Tag: پانی کی سپلائی

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی بریک ڈاؤن ہوا ،ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بریک ڈاؤن گزشتہ رات 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بریک ڈاؤن کو 14 گھنٹے گزر چکے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ 100 ایم جی پمپ ہاؤس روزانہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پپری پمپنگ اسٹیشن میں کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی

    گذشتہ روز پپری پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیدا ہونے سےبند ہوگیا تھا ، واٹر کارپوریشن نے بتایا تھا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اےکےعلاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کےالیکٹرک نے پپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی تھی ۔ ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • کراچی کو پانی کی سپلائی کب بحال ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی

    کراچی کو پانی کی سپلائی کب بحال ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد کو پانی کی سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ترجمان واٹر کارپوریشن کا اہم بیان آگیا، شہریوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا؟

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے تاحال شہرکے بیشترعلاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

    جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی مرکزی لائن کا مرمتی کام چار دن بعد بھی مکمل نہ کیا جاسکا۔

    محکمہ انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ اتنے وسیع نقصان کے بعد مرمت کا عمل چھیانوے گھنٹوں میں مکمل کرنا ممکن نہیں رہا۔ مرمت کے دوران کیے گئے اندرونی معائنے میں لائن کاچالیس فٹ سے زائد کا حصہ متاثر پایا گیا ہے۔

    ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نہ صرف بڑے شگاف بلکہ متعدد چھوٹے شگاف بھی سامنے آئے ہیں جن کی مرمت بھی ضروری ہے۔ اگر متاثرہ حصے کی مکمل مرمت نہ کی گئی تو لائن دوبارہ پھٹنے کا خطرہ برقرار رہے گا۔

    حکام کا کہنا ہے لائن کی مرمت ہفتے کی شام تک مکمل ہوگی جبکہ اتوار کی شام سے پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

    مزید برآں لائن پھٹنے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی ایک علیحدہ تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کا بڑا علاقہ زیر آب گیا تھا، جس سے 400 سے زائد گھر زیر آب آگئے تھے، جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی اب تک متاثر ہے۔ جبکہ واٹر کارپوریشن نے96 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: واٹر بورڈ نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل ہوگیا۔

    ترجمان واٹرکارپوریشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اس لائن سے منسلک علاقوں کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔

    واٹرکارپوریشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد لائنوں کو چارج کیا جارہا ہے۔

    پچھلے ماہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی تھی اور شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

    پانی کے بحران سے تنگ کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر آگئی

    ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹنے کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کئی علاقے پانی کی سپلائی سے محروم رہے تھے۔

    لائین پھٹنے سے سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تھی، واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کے دوران یہ لائن ٹوٹی، 84 انچ کی لائن گلستان جوہر اور گلشن اقبال ودیگر علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہے۔

    کراچی میں پانی کا بحران