہ نیوسعید آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سےبےقابو ہوکر کار پرالٹ گیا،حادثے کے نتیجےمیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی.

    حادثے میں کار میں موجود تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    ریسکیو کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا.

  • دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو: سندھ کے شہر دادو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،اسپتال منتقلی کے دوران دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.

    حادثے میں دیگر زخمیو ں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

  • امریکی ریاست پینسلوینیا میں فائرنگ،5افراد ہلاک، کئی زخمی

    امریکی ریاست پینسلوینیا میں فائرنگ،5افراد ہلاک، کئی زخمی

    پینسلوینیا: امریکی ریاست پینسلوینیا میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

    واقعہ پینسلوینیا کے شہر ولکنس برگ میں ہوا، پولیس کے مطابق دو مسلح افرا د نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، مرنے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتفتیش شروع کردی۔