Tag: پانچ دہشت گرد ہلاک

  • سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

    پشین : سیکیورٹی فورسز کی سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردشہرمیں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پشین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔

    سرخاب مہاجر کیمپ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

    پولیس حکام نے بتایادہشت گردشہرمیں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔

    یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات کارروائیوں کےدوران شدیدفائرنگ سے3دہشتگردزخمی بھی ہوئے، یہ آپریشنز چھبیس اگست کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کئے گئے، ان آپریشنز کا مقصد گھناونی کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

  • لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک

    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودوی مواد اورموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔


    پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک

    ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 1سیکورٹی اہلکار شہیدہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی کامران شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنٹ ہارون زخمی ہوگئےجنہیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیاگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق سرچ آپریشن کےدوران مارے جانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    خیال رہےکہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن صبح 5بجےسےجاری ہےجس میں رینجرز،پولیس سمیت حساس ادارے حصہ لےرہے ہیں۔


    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہےکہ رات گئے پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مال روڈ دھماکے کے سہولت کار سمیت کالعدم تنظیم کے10 دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے کیمپ تباہ کردیے تھے۔پاک فوج کی کارروائی میں خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشتگردہلاک

    ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشتگردہلاک

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کےشہر ڈیرہ غازی خان کےنواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گر مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی ملتان نے ڈیرہ غازی خان کےنواحی علاقے موضع رکھ روجھانی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے چار فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک

    محکمہ انسداد دہشتگردی فورسز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والےدہشت گردوں کی تلاش کےلیےآپریشن شروع کردیاگیاہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں بارودی مواد،رائفلیں اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد جنوبی پنجاب میں حساس واہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : پولیس کے ساتھ مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ،پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر پولیس نے شہر کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے نفری علاقے میں پہنچائی،تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا.

    پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی مقابلے کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے.

    پولیس نے دہشت گردوں سے پندرہ کلو گرام بارود،دو تیار بم ،سات ہینڈ گرینیڈز ،تین کلاشنکوفیں اور دو پستول میں قبضے میں لے لیے،مارے جانے والے دہشت گردوں کی نعشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں.

    پولیس حکا م نے بتایا کہ پانچوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے،جبکہ ایک حملہ آور کی جیب سے سائنس کالج کا اسٹوڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا.

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپر ہائی وے پر رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین کارندے اور لیاری میں مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ۔

     سی ٹی ڈی پولیس نے محمد خان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرکے گھر میں موجود بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور تیار رکشہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ چوتھا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے ملزمان کی شناخت شمشیر خان ، عطاء اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف فقیر کے نام سے ہوئی ہے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، گینگ ریپ، اور رینجرز پر ہونے والے بم حملوں میں مطلوب تھے ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گل محمد لین لیاری میں کارروائی کرکے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک کردیئے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت عادل عرف رند عرف سلمان ور معید کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان پولیس، رینجرز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ناردرن بائی پاس محمد خان کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی گارڈن کے انچارج علی رضاکے مطابق کارروائی کے دوران دس دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بارودی مواد سے تیار رکشہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جس گھر سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا وہاں سے بھاری مقدار میں بارود سے بھرے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام اس کارروائی کو کامیابی قراردے رہے ہیں۔