عالمی شہرت یافتہ بھارت کے معروف کرکٹر و آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کے بعد پہلی بار کھلاڑی کی اپنے بیٹے اگستیا سے ملاقات ہوئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بچے کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024ء میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
تاہم اب بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے کے ہمراہ واپس بھارت آ گئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ 31 مئی 2020ء کو ہاردک پانڈیا نے اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔
رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟
کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب 2020ء میں ان کی شادی کی شاندار تقاریب کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔