Tag: پانچ گرفتار

  • کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: شہر کے علاقے نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 ٹھکانے مسمار کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ نصیر آباد کے علاقے اوچ میں ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیا جو کہ تاحال جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع نے ہمیں بتایا کہ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے مسمار کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے، آپریشن کے اختتام پر حتمی اور نتیجہ خیز اطلاعات سامنے آئیں گی۔

    دریں اثنا کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جس میں سے دو  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    نمائندہ کوئٹہ مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن سے شہر جانے والی شاہراہ پر یہ واقعہ پیش آیا، زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ایسے واقعات تسلسل سے پیش آرہے ہیں۔

  • کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک عسکریت پسند ہلاک،پانچ گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک عسکریت پسند ہلاک،پانچ گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ سرچ آپریشن ضلع کے علاقے نیمرغ میں کیا گیا،سرچ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ کو گرفتار کیا گیا.

    آپریشن کے دوران فرنٹیئر کور کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں گرفتار افراد کے قبضے سے 7رائفلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی کی کارکردگی کو سراہا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر،ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی.