Tag: پانی کے بحران

  • سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    کراچی : پانی کے بحران اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم کے نویں روز ایم کیو ایم اور لانڈھی کورنگی کے علاقہ مکینوں نے کورنگی میں احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی دھرنے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین نے پانی نہ ملنے کے باعث خالی مٹکوں کو بھی توڑ ڈالا۔

    اس موقع پر متحدہ کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن پانی کے بحران پر سیاست کر رہے ہیں ۔شرجیل میمن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے بجائے جو آر او پلانٹ خراب ہیں انکو صیح کروا دیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ واٹر بورڈ کو ریلیز ہونے والے فنڈ کہاں ہے، فری واٹر ٹینکر سروس صرف فوٹو سیشن کا ذریعہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پندرہ سال کی حکمرانی کو چھوڑے اور یہ بتائے کہ اس نے پانی کے بحران کے لئے کیا کردار ادا کیا۔

  • پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    کراچی : شہرِ قائد کے باسی زندگی گزارنے کی اہم ضرورت سے بھی محروم ہوگئے ہیں، پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    شدید گرمی میں پانی کے بحران نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، شہر میں پانی کی قلت کیا ہوئی واٹر ٹینکراور ہائڈرنٹز مافیا کی تو عید ہوگئی ، مجبوری کا فائدہ اٹھاتے پانی بیچنے والا مافیا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

    حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث کراچی کویومیہ گیارہ سو ملین گیلن کی جگہ محض چارسوملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

    سندھ حکومت کے فری ٹینکر سروس کے دعوے بھی پانی میں بہہ گئے، پانی کے بحران کیلئےکوئی کےالیکڑک کو قصور وارٹھہرا رہا ہے تو کوئی حکومت سندھ کو مگر شہریوں کی مشکل آسان کرنے کیلئے بیان بازی سے آگے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

    بے بس شہریوں کے لئے پانی کا حصول جوے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:  مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار ہے،  دھابیجی ، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےکراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب شدید متاثر ہیں۔

    لسبیلہ روڈ اور لیاقت آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کئے، رنچھوڑ لائن اور اطراف کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید متاثر ہیں، دھابجی گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    بلدیہ اتحاد ٹاون ، قائم خانی کالونی، نواب کالونی، شادمان ٹاؤن، قلندریہ چوک، سخی حسن میں واٹر بورڈ ، ٹینکر مافیا اورپولیس کی ملی بھگت سے پانی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، ٹینکر مافیا تین سے چار ہزار روپے فی ٹینکر پانی فروخت کررہی ہے۔