Tag: پانی

  • چیف جسٹس کی منگلا ڈیم آمد، پاور ہاؤس کا جائزہ لیا

    چیف جسٹس کی منگلا ڈیم آمد، پاور ہاؤس کا جائزہ لیا

    جہلم: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے منگلا ڈیم کا دورہ کر کے وفد کے ہم راہ منگلا پاور ہاؤس کے تمام امور کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا، وفد کے ہم راہ منگلا پاور ہاؤس کے تمام امور کا جائزہ لیا، انھوں نے واپڈا ریسٹ ہاؤس میں مختصر قیام بھی کیا۔

    [bs-quote quote=”چیف جسٹس کو رواں سال منگلا ڈیم میں پانی کی کم آمد سے متعلق بریفنگ دی گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چیف جسٹس کو متعلقہ حکام نے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، انھوں نے منگلا ویو ریزورٹ اور منگلا قلعہ کا بھی دورہ کیا۔

    میاں ثاقب نثار کو دی گئی بریفنگ رواں سال منگلا ڈیم میں پانی کی کم آمد سے متعلق تھی، چیف جسٹس کو بجلی کی پیداوار سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    چیف جسٹس کو بریفنگ کے موقع پر واپڈا حکام، چیف انجینئر، ریذیڈنٹ انجینئر اور ممبر پاور بھی موجود تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پانی کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا: چیف جسٹس


    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ملک میں پانی کی قلت کے اہم ترین مسئلے پر نہ صرف خود متحرک ہیں بلکہ متعلقہ حکام اور اداروں کو بھی حرکت میں لا رہے ہیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔

  • آبی کانفرنس: جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے

    آبی کانفرنس: جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے

    اسلام آباد: محفوظ پاکستان کی تعمیر کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم میں جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پانی کے اہم ترین مسئلے پر منعقدہ آبی کانفرنس میں جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے نہ صرف خود آب دیدہ ہوئے بلکہ دوسروں کو بھی رُلا دیا۔

    [bs-quote quote=”سینئر جج کو آب دیدہ ہوتے دیکھ کر چیف جسٹس اور دیگر ججز کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آبی کانفرنس میں شرکا کی آنکھیں بھر آئیں، سینیئر جج کے آنسو دیکھ کر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور دیگر جج صاحبان کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں۔

    جسٹس عمرعطا بندیال کہتے ہیں یہی وہ پاکستان ہے جس کے لیے ہم نے کام کرنا ہے۔

    دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے


    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے یہ سوچ رہی کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کروں، آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آئین پڑھ کر سوچتا ہوں، عوام کو ان کے حقوق کب ملیں گے۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی واٹر سمپوزیم میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں قلتِ آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے، ملک 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔

  • پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے

    پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے

    اسلام آباد: پانی سے متعلق ’محفوظ پاکستان کی تعمیر‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، واٹر سمپوزیم کے اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محفوظ پاکستان کی تعمیر کے عنوان سے بین الاقوامی واٹر سمپوزیم میں کہا گیا کہ پاکستان میں قلتِ آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے، ملک 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔

    [bs-quote quote=”واٹر سمپوزیم کے اعلامیے میں سندھ طاس معاہدے پر دوبارہ غور کرنے کی تجویز دی گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کا انتظام پہلی ترجیح ہونی چاہیے، اس معاہدے پر دوبارہ غور کیا جائے، زیرِ زمین پانی کے استعمال کی پالیسی شروع ہونی چاہیے۔

    سمپوزیم اعلامیے میں تجویز دی گئی کہ پانی کے عالمی قانون کے مطابق پاکستان اپنا مقدمہ لڑے، پانی کی تقسیم کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جائیں، ملک میں چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ میدانی، صحرائی علاقوں میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر محفوظ بنائے جائیں اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا جائے، دوسری طرف دریاؤں کو بھی محفوظ بنایا اور پانی کے ضیاع کو روکا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی بچوں کی زندگی تلف ہوتے نہیں دیکھ سکتا: چیف جسٹس


    سمپوزیم اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پانی کی قیمتوں کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے، انڈس بیس اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ڈیموں، پانی کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے انتظامات بہتر کیے جائیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پانی سے متعلق اداروں کو اختیارات دیے جائیں، زراعت پر ٹیکس لگایا جائے، اسکولوں کے نصاب میں پانی کا ضیاع روکنے سے متعلق آگاہی دی جائے۔

  • صوبوں میں اتفاق رائے ہی سے آبی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے: سرتاج عزیز

    صوبوں میں اتفاق رائے ہی سے آبی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے: سرتاج عزیز

    اسلام آباد: معروف ماہر اقتصادیات سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صوبوں میں اتفاق رائے ہی سے آبی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سپریم کورٹ میں دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اتفاق رائےکےبغیرملک میں ادارہ جاتی اصلاحات ممکن نہیں، آبی شعبے کے لئے زیادہ مالی وسائل مختص کرنا ہوں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نےبروقت پانی کے مسئلے کو اجاگر کیا، اب صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ وزارت آبی وسائل کے اداروں کی استعدادکار بہتر بنانا ہوگی، صوبوں میں مضبوط واٹر اتھارٹیز بنانی چاہییں۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وفاقی سطح پرانڈس واٹراتھارٹی کے قیام پربھی توجہ دینی چاہیے، صوبائی حکومتیں آبی شعبےکے اپنے اپنے ماسٹر پلان تیارکریں۔


    مزید پڑھیں: پانی بچانے کیلئے تمام پاکستانیوں کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، چیف جسٹس ثاقب نثار


    واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں دو روزہ بین الاقوامی واٹر کانفرنس جاری ہے، جس میں آخری روز کے دوسرے سیشن کا اختتام ہوگیا، اس موقع پر مقررین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانی کے بغیر زندگی کا وجود ناممکن ہے، سب کو مل کر  پانی کا غیر ضروری استعمال روکنا ہوگا۔

  • پانی کی بچت کرنے والا نلکا

    پانی کی بچت کرنے والا نلکا

    ہم میں سے اکثر افراد اپنے نلکوں سے ضائع ہوتے پانی سے پریشان رہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ نلکوں کو کم کھول کر استعمال کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں۔

    لیکن اس کے باوجود کچھ کاموں خاص طور پر کچن میں پانی ضائع ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ پھل، سبزیوں اور برتن دھونے میں پانی کی خاصی مقدار خرچ ہوتی ہے جس میں سے 50 فیصد تو ضائع ہی ہوتی ہے۔

    water-post-1

    اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ’آلٹرڈ‘ نامی امریکی کمپنی نے نلکوں پر لگانے کے لیے ایسا نوزل بنایا ہے جو اس نلکے سے خارج ہونے والے پانی کے استعمال میں 98 فیصد کمی کردیتا ہے۔

    دراصل یہ نوزل نلکے پر لگانے کے بعد پانی کو بے شمار قطروں میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ نوزل پانی کو زیادہ حجم میں بھی نکالتا ہے یعنی اس سے نکلنے والے پانی کی دھار تیز اور پھیلاؤ وسیع ہوگا۔

    اس طریقہ کار کے ذریعہ جب اس نوزل کے نیچے کسی پھل یا سبزی کو دھونے کے لیے رکھا جائے گا تو یہ زیادہ جلدی دھونے کی ضرورت کو پورا کردے گی اور ہم کم وقت میں زیادہ چیزوں کو دھونے کے قابل ہوں گے۔

    water-post-2

    water-post-3

    اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نوزل تیار کر کے وہ ماحول سے محبت کرنے والے ان افراد میں شامل ہوگئے ہیں جو پانی سمیت دنیا بھر کے قدرتی وسائل کو بچانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود آبی ذخائر میں سے صرف 2 فیصد حصہ ایسا ہے جسے میٹھا پانی کہا جاسکتا ہے اور جو پینے کے قابل ہے۔ یہ پانی دریاؤں اور گلیشیئرز کی صورت میں موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: آبی مسائل کے باعث جنوبی ایشیائی ممالک میں تنازعوں کا خدشہ

    لیکن ماہرین کے مطابق میٹھے پانی کے ان ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے جس کے باعث کئی ممالک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ اگلے چند برسوں میں یہی صورتحال پاکستان سمیت دیگر کئی ملکوں میں پیدا ہوجائے گی۔

    دوسری جانب دنیا میں اس وقت تقریباً ایک ارب افراد ایسے ہیں جو پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

  • سیمنٹ فیکٹریوں نے سارا ماحولیاتی نظام خراب کردیا‘ چیف جسٹس

    سیمنٹ فیکٹریوں نے سارا ماحولیاتی نظام خراب کردیا‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے زیرزمین پانی کے استعمال کے کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے تالاب سے پانی نکالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے زیرزمین پانی کے استعمال کے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے تالاب سے پانی نکالا ہے، کسی قانون کی پرواہ نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی مذہبی رسومات آنے والی ہیں، تالاب کیسے بھرے گا جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عالمی ماہرین اس پرکام کررہے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ پہلے چشموں سے تالاب بھرتا تھا، سیمنٹ فیکٹریوں نے سارا ماحولیاتی نظام خراب کردیا۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ مجرمانہ کام ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہیے، معائنہ کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔

    علاقہ مکین نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ عدالت سے معاملات کو چھپایا جارہا ہے، سیمنٹ فیکٹریوں نے 2 ارب کی ڈیوٹی دینی تھی۔

    سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کومیٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا

    یاد رہے کہ رواں سال 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں کٹاس راج کیس سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ سیمنٹ فیکٹریاں میٹھے پانی کا قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں۔

  • بھارت کی آبی جارحیت، پانی چھوڑ دیا، نالہ ڈیک میں سیلاب

    بھارت کی آبی جارحیت، پانی چھوڑ دیا، نالہ ڈیک میں سیلاب

    لاہور: بھارتی آرمی چیف کی شر انگیزی پر مبنی بیان کے بعد بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کر کے بھارت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا، اب نالہ ڈیک میں اچانک پانی چھوڑ کر پاکستان کے لیے سیلاب کی کیفیت پیدا کر دی۔

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں چھور کے مقام پر 21 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، جب کہ پسرور، کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود محکمۂ انہار اور تحصیل انتظامیہ موقع سے غائب ہے، دوسری طرف حافظ آباد میں پی ڈی ایم اے نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    حافظ آباد میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے، ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر دریائے چناب پر نہیں پہنچا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی جانب سے ستلج، راوی اورچناب میں پانی چھوڑے جانے کا امکان


    ہیڈ قادر آباد سے 22 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ علاقے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں، تاہم انتظامیہ تاحال نہیں جاگی۔

    خیال رہے کہ آج بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے خطرے کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

    چناب میں سیلاب سے سیالکوٹ اور گجرات متاثرہو سکتے ہیں جب کہ گجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، مظفر گڑھ اور ملتان بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

  • جانوروں میں ’انسانیت‘ کی انوکھی مثال

    جانوروں میں ’انسانیت‘ کی انوکھی مثال

    بعض جانور آپس میں جانی دشمن ہوتے ہیں لیکن ان کے علاوہ دیگر جانوروں میں محبت، ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جو جذبہ ہوتا ہے وہ انسانوں کو بھی دنگ کردیتا ہے۔

    ایسا ہی ایک منظر افریقہ کے جنگلات میں دیکھنے میں آیا جہاں ہاتھی نے ایک خونخوار شیرنی کی مدد کر کے انوکھی مثال قائم کردی۔

    ہوا کچھ یوں کہ تپتی دوپہر میں ایک شیرنی اپنے ننھے سے بچے کے ساتھ کسی سایہ دار جگہ پر جانا چاہتی تھی مگر ننھا شیر کچھ بیمار بھی تھا اور گرم زمین پر چل نہیں پارہا تھا۔

    ایسے میں ہاتھی نے انہیں دیکھا تو ننھے شیر کو اٹھا کر اپنی سونڈ پر رکھ لیا اور شیرنی کے ساتھ چلتا ہوا سایہ دار مقام پر پہنچ گیا۔

    گو کہ شیرنی شکار کے معاملے میں ہاتھی کو بھی نہیں بخشتی اور اس پر حملہ کردیتی ہے لیکن ہاتھی کے اس ہمدردانہ جذبے کے بعد یقیناً وہ ساری زندگی کسی ہاتھی پر حملہ کرنے سے گریز کرے گی۔

    یہی نہیں وہ اپنے بچے کو بھی یہ بتائے گی کہ کس طرح اس کے بچپن میں ایک ہاتھی نے اس کی مدد کی لہٰذا وہ کبھی ہاتھیوں پر حملہ نہ کرے۔

    مدد اور ہمدردی کا یہ جذبہ دیکھ کر کیا آپ اب بھی ان کو جنگلی جانور کہیں گے؟

  • کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے‘ عمران خان

    کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے‘ عمران خان

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرز کی کوشیشں قابل ستائش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی صدرمملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔

    آئی جی سندھ سید امام کلیم ، ڈی جی رینجرز، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ کی جانب سے وزیراعظم کو صوبے کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرزکی کوشیشں قابل ستائش ہیں۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ کے وژن کے تحت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔

    وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی مزارِ قائد پر پہلی حاضری

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، انہوں نے دورے کا آغاز مزار قائد پر حاضری سے کیا۔

  • پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار، آبی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار، آبی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    لاہور: بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر پاکستان کا اعتراض برقرار ہے،  پاک بھارت آبی مذاکرات کا دوسرا دور آج لاہور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار رہا۔

    آبی تنازعات پر پاک بھارت وفود کے درمیان دو روزہ مذاکرات میں پاکستان نے پڑوسی ملک سے مطالبہ کیا کہ سپل ویز کے گیٹ کی تنصیب میں چالیس میٹر اونچائی لائی جائے۔

    پاکستان کا مطالبہ تھا کہ جھیل کی اونچائی میں پانچ میٹر کمی لائی جائے، جب کہ جھیل بھرنے اور پانی چھوڑے کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔

    پاکستان نے مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے پن بجلی گھر پکل ڈل اور لوئر کلنائی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  آبی تنازعات، پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روزہ مذاکرات کا آغاز


    پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جب کہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔