Tag: پانچ بچے چل بسے

  • کوئٹہ: خسرہ ویکسی نیشن، مزید 2 بچے چل بسے، تعداد 5 ہوگئی

    کوئٹہ: خسرہ ویکسی نیشن، مزید 2 بچے چل بسے، تعداد 5 ہوگئی

    کوئٹہ : خسرے کے ٹیکے لگوانے سے مزید دو بچے اسپتال میں دم توڑ گئے، والدین نے خسرے کے ٹیکے سے ہلاکت کا الزام لگایا ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق ہلاکتیں ہیضہ کی وجہ سے ہوئیں، تین دنوں میں پانچ بچے جان سے جاچکے ہیں۔

    کوئٹہ میں تین دنوں میں پانچ بچے دم توڑ گئے، بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ خسرے کے ٹیکے لگوائے اور بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ خسرے کے ٹیکے لگوانے کے بعد نو بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ خسرے سے بچاؤ کے انجکشن لگنے کی وجہ سے بچے موت کہ منہ میں چل گئے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت ہیضہ کی وجہ سے ہوئی۔