Tag: پانی کی لائن

  • پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ :  یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک  ٹریفک کے لئے بند

    پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ : یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند

    کراچی : پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ میں بی آر ٹی منصوبے پر ترقیاتی کام کے باعث گزشتہ روز پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر پانی لیک ہونے سے حسن اسکوائر سوک سینٹر سے جیل چورنگی والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

    یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ نیپا سے آنے والےٹریفک کو ایکسپو ٹرننگ سے موڑا جارہا ہے جبکہ عیسیٰ نگری سےآنیوالاٹریفک حسن اسکوائربرج سے اسٹیڈیم کیطرف بھیج رہےہیں۔

    ٹریفک پولیس نے اپیل کی عوام زحمت اورپریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

    پرانی سبزی منڈی کےقریب واٹربورڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے، واٹربورڈ عملے کی جانب سے مشینری کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن کا مرمتی کام رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    پانی جمع ہونے سے بدتین ٹریفک جام ہوگیا ۔ جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی واٹرٹینکر بھی دھنس گئے

  • گھر کے آگے سے پانی کی لائن کیوں ڈالی؟  لڑائی میں گولیاں چل گئیں

    گھر کے آگے سے پانی کی لائن کیوں ڈالی؟ لڑائی میں گولیاں چل گئیں

    کراچی : پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی خیرآباد میں پانی کی لائن بچھانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس میں گولیاں چل گئیں۔

    منگو پیر جانے والے روڈ پر دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے گئے، جس کے بعد ایک طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی۔

    گولی لگنے سے خان محمد اور پانی خان نامی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی زدمیں آکر راہگیر سمیت تین افرادزخمی ہوئے

    پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم ظفر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا اور لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر  پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا، مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین اضلاع کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی 84 انچ پانی کی لائن واٹر کارپوریشن کے انجئنیر کی اجلت میں مرمت کیے جانے والی لائن ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر متاثرہ پانی کی لائن پر مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام تک پانی کی فراہمی بحال کرنےکی پوری کوشش کی جائے گی ، مرمتی کام کے باعث یومیہ 150ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    شہرکومجموعی طورپر650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشیدٹاؤن اوراولڈسٹی ایریامیں پانی کی فراہمی جزوی متاثررہے گی۔

    واٹر کارپوریشن ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے پر کام کرنے والی انتظامیہ کو جن مقامات پر پانی کی لائنیں جارہی ہیں اس کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا ، لیکن اس پر ریڈ لائن انتظامیہ کی غفلت نے چوراسی انچ کی پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے اسکا 35 ملین نقصان ہوا جو بھرنا پڑے گا۔

    ایم ڈی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر چوراسی انچ کی پانی لائن کی مرمت کا کام آئندہ 72 گھنٹوں میں مکمل کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • امریکہ:پانی کی لائن پھٹنے سے یونیورسٹی میں سیلاب

    امریکہ:پانی کی لائن پھٹنے سے یونیورسٹی میں سیلاب

    لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلفورنیا میں پانی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے یونی ورسٹی کمپیس زیرآب آگیا، جس سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    لاس اینجلس میں واقع یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا کے مین کمپیس میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے یونی ورسٹی کا وسیع رقبہ اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جس کے باعث یونیورسٹی سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہی ہے ۔

    کمپیس میں پانی گھٹنوں تک جمع ہونے سےطلباء کو شدید دشواری کا سامنا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد نے متاثرہ پائپ لائن کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے کر پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔