Tag: پانی کے ذخائر

  • ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، فواد چوہدری

    ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، فواد چوہدری

    پاکستان ٹحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، ان کو بھی پتہ تھا کئی ٹریلین روپے کا منصوبہ چیریٹی سے نہیں بن سکتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ثاقب نثار کا مقصد اس اہم معاملے پر رائے عامہ بنانا تھا جو کامیابی سے بنائی، ان کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی تھی اور ہے۔

  • مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تسلیم شدہ مشترکہ پانی کے ذرائع سے اپنے حصہ کے ایک ایک قطرے کے لیے لڑے گا۔


    یہ بات پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر دیے گئے متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ مودی بھارتی شیئر نہ ہونے پر بھی دعویٰ کرکے اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ واضح ہے، مودی ہتھکنڈوں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان اپنے حق پر کسی کو قابض نہیں ہونے دے گا اور پہلے سے تسلیم شدہ پانی کے ذرائع سے اپنا طے شدہ حصے کا پانی لینے سے ہیچھے نہیں ہٹے گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک میں غربت و افلاس کی سنگین بگڑتی ہوئی حالت پر نظر رکھیں تو زیادہ بہتر ہے،اس قسم کی چالبازیوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    واضح رہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والے پانی کو روکنے کی دھمکی تھی۔