Tag: پانی کی سطح بلند

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    راول ڈیم کے اسپل ویز آج کھولے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں،نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں اور مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔

  • پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور:  دریائے کابل میں پانی کی سطح میں اضافے سےسردریاب میں الرٹ جاری کر دیاگیا، سوات میں جاری بارش اور برفباری سے شہری محظوظ ہوتے رہے۔

    پشاور میں دوروز سے جاری بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد سردریاب کی مقامی آبادی کو الرٹ کردیا گیا۔

    دریا میں پانی کی سطح میں اضافے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    موسلادھار بارشوں سے کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر مزید بارش کاامکان ظاہر کیا ہے،  ادھرسوات میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں نے جنت نظیر وادی کا رخ کرلیا ہے۔

  • کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند

    کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند

    سندھ: دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب میں کئی دیہات غرق ہوگئے ہیں، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے تاہم انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کے علاقوں کو خطرہ نہیں ہے۔

    دریائے چناب سے دریائے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب نے سندھ دھرتی کے کئی دیہات اجاڑ دیئے، ضلع کشمور سے لے کر ضلع دادو تک کے کچے کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوا تو کھڑی فصلیں ہوں یا غریب کسانوں کے آشیانے سب کچھ اپنے ساتھ لے گیا۔

    محکمۂ آبپاشی کے مطابق سکھر سے نکلنے والا سیلاب کوٹری بیراج کی حدود میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

    اسوقت اپ اسٹریم میں پانی کی سطح ایک لاکھ چوبیس ہزار پانی تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈاون اسٹریم میں ننانوے ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔