Tag: پانی پوری

  • ویڈیو: ہاتھی بھی پانی پوری کے شوقین نکلے

    ویڈیو: ہاتھی بھی پانی پوری کے شوقین نکلے

    آسام: پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں پانی پوری یا گول گپے کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، اور اکثر شام کے اوقات شوقین افراد کی گول گپوں کی دکان یا ریڑھی کے آگے بھیڑ لگی ہوتی ہے۔

    لیکن کیا آپ نے کسی جانور کو بھی پانی پوری شوق سے کھاتے دیکھا ہے؟

    گول گپے اگرچہ ہر عمر کے افراد کو پسند ہیں لیکن اس ویڈیو میں ایک ہاتھی کو گول گپے کھاتے دیکھا گیا ہے۔

    یہ ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے شہر تیزپور کی ہے جہاں ہاتھی سڑک کنارے اسٹال سے گول گپے کھا رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہاتھی ایک کے بعد ایک گول گپے مزے سے کھا رہا ہے۔

    یہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگوں نے سراہا ہے، جب کہ کچھ لوگ ہاتھی کو اس طرح گول گپے کھاتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

  • گول گپوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر!

    گول گپوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر!

    نئی دہلی: بھارتی شہر کانپور کی انتظامیہ نے گول گپوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دیتے ہوئے شہر میں اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گول گپے یا پانی پوری پورے بھارت میں نہایت شوق سے کھائی جانے والی ایک شے ہے اور کرونا وائرس کا لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی لوگوں نے اسے کھانے کے لیے ٹھیلوں کا رخ کرلیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق گول گپے کے ٹھیلوں پر رش اور سماجی فاصلے نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹھیلے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا گڑھ بن سکتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ نے گول گپوں کی فروخت اور گول گپے کے ٹھیلوں کو بند کردیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گول گپوں سمیت ٹھیلوں پر دیگر اشیا فروخت کرنے والے احتیاطی تدابیر کا بھی خیال نہیں رکھ رہے اور نہ ہی ماسک اور دستانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ٹھیلے والے کھانے پینے کی اشیا بناتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خیال بھی نہیں رکھ رہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہر کے غیر معیاری گول گپے کھانے کے بجائے انہیں گھر میں ہی تیار کرلیں۔