Tag: پانچ فوجی ہلاک

  • عراق: داعش کے حملے میں کرنل سمیت پانچ فوجی جان سے گئے

    عراق: داعش کے حملے میں کرنل سمیت پانچ فوجی جان سے گئے

    عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک کرنل سمیت پانچ فوجی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین شہر میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کرنل خالد ناجی ویساک اور دیگر کئی فوجی شہید ہوگئے، تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی درست اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

    رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی

    سیکورٹی ذرائع نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کرنل ویساک سمیت 5 فوجی شہید اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔”

  • صومالیہ میں نماز پڑھتے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ، 5 ہلاک

    صومالیہ میں نماز پڑھتے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ، 5 ہلاک

    افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 10 فروری کے روز ایک فوجی اڈے کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کیا، جس کے باعث کم از کم پانچ فوجی جان سے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو اے ای کی وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج کے تین ارکان اور ایک بحرینی افسر اس حملے میں مارے گئے ہیں، وہ لوگ صومالی مسلح افواج کو تربیت دینے کے لیے وہاں موجود تھے۔

    متحدہ عرب امارات کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور صورتحال کا تعین کرنے کے لیے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ جبکہ حملے سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

    ایک افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آور ایک نیا تربیت یافتہ صومالی فوجی تھا جس کو یو اے ای کے زیر انتظام گورڈن نامی فوجی اڈے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

    رات بھر رفح پر اسرائیلی فضائی و سمندری حملے، 63 فلسطینی شہید

    اس افسر کا کہنا تھا کہ فوجی نے اماراتی ٹرینرز اور صومالی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نماز ادا کررہے تھے، حملے میں چار اہلکار زخمی جب کہ 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

  • عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کےجنوب مشرقی شہر المکلا میں آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو خودکش دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا،دھماکوں کے نتیجے میں پانچ فوجی جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کےمطابق یمن کے جنوبی شہر المکلا میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا،پہلا دھماکہ شہر کے جنوب میں آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرادھماکہ شہر کے مرکز میں کیا گیا.

    یمن کے جنوبی شہر المکلا پر ایک سال تک القاعدہ قبضہ تھا،تاہم گزشتہ سال حکومت نواز فوجیوں نے سعودی قیادت میں اتحاد کی حمایت حاصل کرکے اپریل میں شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا.

    یاد رہے کہ یمن میں تباہ کن تنازعہ مارچ 2015 سے شروع ہوا جس میں سعودی زیر قیادت فضائی حملوں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس کے بعد باغیوں نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں پر قبضہ کرلیا.

    یمن میں کشیدگی کے دوران د صنعا کو متعدد بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دولت اسلامیہ نے یمن کے شہر المکلا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، دھماکوں میں یمنی فوج کے 42 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.