Tag: پانچ مجرموں کو پھانسی

  • ماڈل کورٹس میں تیز ترین سماعتیں جاری، 108مقدمات کا فیصلہ، پانچ مجرموں کو پھانسی

    ماڈل کورٹس میں تیز ترین سماعتیں جاری، 108مقدمات کا فیصلہ، پانچ مجرموں کو پھانسی

    اسلام آباد : ملک بھر میں167ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر108مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، پانچ مجرمان کو پھانسی جبکہ08کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، عدالتوں نے556 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پاکستان کے ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں167ماڈل عدالتوں نے آج کے دن مجموعی طور پر108مقدمات نمٹا دیئے۔ تمام عدالتوں نے556 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی ماڈل کورٹس نے قتل کے نو اورمنشیات کے 48 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

    اسلام آباد کے ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کے دو،دو مقدمات نمٹائے جبکہ سندھ میں قتل کے نو اور منشیات کے دس مقدمات کے فیصلے سنائےگئے۔

    اس کے علاوہ کے پی میں قتل کے8،منشیات کے17 اور بلوچستان میں منشیات کےتین کیسز کا فیصلہ ہوا، مذکورہ تمام عدالتوں نے5مجرمان کو سزائے موت اور 8کو عمرقید کی سزا سنائی، علاوہ ازیں دیگر جرائم میں ملوث17مجرمان کو57سال سے زائد قید اور 19911920 جرمانہ عائد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ22 کروڑ آبادی کے لیے صرف3ہزار ججز ہیں، ججز کی آسامیاں پر کی جائیں تو زیرالتواء مقدمات ایک دوسال میں ختم ہوجائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ زیرالتوا مقدمات کا طعنہ عدالتوں کو دیا جاتا ہے جبکہ قصور وار عدالتیں نہیں کوئی اور ہے۔

  • بغداد : بم دھماکے میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    بغداد : بم دھماکے میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث پانچ مجرموں کو پیر کے روز پھانسی دے دی گئی،دھماکے میں دو سو سے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

    تفصیلات کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا جاننا ضروری ہے کہ وزارت انصاف مجرموں کو سزا دینے کے لیے اپنا کام کررہی ہے جنہوں نےعراقیوں کا خون بہایا ہے.

    یاد رہے کہ وزارت انصاف نے بغداد میں اتوار کو دھماکے میں جاں ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی تھی.

    عراق کے دارالحکومت بغداد کی مارکیٹ میں دھماکہ اس وقت کیا گیا تھا جب لوگوں کی بہت بڑی تعداد مارکیٹ میں خریداری میں مصروف تھے،دھماکے میں دو سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی.

    یاد رہےگذشتہ سال اردن کے پائلٹ کا طیارہ حادثے کے باعث شام میں گر کر تباہ ہوا گیاتھا،تاہم حادثے میں محفوظ رہنے والے پائلٹ کو داعش نے زندہ جلا دیا تھا جس کے بعد اردن کی حکومت نےدو جہادی قیدیوں کو پھانسی دی تھی.