Tag: پانی بند

  • اسرائیل نے یروشلم میں رہنے والے فلسطینیوں کا پانی بھی بند کردیا

    اسرائیل نے یروشلم میں رہنے والے فلسطینیوں کا پانی بھی بند کردیا

    اسرائیل نے فلسطین دشمنی میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے یروشلم میں رہنے والے فلسطینیوں کا پانی بھی بند کردیا ہے۔

    اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ یروشلم میں فلسطینیوں کو ہفتے میں صرف 4 گھنٹے پانی دیا جاتا ہے، ریکارڈ توڑ گرمی میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شمالی کنارے کے ساتھ فلسطینی محلے میں پانی کا بحران ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کفرعقب 8 فلسطینی محلوں میں سے ایک ہے جو اسرائیل کے زیرِقبضہ یروشلم کا حصہ ہیں، آٹھوں محلے میں تقریباً ایک لاکھ تک فلسطینی رہائش رکھتے ہیں۔

    اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہاں رہائش رکھنے والی فلسطینی یہ محلے چھوڑ کر چلے جائیں۔

    دریں اثنا یو این آر ڈبلیو اے چیف فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں 8 اسکولوں پر حملے کیے گئے، اسکولوں پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ کے ہی واقعات ہیں۔

    عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد سے اسرائیل نے ہر ماہ 2500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، جنگ نےغزہ میں بچوں کا بچپن اور تعلیم چھین لی۔

    اسرائیل کی جانب سے اسکولوں پر بمباری سے 593 فلسطینی شہید ہوچکے، اسرائیلی دہشت گردی کے باعث ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہزار 364 تک پہنچ چکی ہے۔