Tag: پانچ زخمی

  • شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی

    شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی

    شیخوپورہ: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین شیخوپورہ میں آئل ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس رات گئے ریلوے پھاٹک پر کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث انجن اور بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں ٹرین ڈرائیورعبداللطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید جاں بحق جبکہ 10مسافر زخمی ہو گئے۔

    ریلوے حکام کےمطابق شالیمار ٹرین لاہور سے 11بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوئی اور شیخوپورہ ہرن مینار کے قریب پھاٹک پرخراب آئل ٹینکر ست ٹکراگئی جس کے بعد چار بوگیوں،انجن اور پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔کئی مسافروں نے جانیں بجانیں کے لیے چھلانگیں لگادین۔

    حادثے کی اطلاع  ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    حادثے کےنتیجے میں ٹرین کی 5 بوگیوں میں شدید آگ لگی جس سے 3 بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ آگ نے ارد گرد کے کچھ علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے مسلسل کوششوں کے بعد 2 گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا۔

    ریسکیو اہلکاروں نےزخمی مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخوپورہ انتظامیہ نے حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹینکرریلوے ٹریک پر ہی رک گیا جس کے نتیجے میں ٹریک پر آنے والی ٹرین ٹینکر سے ٹکراگئی جس سے ٹینکر میں موجود آئل نے آگ پکڑلی۔

    ریلوے حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیوراور پھاٹک عملےکو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔


    وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق


    دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ٹرین ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ حادثے میں ریلوےکی غلفت پائی گئی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حادثے سے کے وقت ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی پوری کوشش کی ہوگی لیکن ٹرین کی ایمرجنسی بریک ایک حد تک لگ سکتی ہے۔

     وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااور اگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا تو حادثہ پیش نہیں آنا تھا۔


    شیخوپورہ ٹرین حادثہ،متاثرہ مسافرمتبادل ٹرین سےکراچی روانہ


    شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثے کا شکار مسافروں کو لے کر متبادل ٹرین کراچی روانہ ہوگئی۔ مسافروں کو پہلےجائے حادثہ سےشیخوپورہ ریلوے اسٹیشن لایا گیا۔

    واضح رہےکہ ٹرین کے کئی مسافروں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے متبادل ٹرین سے سفر کرنے سے انکار کردیا،جس کے بعد متبادل ٹرین دیگر مسافروں کو لے کر ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوگئی۔

  • چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    بیجنگ : چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکےسےاکیس افرادہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے.دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے. حکام کے مطابق صوبے ہیبائی کے شہرڈینگ یانگ کےانڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ ہائی پریشراسٹیم پائپ کےپھٹنے سے ہوا.

    دھماکے میں 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے.

    مقامی میڈیا کے مطابق انڈسٹریل پلانٹ میں بجلی کی پیداوار سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات بنائی جاتی تھیں جب کہ چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی اور دھماکوں کے واقعات عام ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل بھی ایک اسپتال کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے.