Tag: پانی کا استعمال

  • آبیانہ رقم فی ایکڑسالانہ 1500 کی جائے توسالانہ67 ارب وصولی ہوگی‘ سپریم کورٹ

    آبیانہ رقم فی ایکڑسالانہ 1500 کی جائے توسالانہ67 ارب وصولی ہوگی‘ سپریم کورٹ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں آبیانہ کی رقم کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پانی کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آبیانہ کی رقم کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ پانی کی قیمت کے تعین کا میکانزم کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آبیانہ رقم فی ایکڑسالانہ 1500 کی جائے تو سالانہ67 ارب وصولی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا رہے ہیں جس میں میں مخدوم علی خان، سلمان اسلم بٹ شامل ہوں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو پانی کے استعمال پر2 ارب کی وصولیاں بنتی ہیں جبکہ 2 ارب کے واجبات سے وصولیاں کم ہوئی ہیں۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہمارا پانی بہت ضائع ہوجاتا ہے، ہمارا نہروں کا نظام اتنا بہترنہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا یہ ہے معاملہ کیا ہے معاملہ پرکیا پالیسی بننی ہے، بیٹھ کرسفارشات تیارکرلیں گے، تمام محکمہ آبپاشی کے سیکرٹریوں کو بلا لیتے ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ تمام سیکرٹریزاورفریقین کی میٹنگ بلا کرقرارداد تیار کرلیتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن معاملہ پرورکشاپ کا انعقاد کرے، ورکشاپ کے ٹی او آرز تیار کیے جائیں گے، سفارشات تیارکرکے حکومت کو دی جائیں گی۔

  • بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    برمنگھم یونیورسٹی میں ہونے والی جدید طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  پانی کا استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق’’جو لوگ گھانے سے آدھا گھنٹا (30 منٹ) قبل پانی پیتے ہیں وہ تین سے چار ماہ میں اپنے وزن ڈھائی سے چار کلو تک کم کرسکتے ہیں‘‘۔

    اس تحقیق کے دوران طبی ماہرین نے 84 افراد پر تجربات کیے، جن میں 54 خواتین اور 30 مرد شامل تھے۔

    محققین نے 42 افراد کو کھانے سے قبل تقریبا 450 ملی لیٹر پانی پینے کے لیے جبکہ کچھ کو صبح ،دوپہر ، شام کھانے سے قبل پانی پلایا گیا او ربقیہ افراد کو کھانے سے قبل کچھ نہیں دیا گیا۔

    اس کے نیتجے میں جن لوگوں کو کھانے سے قبل پانی دیا گیا، اُ ن کے وزن بغیر ورزش اور کھانے پینے کی احتیاط کے بغیر دیگر افراد کے مقابلے میں دیڑھ کلو  تک کم ہوئے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل پانی کے استعمال سے معدہ بھر جاتا ہے اور بھوک کی شدت میں کمی واقعہ ہوجاتی ہے، جس کے سبب انسان کی خوراک کم ہوجاتی ہے۔

    کھانے  کے استعمال سے قبل پیا جانے والا پانی پیٹ میں جانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو  کنٹرول میں رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بادام کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں

    اگر آپ موٹاپے سے تنگ ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خوراک میں احتیاط اور ورزش سے زیادہ کھانے سے قبل پانی پینے کی عادت کو اپنانا ہوگا۔