Tag: پانی

  • چین نے بھارت کا پانی بند کردیا

    چین نے بھارت کا پانی بند کردیا

    بیجنگ : چین نے تبت سے آنے والے برہما پترا دریا کا پانی بند کردیا ہے جس سے نہ صرف بھارت بلکہ بنگلہ دیش کے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے تبت سے آنے والے برہما پترا دریا کا پانی بند کر دیا ہے جس سے فائدہ اُٹھانے والوں میں بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں، برہما پترا دریا کا پانی بند ہونے سے بھارت اور بنگلہ دیش کو پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس اقدام سے بھارت اور بنگلہ دیش کو آبی حوالے سے کس حد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ذرائع کے مطابق چین نے پانی کی بندش کا اقدام اپنے اہم ترین ہائیڈرو پراجیکٹ ”لالہو“ کی تکمیل کے لیے اٹھایا ہے اس پراجیکٹ پر 744 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

    چین 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت برہما پترا پر تین مزید منصوبے لگانے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ جون 2014ء میں شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ اہم ترین چینی منصوبہ 2019ء تک مکمل ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس چین نے برہما پترا دریا پر زام ہائیڈرو اسٹیشن کو آپریشنل کیا تھا جس پر بھارت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم چین نے ان کو مسترد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد پاکستان کی طرف اس قدم کو جنگ کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

  • پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    کیا آپ پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟ یہ ایک ناممکن سی بات ہے لیکن اٹلی میں اس خواہش کو حقیقت میں بدل دیا گیا۔

    اٹلی کے دو جزیروں کو مرکزی اٹلی سے ملاتا یہ راستہ جسے ’تیرتے بند‘ کا نام دیا گیا ہے 16.8 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بلغارین نژاد امریکی ماحولیاتی آرٹسٹ کرسٹو یاوا کیف نے مکمل کیا ہے۔ وہ اس سے قبل نیویارک کے سینٹرل پارک میں ’گولڈن گیٹس‘ بھی بنا چکے ہیں۔

    water-2

    water-7

    یاوا کیف نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنی ذاتی رقم خرچ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 1970 سے اس منصوبے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ’پانی پر چلنا انسان کا ایک قدیم خواب ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے‘۔

    water-5

    water-3

    جھیل پر رکھا جانے والا یہ راستہ 2 لاکھ 20 ہزار کیوبز سے بنایا گیا ہے جنہیں سنہری کپڑے میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ راستہ سمندر میں 3 کلو میٹر تک پھیلا ہے۔ ہر روز اس پر 40 ہزار سیاح سفر کرسکتے ہیں۔

    water-4

    water-6

    اس پر چلنے کی کوئی فیس نہیں ہے اور سیاح مفت میں اس پر سفر کر سکتے ہیں۔

  • کراچی: پانی اور بجلی کی بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی: پانی اور بجلی کی بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی : پاک کالونی کے رہائشیوں نے پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حبیب بینک چورنگی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

    پاک کالونی کے مکین علاقہ میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف بھپر گئے، مشتعل مظاہرین نے احتجاجا ٹائر نذرآتش کئے اور سڑک بلاک کردی ۔

     احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا کو جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی،جس سے ارد گرد کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا، آفس جانے اوردفاتر سے واپس آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

       آٹھ گھنٹے بعد حکومتی نمائندوں نے مظاہرین سے با چیت کر کے انہیں سڑکیں کھولنے پررضا مند کر لیا جس کے بعد دھرنا ختم اور ٹریفک بحال ہوگیا ۔

  • بجلی وپانی کی بندش کیخلاف کراچی کے شہری سراپا احتجاج

    بجلی وپانی کی بندش کیخلاف کراچی کے شہری سراپا احتجاج

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے اوراحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مکینوں کے احتجاج کا سلسلہ دن بھرجاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی نایاب ہوگئے،جس پرعوام بلبلاکر سڑکوں پر نکل آئے، لسبیلہ میں بجلی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے شدیداحتجاج کیا۔

    مظاہرین نے سڑک بلاک کردی اورکےالیکٹرک کی گاڑیوں کا گھیراؤبھی کیا۔ علاوہ ازیں سات روزقبل لسبیلہ فٹبال گراؤنڈ سے متصل آبادی کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹی گئی جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہےکہ بجلی بحال کی جائے کیونکہ لوگ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں،نیوکراچی میں بھی بجلی اورپانی کی بندش کے خلاف شہریوں نے واٹر بورڈ کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔نیوکراچی مشتعل واٹربورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت کے باعث شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبری ہوگیا۔

    بدھ کے روز نیوکراچی میں کئ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترستے مکینوں نے ناصرف سڑک پر احتجاج کیا بلکہ واٹر بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

    جمشید ٹاون اور سولجر بازار کے مکینوں نے بھی بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف لسبیلہ چوک پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

    بلدیہ اتحاد ٹاون، گلشن معمار اور کورنگی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

  • کا انسانی جسم کے لیے ضروری ہے

    کا انسانی جسم کے لیے ضروری ہے

    پانی انسانی جسم کے لیے ضروری ہےاور پانی کی مقدار میں کمی سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

    صاف اور شفاف پانی انسانی جسم سے مضر اور آلودہ مادوں کو خارج کرکے تندرستی میں مدد گار ہوتا ہے، غیر شفاف اور آلودہ پانی کئی ایک امراض جیسے ٹائیفائیڈ، ہیضہ، پیچش، اسہال، قبض، بد ہضمی اور پیٹ کی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

    پانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر ہے، یہ پیاس بجھاتا ہے اور بے ہوشی، تھکاوٹ، ہچکی، قے اور قبض کے امراض کو دور کرنے میں کام آتا ہے۔ پانی پینے سے جسم سے آلودہ مادے خارج ہوتے ہیں، پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا اور دورانِ خون کی کار کردگی کو بحال اور رواں رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    پانی جلد کو ملائم، نرم اور خوب صورت بناتا ہے، پانی پینے کی مقدار میں اضافہ کرکے قبض کے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔