Tag: پانچ ستمبر

  • چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

    چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکیورٹی پرتعینات نفری واپس بلانے کی ہدایت کردی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے فون پر گفتگو ہوئی ہے، دوران گفتگو وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے مشاورت بھی کی جبکہ وزیر داخلہ نے رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرز کو وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور رینجرز بتدریج واپس بلانےکی ہدایت کردی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ اختیار بھی نہ دیاجائے اورامن بھی قائم ہو ، انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی ساتھ ہی رینجرز کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیاجائیگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے جلد رابطہ کریں گے، یاد رہے کہ انیس جولائی کو اختیارات کی مدت ختم ہونے اور ابھی تک توسیع نہ ہونے پررینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ بھی روک رکھی ہے۔

  • کراچی : رینجرز نے سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : رینجرز نے سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : رینجرز نے خصوصی اختیارات ملنے کے بعداندورن سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں،علحیدگی پسندوں،اور جرائم پیشہ افراد سمیت 533ملزمان کو گرفتار کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013 کو ملنے والے خصوصی اختیارات کے بعد اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 533 ملزمان کو گرفتار کیا.

    گرفتار ملزمان میں 34 کالعدم تنظیم کے کارندے،16علیحدگی پسند تنظیموں کے دہشت گرد اور چار ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارکن بھی شامل تھے،ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران 18 ڈاکو،24 منشیات فرروش اور 234 دیگر ملزمان گرفتار کیےگئے.

    نیشل ایکشن پلان کے تحت فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 127 غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے 478 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جبکہ 55 ملزمان کو کسٹم،ایف آئی اے،اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا.

    واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو افسران 1 اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے.