Tag: پانچ دہشت گرد

  • راجن پور:سی ٹی ڈی کی کارروائی5دہشتگردہلاک

    راجن پور:سی ٹی ڈی کی کارروائی5دہشتگردہلاک

    راجن پور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی راجن پور کے علاقے گڈانارچوک پر کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعدا میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق راجن پور کے علاقے گڈانار چوک پر سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتار ی کےلیے چھاپہ مارا،تو وہاں پر پہلے سےموجود ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی.

    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد موقع پرہی ہلاک ہوگئے،جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کافائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم،ایک رائفل اور دو پستول برآمد کرکے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا.

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تحریک طالبان پنچاب سے تھا،جن کی شناخت نعمت،رحمان،ضیاءالرحمان،شاداب اورارشادخان کےناموں سے ہوئی،جودہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے.

  • لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

    لاہور : خاتون سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ دروغہ والا سے حساس اداروں نے خاتون سمیت 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    لاہور کے علاقہ دروغہ والا کے قریب سراج پورہ میں حساس اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ہونےو الوں میں ایک خاتون دہشت گردبھی شامل ہے، دہشت گردوں کے قبضہ سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، کارروائی کے موقع پرمذکورہ دہشت گرد کسی واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔

    حساس ادارے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

  • سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے،اورنگی ٹاؤن، بلدیہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا۔ کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقےطوری بنگش کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےخفیہ اطلاع پرایک گھر پرچھاپہ مارا۔

    جہاں چھپے ہوئےملزمان نےسی ٹی ڈی کےاہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مقابلےکے دوران دودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارچ سی ٹی ڈی کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران ایک تیار بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برامد ہوا۔

    دوسری جانب منگھوپیر میں دہشت گردوں کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ملزمان سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔پولیس کےمطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعد م تنظیم سے تھا۔پولیس نے بلدیہ ٹاؤن پیرآباداور اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم کے تین کارندوں سمیت تیس سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اور بال بم برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان احسان اللہ،ولی خان اور دوست محمد نے دوران تفتیش پولیس موبائل پر دستی بم حملوں ،حیدری مارکیٹ میں بال بم حملے سمیت لیبراسکوائر پر پولیس اہلکارکو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

  • سکھر: 5 ملزمان کو کل پھانسی دینے کا امکان، انتظامات مکمل

    سکھر: 5 ملزمان کو کل پھانسی دینے کا امکان، انتظامات مکمل

    سکھر: پانچ دہشت گردوں کو کل انجام تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سکھرمیں قید کالعدم تنظیم کے تین مجرموں جبکہ فیصل آباد میں قید مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان ہے۔

    ملک میں سزا یافتہ قیدیوں کو پھانسی پر لٹکائے جانے کا سسلسلہ جاری ہے، سکھر جیل میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مُجرموں خلیل احمد،شاہد حنیف اور محمد طلحہ اور فیصل آباد میں پرویز مشرف حملہ کیس کے دومجرموں نوازش اور مشتاق کو کل پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔

    جیل حُکام کے مطابق پانچوں مجرموں کی آخری ملاقا تیں کرادی گئیں ہیں، اس سلسلے میں جیل سپریڈنٹ شاہد علی چھجڑو نے بتایا کہ سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب تینوں مجرموں کے ورثاء نے پھانسی رکوانے کے لئے سپر یم کورٹ میں درخواست دائر کر وا دی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کو 2001 میں محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر سید مظفرحسین شاہ کے قتل جبکہ مشتاق احمد اور نوازش علی کو پرویز مشرف حملہ کیس اور مہران ایئر بیس حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

    یاد رہے سینٹرل جیل سکھر میں کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین مجرموں خلیل احمد ،محمد طلحہ اور شاہد حنیف کو کراچی کی خصوصی عدالت نے 13جنوری کو پھانسی دینے کے لیئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیئے تھے، جن کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔