Tag: پانی کے ٹینک

  • کراچی :  گھر میں پانی کے ٹینک سے خاتون کی تشدد زدہ کی لاش برآمد

    کراچی : گھر میں پانی کے ٹینک سے خاتون کی تشدد زدہ کی لاش برآمد

    کراچی : گھر میں پانی کے ٹینک سے خاتون کی تشدد زدہ کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑوں کانتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں مکان کے پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت اسماء کے نام سے ہوئی ہے، توفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاش اپنے ہی گھر کے واٹر ٹینک سے ملی ہے واقعہ ابتدائی طور پر گھریلو جھگڑے کا معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے خاتون کے شوہر کاشف سے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

  • کراچی :  4 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد

    کراچی : 4 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد

    کراچی : 4 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی ، والد کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بچی کو قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ میں پانی کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ، والد اختیار بھٹی کا کہنا ہے کہ بچی 4 گھنٹے سے لاپتہ تھی، تلاش کرنے پرلاش پانی کےٹینک سے ملی۔

    بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کی لاش گھر کے قریب ٹینکی سے لاش ملی، خدشہ ہے بچی کو قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔