Tag: پانی کی بلی

  • دریا کنارے دھوپ سینکتی مسکراتی ہوئی پانی کی بلی، تصویر وائرل

    دریا کنارے دھوپ سینکتی مسکراتی ہوئی پانی کی بلی، تصویر وائرل

    انگلینڈ میں سرسبز گھاس پہ دھوپ سینکتی ہوئی، ہنستی مسکراتی پانی کی بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    یہ تصویر مشرقی کیمبرج شائر کے علاقے ایلی میں لی گئی جو دریا کنارے واقع ہے۔

    تصویر سوفی بیل نامی خاتون نے کھینچی جو اپنے خاندان کے ساتھ چھٹی کا دن گزارنے کے لیے کشتی میں دریا کی سیر کو گئی تھیں۔

    تصویر میں سرمئی رنگ کی سیل یا پانی کی بلی دکھائی دے رہی ہے جو سکون سے سرسبز گھاس پر سورہی ہے، سیل کے چہرے کے خدوخال ایسے ہیں کہ قدرتی طور پر اس کا چہرہ مسکراتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔

    یوں لگ رہا ہے جیسے وہ بہت سکون اور مزے سے دھوپ میں آرام کر رہی ہے۔

    سوفی بیل کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں عموماً سیلز دکھائی نہیں دیتیں، جب ہم وہاں جا رہے تھے تو ٹور گائیڈ نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ہمیں یہاں ایک سیل دکھائی دے سکتی ہے جو اکثر یہاں گھومتی پائی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دور سے آرام کرتی ہوئی سیل کے پاس سے گزرے تو ہمیں وہ ایک بوری یا بڑے پتھر جیسے لگی، لیکن پھر میرے شوہر نے کشتی موڑ کر اسے سیل کے قریب سے گزارا جس کے بعد ہم اسے قریب سے دیکھ سکے۔

    ان کی کھینچی گئی خوبصورت تصویر کو اب تک سینکڑوں لائیکس موصول ہوچکے ہیں۔

  • کیا آپ پانی کی بلی سے گلے ملنا چاہیں گے؟

    کیا آپ پانی کی بلی سے گلے ملنا چاہیں گے؟

    پانی کی بلی جسے سی لائن، سیل اور دریائی بچھڑا بھی کہا جاتا ہے نہایت ہی انسان دوست جانور ہے۔

    یہ انسانوں سے نہایت دوستانہ رویہ رکھتی ہے۔

    حال ہی میں اس کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زیر آب ایک ڈائیور کے گلے لگ رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: تصاویر بنوانے کی شوقین پانی کی بلی

    ڈائیور اس منفرد لمحے سے نہایت خوش نظر آرہا ہے اور ساتھ ہی وہ اسے عکسبند بھی کر رہا ہے۔

    یہ ویڈیو ماحول اور فطری حیات سے محبت کرنے والوں میں نہایت مقبول ہورہی ہے۔

     

  • تصاویر بنوانے کی شوقین پانی کی بلی

    تصاویر بنوانے کی شوقین پانی کی بلی

    کراچی: تصویر بنوانے کی شوقین پانی کی بلی نے انٹرنیٹ صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اس کی مختصر ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

    پالتو جانور ہوں یا پھر جنگلی اُن کی تصاویر کو کیمرے میں محفوظ کرنا کس قدر مشکل ہوتا ہے اس بات کا درست اندازہ وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کو ہوتا ہے جو کئی کئی ماہ تک جنگلوں میں گھومتے رہتے ہیں۔

    ویسے تو فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

    البتہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے پانی کی بلی کو کمال تربیت دی کہ وہ مختلف پوز دے دے کر شوق سے تصاویر بنواتی ہے۔

    جب بھی کوئی شخص پارک میں بلی کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے تو اُسے مالک کو فیس ادا کرنی پڑتی ہے جس کے بعد وہ بلی کو پیچھے کھڑا ہونے کا بولتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی مالک کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جوڑے کے پیچھے آکر کھڑی ہوگئی، اس دوران خاتون کی گود میں بیٹھا بچہ خوفزدہ رہا۔

    بلی نے تصاویر بنوانے کے دوران چہرے کے مختلف تاثرات دیے جن میں سے وہ ایک میں ہنس بھی رہی تھی، بعد ازاں جب کام مکمل ہوا تو مالک نے اُسے کھانا دیا اور وہ پھر اپنے پنجرے کی طرف چلی گئی۔