Tag: پانڈا بانڈ

  • پاکستان کا  جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان

    پاکستان کا جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، پانڈا بانڈز سے چینی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت کا ارادہ ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ معیشت کوبرآمدات پرمبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز ہے ساتھ ہی ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے حصول پر توجہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اورسرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہانگ کانگ تجارتی، مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کیلئے وفود بھیجے، ہانگ کانگ چینی، پاکستانی کمپنیوں کے منصوبوں کیلئے موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کے ذریعے ”بی“ ریٹنگ زون تک پہنچنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ملک کے فنڈنگ ذرائع کو ”متنوع“ بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ بھی اس کا حصہ ہے۔

  • حکومت کی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز  جاری کرنے کی تیاریاں، بڑا فیصلہ کرلیا

    حکومت کی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں، بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے چینی ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ، جس کے لئے وزارت خزانہ نے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے چینی ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    چینی لافرم اورچینی لیگل کونسل کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ، چینی ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی تک ٹیکنیکل اور فنانشل تجاویز طلب کرلی گئیں ہیں۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بانڈز کے اجرا کیلئے پیپلز ریپبلک آف چائنہ لافرم کی خدمات بھی لی جائیں گی، چائنہ لافرم سے بھی 29جولائی تک ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل مانگا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق ڈومیسٹنگ لیگل کونسل سے15 جولائی تک پروپوزل تک طلب کی گئی ہیں، چینی کریڈٹ ریٹینگ ایجنسی کی خدمات مسابقتی عمل کے ذریعے لی جائیں گی۔

    وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات منصوبے کی تکمیل تک کیلئے ہوں گی۔