Tag: پانی کا بحران

  • کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا: خالد مقبول صدیقی

    کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر حکومت کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کہا کہ ریاست کی دوسری ذمہ داری تحفظ ہے، اپنی جماعت کو چھوڑ کر جانا بھی عدم تحفظ کی دلیل ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے پریس کلب پر پانی کی عدم فراہمی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم کا قصور پڑھے لکھے متوسط نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیجنا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جبر کرنے والے تھک چکے ہیں، اب انھیں آپ کی ضرورت ہے، آئیں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام مہاجروں کو ان کا حق دلائیں۔

    مزید تازہ خبریں پڑھیں:  کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں: سراج الحق

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا 70 برس کا قرض اگر کوئی اتار سکتا ہے تو وہ یہی جماعت ہے۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد میں پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، کراچی میں قلت آب کا مسئلہ گمبھیر شکل اختیار کر چکا ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے خلاف میدان میں آ گئی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف ہے کہ کراچی میں پانی کی چوری اور غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے شہر بوند بوند کو ترس گیا ہے۔

  • رمضان المبارک میں شہرقائد میں پانی کی قلت

    رمضان المبارک میں شہرقائد میں پانی کی قلت

    کراچی: شہر قائد کے باسیوں کو رمضان کے مہینے میں ایک بار پھر پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، واٹر بورڈ کا کہنا ہے بجلی کے بار بار تعطل کے سبب پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار تعطل سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے ۔ بجلی جانے سے این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے پانچ ملین گیلن جبکہ حب پمپنگ اسٹیشن سے چار اعشاریہ نو ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا۔

    ترجمان کراچی واٹر بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ پانی کی کم فراہمی سے ڈسٹرکٹ ویسٹ، بلدیہ اور سینٹرل کے علاقے متاثر ہورہے ہیں ۔

    ادھر کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ عارضی تعطل کی صورت میں کے الیکٹرک پمپنگ اسٹیشنوں پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرتا ہے ۔ واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

    کے الیکٹرک کی بات پر یقین کریں یا واٹر بورڈ کی مانیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ عوام کا نقصان ہورہا ہے ، رمضان اور گرمی میں پانی کی کمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ۔ حب ڈیم میں پانی بھر جانے کے باوجود کراچی والوں کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ *** ساٹ ایم ڈی واٹر بورڈ ***

    واٹر بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کراچی کی یومیہ پانی کی ضرورت ایک سو دس کروڑ گیلن پانی ہے لیکن فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار پچپن کروڑ گیلن سے زیادہ نہیں ہے۔

    کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق شہرمیں واٹرسپلائی کا بیشتر نظام چالیس سال پرانا ہے ۔ جگہ جگہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس بنے ہوئے ہیں، اس وجہ سے55 کروڑ گیلن پانی میں سے بھی تئیس کروڑ گیلن ضائع یا چوری کر لیا جاتا ہے۔

    بیس لاکھ آبادی والے اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پانی مہینہ مہینہ نہیں آتا۔ شہریوں کو مجبوراً واٹر ٹینکر خریدنا پڑتے ہیں، ہزار گیلن والا ایک ٹینکر چار سے چھ ہزار روپے میں آتا ہے۔

  • پانی کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا: چیف جسٹس

    پانی کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا: چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ  پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے  دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے غیرملکی ماہرین کی سمپوزیم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا.

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے یہ سوچ رہی کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کروں، آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آئین پڑھ کر سوچتا ہوں، عوام کو ان کے حقوق کب ملیں گے.

    قائد اعظم نے خود کو فنا کر کے ہمیں پاکستان دیا، یہ پاکستان ہماری ماں ہے، کیا ہم اس سےعشق نہیں کرسکتے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ میرے بچے پانی سے محروم ہو کر زندگی سے محروم ہوجائیں، یہ مجھے گوارا نہیں، عدلیہ عوام کےبنیادی حقوق کی ضامن ہے.

    انھوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقو ق کا تحفظ عدلیہ کا فرض ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا. ہماری نئی نسل پانی سےمحروم ہوجائےایسانہیں ہونےدیں گے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں کسی نے آبی ذخائر کے لئے کچھ نہیں کیا، جب معلوم تھا کہ پاکستان کے پاس وافر پانی نہیں تو اقدامات کیوں نہ کئے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں تحفےمیں نہیں ملا،قائد اعظم نے خود کو فنا کر کے ہمیں پاکستان دیا، یہ پاکستان ہماری ماں ہے، کیا ہم اس سےعشق نہیں کرسکتے؟

    انھوں نے سوال کیا کہ اگر کسی نےاسپتالوں کے لئے کام نہیں کیا، تو کیا ہم بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں‌ کرتے.


    صوبوں میں اتفاق رائے ہی سے آبی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے: سرتاج عزیز


    قوم کے بچوں نے جوپیسے مجھےدیے، وہ امانت ہے، امانت میں خیانت کرنابہت بڑا گناہ ہے، جتنےدن میں ہوں، اپنی قوم کومایوس نہیں کرسکتا.

    انھوں نے کہا کہ آج ہونے والی باتیں‌ نوٹ کی جانے والی تھیں،آج جوغیرملکی مہمان یہاں آئےہیں، وہ روز روز  نہیں آسکتے.

    اپنی تقریر میں انھوں نے جسٹس ہانی مسلم، جسٹس اعجاز، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے تعاون اور کاوشوں‌ کو سراہا.

  • پانی کا بحران شدید: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار

    پانی کا بحران شدید: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار

    لاہور: ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1386 فٹ پر برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 21300 کیوسک ہے جب کہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 20600 کیوسک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی سے پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں کمی ہوگی، جس کی وجہ سے ملک میں پانی کا بحران مزید شدید ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق تربیلا کے علاوہ دیگر ڈیموں میں بھی پانی کی کمی ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 39300 کیوسک جب کہ اخراج 55 ہزار کیوسک ہے۔

    دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر آمد 53200 کیوسک ہے جب کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اخراج 21100 کیوسک ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں پانی کا شدید بحران ہے لیکن ڈیموں کی تعمیر ایک عرصے سے سیاست کا شکار ہے، گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان نے اس مسئلے کو اٹھایا۔

    مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان


    چیف جسٹس نے متعلقہ اداروں کو ڈیموں کی تعمیر کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کر دیا ہے، جس میں انھوں نے پہل کرتے ہوئے دس لاکھ کا عطیہ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پانی کا بدترین بحران، ٹینکرمافیا کی چاندی، مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی میں پانی کا بدترین بحران، ٹینکرمافیا کی چاندی، مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی: شہر قائد میں پانی کا بحران شدید تر ہوگیا، ماہ رمضان میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، شہریوں کا ضبط جواب دے گیا، پانی کو ترستے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی حب میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی،کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

    بلدیہ ٹاؤن ،محمود آباد ،گلستان جوہر ،لیاقت آباد ،نیوکراچی ،حسرت موہانی سوسائٹی اور دیگر علاقوں کے مکین پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

    رہی سہی کسر ٹینکر مافیا نے پوری کردی، واٹرٹینکرز نے زمین کو چوسنا مزید تیز کردیا۔پانی کے بحران کے باعث شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی کے شہریوں کا ضبط جواب دے گیا، کراچی کے حب ریور روڈ پر مکینوں نے پانی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بلاک کردیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے تین ماہ سے پانی نہیں ملا، پانی ملے گا تو روڈ کھلے گا، رمضان آگیا ہے اب کس سے فریاد کریں؟ احتجاج کے باعث پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیا۔

    بعد ازاں کراچی کے شہری پانی کے حصول کے لئے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر بھی پہنچے اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ نیو کراچی،نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، شاہ فیصل کالونی میں پانی کا شدید بحران ہے۔

    اس کے وعلاوہ کورنگی، ملیر، سعود آباد۔ معین آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی پانی ناپید ہوگیا، اس ساری صورتحال میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • روشنیوں کا شہر پانی کو ترس گیا، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

    روشنیوں کا شہر پانی کو ترس گیا، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

    کراچی: روشنیوں کے شہر میں‌ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، موسم گرما میں‌ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد اب پانی کی قلت نے بھی بحرانی شکل اختیار کر لی، جس کی وجہ سے عوام دہرا عذاب برداشت کر رہے ہیں.

    [bs-quote quote=”شہری آج پانی جیسی نعمت مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    عوام کے احتجاج کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے، شدید گرمی میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے.

    اس بحران کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، واٹربورڈ کے سخی حسن، گارڈن و دیگر ہائیڈرنٹس پرمہنگے داموں ٹینکرز کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے.

    صورت حال یہ ہے کہ ہائیڈرنٹس پر کئی گنا اضافی قیمت وصول کی جارہی ہے، چار ہزارسے چھ ہزارروپے میں پانی کا ٹینکر فروخت ہورہا ہے۔

    واٹرہائیڈرنٹس کے باہر پانی کے حصول کے لئے شہریوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، شہری آج پانی جیسی نعمت مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں.

    متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور این سرفہرست ہیں، بفرزون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، ملیر سمیت دیگر علاقے میں بھی کم و بیش یہی صورت حال ہے.

    عوام یہ سوال کرتے ہیں‌ کہ جب نلوں میں‌ پانی نہیں‌ آرہا، تو ہائیڈرنٹس کے پاس پانی کہاں سے آرہا ہے اور کس کی اجازت سے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، مگر انتظامیہ اس معاملے میں‌ یکسر خاموش ہے.

    یاد رہے کہ چند روز قبل فاروق ستار نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس فوری نوٹس لیں۔


    پانی کے بحران پر کراچی میں فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانی کے بحران پر کراچی میں  فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار

    پانی کے بحران پر کراچی میں فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں پانی کے مسئلے پر شہرمیں فسادات نہ ہوجائیں.

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فسادات ہوئے تو قوم پرست اورایم کیو ایم پرسارا الزام ڈال دیا جائے گا، فسادات شروع ہوئے، تو روکنا مشکل ہوجائے گا.

    [bs-quote quote=”مسلم لیگ ن اپنے رویے کی وجہ سے مزید تنہائی کا شکار ہو جائے گی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہی کچھ کریں، شہر یوں کو ریلیف دلائیں، ہماری امیدیں اب بھی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، شاید اب سپریم کورٹ ہی پانی کی فراہمی بہتر بنا سکے، ورنہ اور کوئی امید نہیں، اپوزیشن جماعتیں اب کس کے در پر دستک دیں.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی کا جواب ہم کیوں دیں، کراچی کے پیاسوں کو کسی طرح روزانہ پانی اور بجلی فراہم کی جائے، یہ اہم مسئلہ ہے.

    فاروق ستار نے بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف کل پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا ہے کہ  اگر بہتری نہیں آئی، تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہراحتجاج کریں گے، کےا لیکٹرک اور ایس ایس جی سی دفاترکے باہربھی احتجاج کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ بہادر آباد والوں سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات میں ثالث بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

    انھوں نے حکومتی جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے رویے کی وجہ سے مزید تنہائی کا شکار ہو جائے گی، گورنرہاؤس میں ہم سے جو ملاقات ہوئی، وہ صرف خانہ پری تھی، گورنرہاؤس پہنچتے ہی ہمیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ کے پاس صرف 15 منٹ ہیں.

    نگران وزیر اعظم کے لیے ایم کیو ایم کے چار نام کون سے ہیں؟

    دوسری طرف نگراں حکومت سے متعلق فاروق ستارکی زیرصدارت ایم کیو ایم بہادر آباد کا اجلاس ہوا، جس میں‌ چار نام فائنل کے گئے ہیں.

    ایم کیو ایم کی طرف سے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی، عشرت حسین، ڈاکٹرعبدالحفیظ پاشا اورعبدالرزاق داؤد کا نام سامنے آیا ہے.

    ایم کیوایم پی آئی بی نے مشاورت کے بعد نام فائنل کیے، جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور چاروں ناموں سے انھیں‌ مطلع کر دیا ہے.

    فاروق ستار نے اپنے بیان میں‌ کہا کہ آج باضابطہ وزیراعظم اور خورشید شاہ کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا، چاروں نام ایمان دار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کے دیے ہیں.


    امید ہے مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے: فاروق ستار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پانی کا بحران حل نہ ہوسکا، دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی

    کراچی میں پانی کا بحران حل نہ ہوسکا، دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی

    کراچی : شہر قائد کو پانی سپلائی کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر کو پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےعید الفطر پرلوڈشیدنگ نہ کرنے کا اعلان کیا اور اب کسرنکالنے کی ٹھا ن لی۔

    گھارو،دھابیجی اورپیپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حساب برابر کردیا، شہر کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پرطویل لوڈ شیڈنگ کے باعث تیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی نہ ہوسکی۔

    دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ جس کے باعث پانی کی قلت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    پائپ لائن کی مرمت کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    لے دے کر شہریوں کو واٹر ٹینکرز کا ہی سہارا لینا پڑرہا ہے اور واٹر ٹینکرز مالکان عوام سے منہ مانگے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

     

  • عید کے موقع پر بھی کراچی کے شہری پانی سے محروم

    عید کے موقع پر بھی کراچی کے شہری پانی سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں عوام عید الفطرکے موقع پر بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ شہری ٹینکرمافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید پر کراچی میں پانی کا بحران بھی سر اٹھارہا ہے شہر میں پانی کا ٹینکر چھ سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کراچی کے شہریوں نے ماہ رمضان پانی کی تلاش میں گزارا۔

    عید پر ان کو آس تھی کہ شاید یہ بحران ٹل جائے گا لیکن ایسا کچھ نہ ہوا۔ واٹر بورڈ نے عید پر پانی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات نہ کئے جس سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔

    شہر قائد کے کئی علاقوں میں پانی کا ٹینکر تین سے چار ہزار اور کچھ میں تو چھ سے آٹھ ہزار روپے میں مل رہا ہے جس نے شہریوں کی عید کا مزہ کرکرا کردیا۔

    بلدیہ ٹاؤن ،محمود آباد ،گلستان جوہر ،لیاقت آباد ،نیوکراچی حسرت موہانی سوسائٹی اور دیگر علاقوں کے مکین پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

    ٹینکر مافیا نے پیاسے شہریوں کا خون چوسنے کیلئے فی ٹینکرکی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔ پانی کی قلت کےشکار علاقوں میں ایسے لوگ بستے ہیں جو تین سے آٹھ ہزار روپے میں واٹر ٹینکر نہیں خرید سکتے۔

    شدید گرمی کے موسم میں شہرمیں پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ حکومت سندھ قلت آب سے نمٹنے کیلئےعملی اقدام کب اٹھائے گی ؟

     

  • سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،قائم علی شاہ

    سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،قائم علی شاہ

    کراچی: سندھ کی تقسیم پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگی، قائم علی شاہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منوڑہ میں انڈر بائی پاس سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے،عوام کے بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں،عوام تعاون کریں.

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے علیحدہ صوبہ کیے مطالبے پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پانی اوربجلی پر سیاست کرکے صوبے کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں حالانکہ سندھ کی تقسیم پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگی۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ کی وحدت کو کوئی چھو بھی نہیں سکتا،سندھ نے پاکستان بنانے میں سب سے اہم اوراولین کردارادا کیا تھا،صوبہ سندھ کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگا،


    پانی کا بحران، ایم کیوایم وزیراعلی ہاؤس پر مظاہرہ 


    پانی کے بحران پرمتحدہ قومی موومنٹ کے مظاہرے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل بھی لوگ پیاسے رہے ہیں، پانی اور بجلی کے مسائل پر جتنی تشویش دیگر سیاسی جماعتوں کو ہے اتنی ہمیں بھی ہے اور ہم ان مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ کراچی میں پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے ہم نے گزشتہ رمضان کی طرح پہلے سے زیادہ تعداد میں پانی کے ٹینکرز پہنچانے کا انتظام کر رکھا ہے،جن علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی انہیں 12 سو ٹینکرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جائے گی۔