Tag: پانچ بچے

  • لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    لیہ: پنجاب کےشہر لیہ میں باپ نےاپنےبچوں کوزہردےکرخود بھی زہرکھالیاجس کےنتیجےمیں 5بچےاورباپ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لیہ کے علاقے چوک اعظم کے قریب واقع چک نمبر 341 ٹی ڈی اےمیں گھریلو ناچاقی سےتنگ آ کرباپ نےاپنے 5 بچوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود بھی زہر پی لیا۔

    محمد طارق نامی شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہےجن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس حکام کےمطابق محمد طارق کو تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،بعدازاں اسےڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا جارہاتھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    محمدطارق نےڈیڑھ سال پہلےبیوی کوطلاق دی تھی اور اس کا کاگھرمیں بھائیوں اوربھابھیوں سےجھگڑارہتاتھا


    لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال مئی میں لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرتقسیم کی جانے والی مٹھائی کو کھانے سے 34 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    واضح رہےکہ بعدازاں مٹھائی فروش  طارق کے چھوٹے بھائی خالد نےمجسٹریٹ کے روبرو مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی،ایک بچے اور چار بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی میں مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں ڈیرھ سالہ علی حسین،چارسالہ مافیہ،چھ سالہ ایمن ،سات سالہ کرن اور آٹھ سالہ میرب کی حالت غیر ہو گئی۔

    مذکورہ بچوں کو ریسکیو1122 نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق بچے علاقے کے کسی گھر سے بانٹی جانے والی حلوہ پوری لے کر آئے تھے۔

    جسے کھانے کے بعد ایک بچے اور چار بچیوں کی حالت غیر ہو گئی، تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

     

  • تھرمیں غذائی قلت: مزید پانچ بھوکے بچے موت کا نوالہ بن گئے

    تھرمیں غذائی قلت: مزید پانچ بھوکے بچے موت کا نوالہ بن گئے

    تھر پارکر : مٹھی میں غذائی قلت اوربیماریوں سے لڑتے مزید پانچ بچے زندگی ہارگئے۔ تھر پارکر کے تمام مضافا تی علاقوں میں قائم ہیلتھ سنٹر وزیرِاعلی سندھ کی ہدایت کےباوجود نہ کھل سکے۔

    مٹھی میں بھوک وافلاس کے سائے گہرے ہونے لگے۔ لمحہ بہ لمحہ ریت کی طرح ہاتھوں سےسرکتی زندگی۔ وعدے۔ دعوے ہزاروں ہیں لیکن عملی اقدامات صفر۔  بھوک سے بلکتے اور بیماریوں سے لڑتے بچے زندگی کابوجھ نہیں سہارسکتے۔

    معصوم بچوں کےلاشے اُٹھاتے تھری واسیوں کے کاندھےاب تھک چکے ہیں۔ ماؤں کی اُجڑتی گودیں اپنی بے بسی پرماتم کناں ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ کادس بار دورہ اورکیبنٹ کااجلاس بھی معصوم بچوں کی اموات نہ روک سکا۔ مضافا تی علاقوں میں قائم ہیلتھ سینٹرزبھی وزیراعلی قائم علی شاہ کی ہدایت کے باوجود نہیں کھل سکے۔

    دوسری جانب غذائی قلت اوربیماریوں کےباوجودمٹھی اسپتال سے ایمرجنسی ہٹادی گئی ہے۔ تاہم اے آروائی نیوزکی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے پانچ ریلیف جج مٹھی اسپتال پہنچ گئے۔

    حکومت سےمایوس تھری باشندےاپنےمسائل کےحل کی اُمیدلئےروزجیتے ہیں اورروزمرتے ہیں۔